Tag: saniha shikarpur

  • مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    کراچی: سانحہ شکارپور شہدا کمیٹی سے حکومتی مذاکرات میں تاحال پیش رفت نہیں ہوسکی،علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    سانحہ شکار پور کے خلاف نمائش چورنگی پر تاحال دھرنا جاری ہے ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کمیٹی کے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہدا ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ڈرافٹ تیارہوتے ہی مظاہرین دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردینگے۔

    شعیہ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ انکے پچیس مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پشاورمیں امامیہ مسجدکے دورےپرمیڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے باجودحکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے قومی ایکشن پلان سے جو امیدیں تھیں وہ بھی دم توڑگئی ہیں۔

    علامہ ساجدنقوی نےبتایاکہ امامیہ مسجدپرحملے میں ملوث نیٹ ورک کوبے نقاب کیاجائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت عوام کے تحفظ کویقینی بنائے۔

  • سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    شکار پور: سانحہ شکار پور کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے لئے شکار پور سے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی کراچی کےلئے روانہ ہوگئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے اور لبیک یاحسین کے نعرے لگاتے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی شکار پور سے کراچی روانہ ہو گئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کر رہے ہیں۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈومکی کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا نہیں بلکہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرسکے۔

    علامہ ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کو للکارا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اسی راہ کو اختیار کریں۔

  • سانحہ شکارپور کے ماسٹرمائنڈ کی نشاندہی ہوچکی،چوہدری نثار

    سانحہ شکارپور کے ماسٹرمائنڈ کی نشاندہی ہوچکی،چوہدری نثار

    اسلام آباد : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ شکارپوردھماکےکی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،ملزمان کومنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا، حملے کے ماسٹرمائنڈکی کافی حدتک نشاندہی کی جاچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    انہوں نے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا شہاداء کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سانحات کی تحقیقات کیلئے بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف تحقیقات میں مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    کراچی : سانحہ شکارپورکے حوالے سےسندھ اسمبلی میں متقفہ مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔ امدادی کارروائیوں
    میں تاخیر پراپوزیشن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سندھ اسمبلی کےاجلاس میں سانحہ شکارپورکارروائی کا مرکز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا  سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ کیخلاف مذمتی قرارداد مشترکہ طورپر پیش کی گئی۔جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    اپوزیشن ارکان نے سانحہ متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں تاخیرپرحکومت پرشدیدتنقید کی۔ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی اظہارالحسن کا کہنا تھا سانحہ پشاوراورشکارپورصوبائی حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیو ایم ،ودیگر جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا، اور کی بھرپور مذمت کی ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

    کراچی آپریشن کا دائرہ کاراندرون سندھ تک وسیع کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہریارمہرکا کہنا تھا شکارپوردوہزار
    دس سے دہشت گردوں کے نشانے پرہے۔

    حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی کراچی میں موجودگی کے باوجود متاثرین سے رابطہ نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں۔ اس بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • سانحہ شکارپور:شہدا کا سوئم ،ضلع کی فضا سوگوار

    سانحہ شکارپور:شہدا کا سوئم ،ضلع کی فضا سوگوار

    شکار پور : سانحہ شکار پور کے تیسرے روز بھی ضلع بھر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ شہداء کا سوئم مرکزی امام بارگاہ کربلا میں ہوا۔سانحہ شکارپورکئی ہنستے بستے گھر اجاڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپورسمیت ضلع بھر میں تیسرے روز بھی فضا سوگوار ہے۔مختلف شہروں میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ سندھ کےکئی شہروں میں کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں۔

    شعیہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں بم دھماکے کا مقدمہ شہداء کے کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث ابھی تک درج نہیں ہوسکا۔

    شیعہ علماء کونسل نے شہداء کے لواحقین سے گزارش ہے کہ شہداء کے کوائف جمع کرائیں تاکہ درست معلومات فراہم کی جاسکے۔نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

  • سانحہ شکا رپور: شیعہ علما ءکو نسل کل ملک بھرمیں ریلیاں نکالے گی

    سانحہ شکا رپور: شیعہ علما ءکو نسل کل ملک بھرمیں ریلیاں نکالے گی

    سکھر: سانحہ شکا رپور کے خلاف کل پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکا لی جا ئیں گی ،حکو مت کی نا اہلی کی وجہ سے شکا ر پور میں اتنا بڑا سا نحہ پیش آیا۔

    شکا رپور سانحہ کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،ان خیالات کا اظہار شیعہ علما ءکو نسل کے جنر ل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے سکھر پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

    علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ شکار پو ر دہشت گردی میں ساٹھ افراد جا نوں سے گئے جبکہ ستر سے زائد افراد اس وقت بھی زخمی ہیں لیکن حکمرا نوں نے نہ تو نما ز جنا زہ میں شر کت کی نہ ہی شہداءکے اہلخا نہ کے ساتھ ملا قات کے لئے آئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ با ر ہا حکو مت کو کہتے رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کا رروا ئی کی جا ئے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہو ئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  آرمی چیف جنر ل راحیل  شریف سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ضرب عضب آپر یشن کو شما لی علا قہ جا ت کے ساتھ اب شکا ر پور میں بھی شروع کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کر یں، تاکہ عوام  سکھ اور چین کی نیند سو سکیں۔