Tag: saniha Orangi Town

  • سانحہ اورنگی شہید سات پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ و تدفین

    سانحہ اورنگی شہید سات پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ و تدفین

    کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ شہید پولیس اہلکاروں میں پانچ کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی پرڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گئی۔

    نمازجنازہ میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ نےشرکت کی۔ پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کےآبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں جہاں انہیں سپردخاک کردیاگیا۔

    تین شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ گھوٹکی میں اداکی گئی جس میں شہیداہلکاروں کےعزیزواقارب، سماجی رہنماؤں اورشہریوں کی بڑی شریک ہوئی بعد میں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

    سانگھڑ کے یاسین ہنگوروکی تدفین نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں گوٹھ یوسف ہنگورو میں کی گئی۔ نمازجنازه میں ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قبر پر سلامی دی۔

    یاد رہے کہ نمازجنازه میں کسی سیاسی رہنماء اورمنتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ بدنصیب یاسین ہنگورو کی کچھ روز بعد شادی ہونا تھی۔ خوشاب کے شہید اہلکاررستم خان کی نمازجنازہ جبی میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں رشتےدار اور شہری بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔

     

  • آرمی چیف کا پولیس اہلکاروں کے قتل پراظہار افسوس، آئی جی سندھ کوفون

    آرمی چیف کا پولیس اہلکاروں کے قتل پراظہار افسوس، آئی جی سندھ کوفون

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کےقتل کے واقعے پر آرمی چیف نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نےآئی جی سندھ اےڈی خواجہ کوٹیلی فون کیا اوران سےسندھ پولیس کےاہلکاروں کے قتل پرافسوس کا اظہار کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ آئی جی سندھ سے بات کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کیخلاف سندھ پولیس کے کردار کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سندھ پولیس کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

    اس موقع پرآرمی چیف نے چاروں صوبوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں انسداد پولیومہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور سات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں انسداد پولیو مہم وقتی طور کیلئے ملتوی کردی گئی تھی.