Tag: Sanitation Worker

  • خاکروب نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    کراچی : سول ایوی ایشن کے خاکروب نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، ایئر پورٹ سے ملنے والی نقد رقم اور زیورات متعلقہ حکام کے حوالے کردیے۔

    اس حوالے سے سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے سینی ٹیشن ورکر نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی اڈے سے ملنے والی نقدی اور زیورات حکام کے حوالے کردیے۔

    ترجمان کے مطابق فرض شناسی کا یہ مظاہرہ اجلال مسیح نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا، بحرین اور ابوظہبی سے پروازیں آنے کے بعد اجلال کو صبح سویرے کسٹم کاؤنٹر کے قریب سے ایک پرس اور دو انگوٹھیاں ملی تھیں۔

    اجلال مسیح نے ان قیمتی اشیاء کو فوری طور پر سپروائزر امین کے حوالے کیا، جس کے بعد سپروائزر امین نے ان اشیاء کو کاؤنٹر پر ایئرپورٹ حکام کے حوالے کردیا۔

    سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں مذکورہ پرس کو ڈیوٹی ٹرمینل منیجر، ڈیوٹی فیسی لیٹیشن آفیسر اور ڈیوٹی ویجیلنس آفیسر اور اے ایس ایف کے عملے کی موجودگی میں کھولا گیا۔

    پرس میں 8050 سعودی ریال تھے جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے ایئرپورٹ منیجر کے دفتر میں اجلال مسیح کی ایمانداری کے عمل کو ہر شخص نے سراہا،

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ منیجر کے دفتر میں ان قیمتی اشیاء اور رقم کو ان کے حقیقی مالک سے رابطے کے بعد اس کے حوالے کردیا گیا۔

  • نیویارک کی سڑکوں پر کچرا اٹھانے والی لڑکی کی مقابلہ حسن میں شرکت

    نیویارک کی سڑکوں پر کچرا اٹھانے والی لڑکی کی مقابلہ حسن میں شرکت

    نیویارک: سڑکوں پر جھاڑوں لگانے اور کچرا اٹھانے والی بیوٹی کوئین نے مقابلہ حسن میں شرکت کر کے فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے علاقہ بروکلین سے تعلق رکھنے والی تئیس سالہ نکول نے مقابلہ حسن میں شریک درجنوں لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رننر اپ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

    نکول ڈوز کے مطابق انہوں نے سلور اسکرین کی چمکدار دنیا کے بجائے کچرے کے کاروبار کو بطور کیرئر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ گندا کام ہے، لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا، میں وہاں سے باہر نکلنا چاہتی ہوں تاکہ کچھ مختلف کرسکوں۔

    ڈوز اپنے یونٹ میں صرف ایک واحد عورت ہےاور اپنے والد کےنقش قدم پر چلی، جنہوں نے حفظان صحت کے شعبے میں تقریبا 20 سال تک کام کیا ۔

    نکول کا کہنا ہے کہ دنیا ان کے اس فیصلے سے حیران ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کے محنت میں ہی عظمت ہے۔

    اگر آپ کو نکول کے ساتھ سیلفی یا آٹو گراف لینا ہے تو اس کے لیے کسی اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ، بیوٹی کوئن تو نیویارک کی سڑکوں پر جھاڑوں لگاتے اور کچرا اٹھاتے ہی نظر آ جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔