Tag: sanjay dutt

  • سنجے دت کی فلم بھومی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    سنجے دت کی فلم بھومی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی فلم بھومی کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی، فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد بنائی جانے والی فلم بھومی کے پہلے ٹریلر نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
    فلم بھومی میں سنجے دت، ادیتی راؤ حیدری، شیکھر سمن اور سدھانت گپتا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اومنگ کمار نے انجام دئیے ہیں۔

    فلم بھومی کی کہانی باپ بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کی حفاظت کی خاطر کیا کیا جتن کرتا ہے۔

    آفیشل ٹریلر تقریباً تین منٹ پر محیط ہے جس نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ فلم کے ہدایت اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے ادیتی راؤ حیدری کے باپ کا کردار بخونی نبھایا ہے اس فلم میں سنجے دت نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہے۔

    بالی وڈ میں گزشتہ دو ماہ سے ریلیز ہونے والی فلمیں مداحوں کو معیار پر پورا نہیں اتر پارہی ہیں۔ سلمان خان کی ٹیوب لائٹ اور شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو پائیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سنجے دت کی بھومی باکس آفس پر کامیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت ایک بار پھر گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار سنجے دت ٹگ منشو دھولیا کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری میں گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے۔

    صاحب بیوی اور گینگسٹر کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا، فلم کی شوٹنگ کا پہلا حصہ گجرات ایسٹرن بارڈر گودھرا میں فلمایا جائے گا۔

    راہول مترا کے مطابق سنجے دت کے کردار کے لیے مخصوص ڈیزائن کردہ ملبوسات متعارف کرائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صاحب بیوی اور گینگسٹر کے پہلے دو پارٹ میں عرفان خان اور رندیپ ہدا نے منفی کردار اد اکئے تھے۔
    فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل، ماہی گیر ودیگر نمایاں ہیں، راہول مترا کا کہنا ہے کہ فلم میں مزید معروف چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سنجے دت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھومی، میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے باپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

     

  • رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہے ہیں،ان کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کچھ تصاویر نے سب کو چونکا دیا ہے جن میں وہ بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جو اس سے قبل تھری ایڈیٹس، پی کے، اور منا بھائی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

    فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی ایک اور جھلک نے ان کے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

    رنبیر کپور نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد متعدد فلموں میں مخصوص کردار ادا کیے تھے جن میں وہ عموماً وہ ایک نٹ کھٹ اور نوعمر لڑکے کے روپ میں نظر آتے تھے۔

    تاہم اب آہستہ آہستہ ان کی اداکاری میں نکھار آرہا ہے اور وہ سنجیدہ کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کی ایک مثال فلم دت میں سنجے دت کا کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں رنبیر نے بالوں کو بڑھا کر سنجے دت کی نوجوانی کا بہروپ دھارا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    اب موجودہ تصاویر میں وہ سنجے دت کی درمیانی عمر کا حلیہ اپنائے ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں رنبیر کے فٹنس ٹرینر کنال نے بتایا تھا کہ اس کردار کے لیے رنبیر نے اپنا وزن بھی کافی بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز بھی بنائے ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ورزش کے لیے رنبیر کپور صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔

    فلم دت میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال جنوری سے کیا گیا تھا۔

  • رمیز راجہ نے اپنی فلم کیلئے سنجے دت کو کاسٹ کرلیا

    رمیز راجہ نے اپنی فلم کیلئے سنجے دت کو کاسٹ کرلیا

    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک کرکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے، بطور ایک اداکار نہیں بلکہ ایک فلم ساز کے طور پر، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ ہیں، جو اپنی پہلی فلم ” طورباز” بنانے جارہے ہیں اور اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکار سجنے دت کو کاسٹ کرلیا ہے۔

    رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سالوں سے انکے دماغ میں فلم بنانے کا خیال تھا، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ہے۔

    The birthday cup-cake

    A post shared by Ramiz Raja (@iramizraja) on

    انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے، لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔

    فلم طور باز میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں ، سنجے دت توجہ کا مرکز ہونگے، کیونکہ وہ ایک بہت بڑے اسٹار ہے اور انکے مداح نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔

    #sanjaydutt

    A post shared by Sanjay dutt (@sanjaydutt_) on

    گریش نامی ایک بھارتی ڈائریکٹر فلم ‘طورباز’ کے ہدایتکار ہیں اور توقع ہے کہ اس سال مئی یا جون تک شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

  • سنجے دت کی بیٹی نے اپنی نئی تصاویر سے دھوم مچادی

    سنجے دت کی بیٹی نے اپنی نئی تصاویر سے دھوم مچادی

    بالی ووڈ کے ستاروں کے بعد اب ان کے بچوں نے میڈیا پر دھوم مچانا شروع کردیا ہے، بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نت نئے فیشن اور اسٹائل کے سوشل میڈیا پر نموادار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

    سوشل میڈیا پر سب سے پہلے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی اور اس کے بعد بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی نے اپنی ایڈوانس تصویروں کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، تاہم اب اداکار سنجے دت کی صاحبزادی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا ہر اپ لوڈ کرکے دھوم مچا دی ہے۔

    سنجے دت کی صاحبزادی ترشلا دت انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر اپ لوڈ کر کے آج کل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اس قبل ترشیلا اس طرح منظر عام پر نہیں آئیں تھیں۔ ،

    عام طور پر ترشیلا دت کو کبھی اپنے والد کے ساتھ کسی پروگرام نہیں دیکھا گیا ، وہ زیادہ تر بیرونِ ملک مقیم رہتی ہیں، تاہم اگر ترشیلا کی نئی تصاویر اور بچن کی تصاویر کا موازنہ کیا جائے تو وہ اب ایک نئے اور دلکش روپ جلوہ گر ہوئی ہیں ۔

    بھارتی مشہور شخصیات کے بچوں کی پیروی کرتے ہوئے ترشیلا نے اپنی تصاویر کے باعث انسٹاگرام پر 71،000 مداح حاصل کرلیے ہیں۔

    POST 8

    POST 4

    POST 1

    POST 2

    POST 3

    POST 5

    POST 6

    POST 7

    POST 10

    POST 11

    POST 12

    POST 13

    POST 14

    POST 15

    POST 17

    POST 18

    POST 9

    POST 16

     

  • بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سزا میں کمی،27فروری کو رہا ہونگے

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سزا میں کمی،27فروری کو رہا ہونگے

    ممبئی : بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کوسزا میں کمی کے بعد 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا، ان کی سزا میں کمی جیل میں بہتر رویے پر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنجے دت ممبئی حملوں کے کیس میں پیرول پر ضمانت پر رہائی پاچکے ہیں۔ سنجے دت پر الزام تھاکہ انہوں نے 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان سے مراسم رکھے تھے جبکہ سنجے دت کو سزا ناجائز اسلحہ رکھنے پر ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو ممبئی میں 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا ایک سال کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔

    سنجے دت کی سزا اکتوبردو ہزار سولہ میں پوری ہونا تھی لیکن ان کے اچھے برتاؤ کے باعث سزا میں کمی کرکے انہیں ستائیس فروری کو رہا کیا جائے گا۔

  • اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    ممبئی: آرمس ایکٹ میں پونے کی يروڈا جیل میں بند اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی ہے، سنجے دت کو اس بار 30 دن کے لئے پیرول ملی ہے، سنجے نے اس بار ضمانت کے لئے بیٹی کی بیماری کو لے کر عرضی دی تھی۔

    سنجے دت نے جون میں 45 دنوں کے پیرول کے لئے عرضی دی تھی۔ دو دن پہلے انہیں پیرول ملی۔ بتا دیں کہ سنجے دت اس سے پہلے بھی کئی بار پیرول پر جیل سے باہر آ چکے ہیں، یہی نہیں سنجے دت کو بار بار پیرول ملنے پر تنازعہ بھی کھڑا ہو چکا ہے۔

    اکتوبر 2013 میں طبی بنیاد پر 28 دن کے لئے سنجے دت جیل سے باہر آئے۔ اس کے بعد دسمبر 2013 میں بیمار بیوی مانیتا کی دیکھ بھال کے لئے 28 دن کے لئے جیل سے باہر آئے۔

    پھر جنوری 2014 میں بیوی کی بیماری کی بنیاد پر پھر 28 دن کی پھر چھٹی ملی اور اکتوبر 2014 میں 14 دن کی چھٹی لی جسے بعد میں مزید 14 دنوں کے لئے بڑھا دیا گیا۔

  • جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

    جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

     بالی وڈ کی فلم نگری کے ستارے آئے دن ہی گردش میں رہتے ہیں کبھی کسی کے خلاف کوئی مقدمہ تو کبھی کسی کوسزا مل رہی ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بالی وڈ کے فلمی ستاروں اور بھارتی عدالتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہاں ہم تذکرہ کررہے ہیں ان مشہور فنکاروں کا جنہیں مختلف جرائم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

     سلمان خان

    بالی وڈ کی شان سمجھے جانے والے دبنگ سلمان خان کے لئے آج کادن کافی بھاری رہا کہ ممبئی کے سیشن کورٹ نے 2002سے جاری کار حادثہ کیس میں بالاخر مجرم قرار دے دیا ہے۔ سلمان خان نے 2002 میں ایک رات نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پرسونے والے بے گھر مزدوروں پرگاڑی چڑ ھادی تھی جن میں سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

    سنجے دت

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ ایکشن کی دنیا پر راج کرنے والے سنجو بابا آج کل جیل میں اپنی سزا بھگت رہے ہیں۔ سنجے دت 1993 میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ سنجے دت کو تاڈا ایکٹ کے تحت سزاسنائی گئی تھی جس میں سے 18 ماہ وہ پہلے ہی جیل میں گزارچکے ہیں۔ سنجے دت کے پاس سے 9 ایم ایم پسٹل اور اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ سنجے دت پرداؤد ابراہیم کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ابوسلیم کی معاونت کا الزام تھا۔

    شنے اہوجا

    شنے اہوجا نامی بالی وڈ ایکٹر کے خلاف ان کی 20 سالہ ملازمہ نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا شروع میں تو شنے نے الزام کی تردید کی لیکن میڈیکل رپورٹ سے جرم ثابت ہونے پر الزام قبول کرلیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملازمہ کے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ شنے اہوجا کو عدالت نے سات سال کی سزا سنائی تھی۔

    مونیکا بیدی

    مونیکا بیدی نامی بالی وڈ ایکٹریس بدنامِ زمانی انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ہمراہ غیر قانونی دستاویزات پر پرتگال جانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئیں۔ ابو سلیم 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں مطلوب تھا۔
    مونیکا اور ابوسلیم سلیم کوپرتگال کی عدالت نے سزا سنائی جسے مکمل کرنے کے بعد 2005 میں دونوں کو انڈیا ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ابو سلیم ابھی بھی جیل میں ہے جبکہ مونیکا اب ایک آزاد شہری ہیں۔

    اس کے علاوہ فردین خان، سیف علی خان، جان ابراہم، گوندا، سورج پنچولی اور کئی دیگر اداکار چند دن حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں اور ان کے مقدمات کے فیصلے ابھی باقی ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب ہدایتکارہ اکتا کپور نے بھی کھلنایک اداکار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہ اکتا کپور نے عدالت میں اداکار سنجے دت کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار سنیل شیٹھی کے ساتھ مل کر 2008 میں ایک فلم بنانے کے لئے سنجے دت کو فلم کے لئے کاسٹ کیا اور اس کے لئے سنیل شیٹھی کے کہنے پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے پیشگی ادا کئے تاہم بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کچھ اختلافات کی بناء پر وہ معاہدہ ختم کر دیا لیکن تاحال سنجے دت کی جانب سے وہ رقم واپس نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سنیل شیٹھی نے اکتا کپور اور سنجے دت کے درمیان معاملات کو سلجھانے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ کی اہلیہ منایتہ دت سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اکتا کپور کو رقم واپس کر کے معاملے کو ختم کیا جائے لیکن انہوں نے بھی اس معاملے کو سنا ان سنا کر دیا جس نے اکتا کپور کو عدالت جانے پر مجبور کر دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر شکیل نورانی نے بھی سنجے دت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فلم’’جان کی بازی‘’ کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم  لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ بالی ووڈ اداکار آج کل سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جو انہیں گزشتہ برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔

  • سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    ممبئی: پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ سنجے دت کو فلم ‘پی کے’ دکھانے کی کوشش کی جائے گی اور وہیں فلم ‘پی کے’ کی اسکریننگ کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سنجے دت اور ان کے ساتھ اور قیدی بھی فلم دیکھ سکیں، سنجے دت فی الحال پونے کے يروڈا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    ‘پی کے’ ٹریلر ریلیز کے موقع پر فلم کے پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا کہ سنجے فلم کا حصہ ہیں، اس لیے ہماری خواہش ہے کہ ہم ان کو بھی فلم دکھائیں. ودھ نے کہا کہ سنجے دت کو فلم دکھانے کے لئے وہ جیل کے حکام سے بات کریں گے اور اجازت مانگنے کے لئے اپلیکیشنز لکھیں گے۔ اگر جیل کے افسر اجازت دیں گے تو وہ سنجے دت کے لیے ‘پی کے’ کی اسپیشل اسکریننگ گے. ودھ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    سنجے دت کی فلم ‘پی کے’ میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں، جیل جانے سے پہلے سنجے دت نے جلدی جلدی فلم کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کی تھی، اس لئے فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ ان کی اس فلم کو انہیں بھی دیکھنے کا موقع مل سکے۔