Tag: Saniha Samjhota express

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس فیصلے کیخلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس فیصلے کیخلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے تمام ملزمان کی رہائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی عدالت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے تمام ملزمان کی باعزت رہائی پر شدید احتجاج کیا ہے، دفتر خارجہ نے اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ملزمان کی رہائی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی حکام کی غفلت کے باعث ملزمان رہا ہوئے، پاکستان بارہا اس کیس میں پیشرفت نہ ہونے کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، مذکورہ معاملہ2016میں بھی ہارٹ آف ایشیا میٹنگ کے موقع پر اٹھایا گیا تھا، ملزمان کی بریت نے بھارتی نظام انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر پہلے بھی دہشت گردی کے الزامات لگاتا رہا ہے جبکہ بھارت خود دہشت گردی کا اعتراف کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    پاکستان پر دہشت گردی کے الزام لگانے والے بھارت کی منافقت اور دہرا معیار دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ بھارت نے سرعام اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے دہشت گردوں کو تحفظ دیا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت بھارتی ریاست کی دہشت گردوں کی حمایت کی عکاس ہے،بیالیس پاکستانی شہداء کے خاندانوں کو کیا جواب دیا جائے گا؟ بری ہونے والوں میں آرایس ایس کا دہشت گرد آسوامی آسیم نند بھی شامل ہے۔

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ نے سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

    مراسلے میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    اٹھارہ فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرکےآگ لگائی گئی، دہشت گردی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے، ہندو انتہاء پسند دہشت گردوں کو بم بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے دیئے تھے۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوامی آسیم آنند ، کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی ملوث تھے ۔ سوامی آسیم آنند نے 2007 ءمیں حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔