Tag: sanjay dutt

  • سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سے طویل عرصے تک جنگ لڑی، تاہم اب انہوں نے معروف بھارتی اداکار سنجے دت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سروائیورز کے نام معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ میں گزشتہ سال جون میں بریسٹ کینسر کی اس وقت تشخیص ہوئی جب وہ اسٹیج تھری پر پہنچ چکا تھا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنی اس جرنی کو دیگر کینسر سروائیورز کیلئے ایک حوصلے اور امید کے طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیا۔

    اداکارہ نے حالیہ پوسٹ میں بڑا انکشاف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی، انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں سنجے دت کا ایک انٹرویو کلپ شامل تھا۔

    اداکارہ اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اسٹیج فور کینسر میں مبتلا اداکار سنجے دت کی جدوجہد نے ہی انہیں کیموتھراپی کے دوران بے حد طرح متاثر کیا۔

    اداکارہ نے سنجے دت کی ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ ’واہ، ایک چوتھے اسٹیج کے کینسر سروائیور! انہوں نے کیموتھراپی کے فوراً بعد چھ گھنٹے تک الٹا لٹکنے کی مشق کی۔ کیا زبردست شخصیت ہے، کیا طاقت ہے، اور کیا عزم ہے!’۔

    حنا نے سنجے دت کے سفر کو دیکھ کر اپنی جدوجہد پر غور کیا اور مزید لکھا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں یہ کلپ دیکھ رہی ہوں، کیا بہادر انسان ہے! وہ واقعی ایک حوصلہ افزا شخصیت ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں گی اور کسی بھی حالت میں بہتری کی راہ تلاش کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ میرا ذاتی سفر ہے، یہ میری اپنی لڑائی ہے، یہ میرے جسم کی صلاحیت ہے، یہ میری کہانی ہے۔ میں نے پختہ عزم کر رکھا ہے کہ میں زندگی گزارنا نہیں چھوڑوں گی، چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔

    اپنی پوسٹ کا اختتام اداکارہ نے اس یاد دہانی کے ساتھ کیا کہ کینسر کا علاج ہر شخص پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوتا ہے، انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دو مریض جو ایک ہی کینسر میں مبتلا ہوں، ان کا علاج بھی مختلف ہو سکتا ہے۔

    فلم ’ڈاکو مہاراج‘ سے اروشی روٹیلا کے مناظر ڈیلیٹ کر دیے گئے

    بعض اوقات دو لوگ ایک ہی کیموتھراپی لے رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے تجربات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ کسی کے لیے یہ ایک آسان سفر ہو سکتا ہے، اور کسی کے لیے انتہائی مشکل اور تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔

  • شادی کی سالگرہ پر سنجے دت کی اہلیہ کا حیرت انگیز پیغام وائرل

    شادی کی سالگرہ پر سنجے دت کی اہلیہ کا حیرت انگیز پیغام وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کی شادی کو 17 برس بیت چکے ہیں، جوڑے کا شمار فلم انڈسٹری کے پسندیدہ ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کی پہلی بیوی ریچا شرما تھیں، جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں۔ ریچا کی موت کے بعد سنجے نے 1998 میں ماڈل ریا پلّئی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا تھا، مگر 2005 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ مانیتا سنجے دت کی تیسری بیوی ہیں۔

    یہ خوبصورت جوڑا اپنی شادی کے 17 سال مکمل ہونے کا جشن منانے میں مصروف ہے، اس موقع پر سنجے کی اہلیہ نے اپنے سب سے پریشان کُن لیکن بہترین نصف کے لیے دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی۔

    مانیتا نے رومانوی کلپ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ،’جب آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں، تو آپ انہیں دو بار چاہتے ہیں!! ہم پہلی بار‘آئی لو یو’کہنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی ظاہری شکل، ان کی خوشبو، ان کے چلنے کا انداز، ان کے بولنے کا طریقہ پسند آتا ہے۔ لیکن چند ماہ یا سالوں بعد، یہ پردہ ہٹ جاتا ہے اور وہ چیزیں اتنی پرکشش نہیں رہتیں‘۔

    انہوں نے لکھا کہ،’پھر ہمیں اس شخص کی اصل حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے جذباتی زخم، ان کے موڈ میں اتار چڑھاؤ، ان کے اخلاقی نظریات، ان کی عادات، جو کبھی کبھی اتنی خوشگوار نہیں ہوتیں، لیکن اگر اس سب کے باوجود آپ اسی شخص کو دوبارہ محبت کے لیے چنیں، تو یہ محبت سمجھنے کی، جاننے کی، طاقت کی محبت ہوتی ہے، اور جب آپ کہتے ہیں‘آئی لویو’تو یہ محبت مضبوط، لازوال اور ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے‘۔

    جنونی خاتون مداح نے کروڑوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کی، دلچسپ قصہ

    سنجے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مانیتا نے لکھا کہ،’مجھے آپ سے محبت ہے، سنجے دت میرے سب سے زیادہ پریشان کُن لیکن بہترین نصف!‘۔

  • ’دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی اگر۔۔۔‘ سنجے دت نے کیا کہا؟

    ’دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی اگر۔۔۔‘ سنجے دت نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سنجے دت نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے 19 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج اپنی اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت نے ایک بار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کھل نائک فلم کو آج کے دور میں فلمایا جاتا تو دیپیکا، مادھوری ڈکشٹ کو بہت پیچھے چھوڑ سکتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں اداکار سنجے دت سے پوچھا گیا کہ وہچولی کے پیچھے میں مادھوری ڈکشٹ کی جگہ کس کو کاسٹ کرنا چاہیں گے؟ جس پر سنجے دت نے بے دھڑک کہا کہ دیپیکا پڈوکون، انہوں نے کہا کہ مجھے دیپیکا پڈوکون بہت خوبصورت لگیں۔

    اداکار سنجے دت نے مزید کہا کہ اگر میں تھوڑا چھوٹا ہوتا تو اداکارہ دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maanayata Dutt (@maanayata)

    خیال رہے کہ سنجے دت نے پہلی شادی 1996 میں ریچا شرما سے کی تھی جو کہ 1998 میں برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    اداکار نے دوسری شادی 1998 میں ایئر ہوسٹس ریا پلائی سے کی تھی، جن سے 2008 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے منایا دت سے تیسری شادی کی، جوڑے کے 2 جڑواں بچے ہیں۔

  • سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مقبول اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    1993 میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے پہلے ہی بھارت میں ایک معروف ماڈل تھیں، اس عرصے کے دوران اداکارہ نے پہلی بار ایک میگزین فوٹو شوٹ میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کیا۔ سنجے دت اداکارہ کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو اداکاری میں کیریئر بنانے کے بجائے ماڈلنگ پر قائم رہنے کا مشورہ دیا۔

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارتی انٹرٹنمنٹ سے گفتگو میں ماضی کی یاد تازی کی اور بتایا کہ پہلی بار ایشوریا کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھا، تو میں نے کہا وہ خوبصورت عورت کون ہے!

    سنجو بابا نے کہا کہ میری بہنیں پریا اور نمرتا دت ایشوریا کی خوبصورتی سے مسحور تھیں اور انہیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا، اسی لیے انہوں نے مجھے سختی سے تنبیہ کی تھی کہ میں اسے پھول نا بھیجوں، نا ہی اس کا فون نمبر لوں۔

    تاہم فلم انڈسٹری کے چیلنجز سے آگاہ سنجے نے ایشوریہ کو خبردار کیا اور کہا کہ میں ایشوریا کو اس انڈسٹری میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اس سے ایش کے چہرے کی معصومیت ختم ہوجائے گی، یہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے، یہ انڈسٹری اسے تبدیل کردے گی۔

    خیال رہے کہ اداکار سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم کسی سے کم نہیں اور 2005 میں شبد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

  • راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے کنسرٹ میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان اپنی غیر معمولی موسیقی سے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیے ہوئے ہیں۔

    &

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ راحت فتح علی خان کی پرتپاک بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔

    راحت فتح علی خان کی طرف سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے اور دوبارہ ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • سنجے دت کتنے امیر ہیں؟

    سنجے دت کتنے امیر ہیں؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    سنجو بابا آج 29 جولائی کو اہنی 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سنجے دت کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی اور ہر طرح کے کردار کو بخوبی نبھایا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں، اداکار لگژری گاڑیوں کے شوقین ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار کے پاس ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ، لگژری گاڑیوں میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

    اس کے علاوہ وہ یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے پاس لگژری گھڑیاں، ڈیزائنر چشمے اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔

  • بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے

    بالی ووڈ اسٹار سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے

    بالی وُوڈ اسٹار سنجے دت بھی پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔

    دبئی میں ایک ایونٹ بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا کہ وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

     انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں، وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سال سے جانتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی فاسٹ باؤلنگ کا ہر خاص و عام معترف ہے اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

    ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں۔

  • سنجے دت کو موت کو گلے لگانے کی خواہش کب اور کیوں ہوئی؟

    نئی دہلی: تنازعوں اور تلخ و شیریں اونچ نیچ سے بھرپور زندگی گزارنے والے بھارتی اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ جب انہیں اپنے کینسر کا علم ہوا تو وہ مرنے کی خواہش کرنے لگے تھے۔

    بھارتی اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کے علاج کے بجائے موت کو گلے لگانا چاہتے تھے۔

    سنہ 2020 میں فلم شمشیرا کی شوٹنگ کے دوران اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن چند ماہ بعد ہی انہوں نے علاج کے ذریعے کینسر کو شکست دے دی تھی۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا کہ جب انہیں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے تو کیمو تھراپی کے بجائے انہوں نے مرنے کو ترجیح دی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ جس وقت مجھے کینسر کی خبر دی گئی میرے پاس میری بیوی، میری فیملی اور میری بہنوں میں سے کوئی نہیں تھا، میں اکیلا تھا کہ مجھے ایک لڑکے نے آ کر کینسر کی خبر دی۔

    اداکار نے بتایا کہ میری والدہ اور میری اہلیہ کا انتقال کینسر سے ہوا تھا اس لیے جب مجھے کینسر کا پتہ چلا تو میں نے فیصلہ کیا کہ مرجاؤں گا لیکن کیمو تھراپی نہیں کرواؤں گا۔

    تاہم اداکار نے اپنی اہلیہ منیاتا دتہ کے حوصلہ دینے پر اپنا علاج شروع کروایا اور اکتوبر 2020 میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کینسر سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔

  • سنجو بابا نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی

    سنجو بابا نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے موذی مرض کینسر کو شکست دے دی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کینسر جیسے موذی مرض سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، اداکار نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    61 سالہ سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    اجے اروڑا کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے ہی جانتا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، سنجو نے بہت محنت کی اور اب جب تمام رپورٹس درست ہیں، ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوئی کہ سنجے دت بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے اپنا کام بھی دوبارہ شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’یہ نشان میری زندگی کا حالیہ داغ ہے‘ :‌ سنجے دت کی ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔

    سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

    بعدازاں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن میڈیا نے ان کے دوست اجے اروڑا سے رابطہ کرکے اس بات کی تصدیق کی۔

  • اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

    اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔‘

    سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

    واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

    سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔