بھارتی ریاست کیرلہ میں ملیالم اداکارہ نے اپنی فلم کی پروموشن کے دوران بدتمیزی پر ایک تماشائی کو تھپڑ مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیرلہ کے ساحلی شہر کالیکٹ کے ہائی لائٹ مال میں فلم ’سیٹر ڈے نائٹ‘ کی پروموشن کے دوران دو ملیالم اداکاراؤں کے ساتھ تماشائیوں نے بدتمیزی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ سانیا ایاپن نے مال میں پروموشن کے بعد جاتے ہوئے، ہجوم میں موجود ایک تماشائی کو کَس کر تھپڑ مار دیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں، لوگوں نے ملیالم اداکاراؤں کے ساتھ دست درازی کے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں موجود ویڈیوز میں اداکارہ کو ہال میں موجود ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
#Malayam actresses #GraceAntony and #SaniyaIyappan were molested and sexually harassed in public while they were touring #Kerala to promote their upcoming film #SaturdayNight”. The actress slapping a fan in the crowd went in viral in social media platforms. pic.twitter.com/mMfx0MyWlQ
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) September 29, 2022
فلم پروموشن کے بعد جب سارے فن کار ہال سے باہر نکل رہے تھے تو ہجوم بے قابو ہو گیا اور بھگدڑ مچ گئی، اسی دوران کسی نے اداکاراؤں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
سانیا ایاپن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’میں اور میری فلم کی ٹیم کالیکٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہے تھے، کالیکٹ کے تمام مقامات پر پروموشن ایونٹس اچھی طرح سے ہوئے اور کالی کٹ کے لوگوں کی طرف سے محبت کا شکریہ۔‘
So I wish no one has to face this kind of unwanted trauma in their life, for violence against women there will be consequences and actions against these misogynistic individuals. pic.twitter.com/mbrGaZ2E8I
— Saniya Iyappan (@SaniyaIyappan_) September 27, 2022
انھوں نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مال لوگوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور سیکیورٹی کو ہجوم کو قابو کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا تھا، تقریب کے بعد میں اور میرے ساتھی اداکار وہاں سے جا رہے تھے کہ کسی شخص نے میری ساتھی کے ساتھ بدتمیزی کی۔‘
Saniya iyappan slapping a guy who tried to touch her body at Calicut hilit mall. pic.twitter.com/73BkbLEOxn
— Basil (@BabzCFC) September 27, 2022
اداکارہ نے بتایا کہ ’اس کے بعد مجھے بھی اسی طرح کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے اس پر ردعمل دیا جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ چکے ہیں۔ میں چاہوں گی کہ کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے صدمے سے نہ گزرنا پڑے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی کرنے والے افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘