Tag: Sanjay Kapoor

  • انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے کپور نے اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے پر کھل کربات کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور نے کہا کہ ہمارا موازنہ کیا جاتا ہے مگر اس سے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوتے۔

    سنجے کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگرچہ انیل مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، لیکن میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ میں ان سے زیادہ خوش اور مطمئن ہوں، چاہے کوئی بھی وجہ ہو۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ خدا کا شکر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے ان سے کم دولت کمائی ہے، مگر پھر بھی میں محسوس کرتا ہوں کہ میں خوش ہوں، میں ہمیشہ بہتر موڈ میں رہتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ اداس ہیں یا کچھ بھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے زیادہ مطمئن ہوں۔

    سنجے کپور نے کہا کہ کبھی تو اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور سے مہینے بعد بھی ملاقات نہیں ہوتی، لیکن ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔

    سلمان خان سے متعلق سومی علی کی اپیل پر بشنوئی کمیونٹی کا ردعمل

    بونی کپور نے 1995میں ریلیز ہونے والی فلم پریم میں سنجے کپور کو متعارف کرایا تھا، یہ فلم، جس میں تبو نے بھی کام کیا تھا، باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے علاوہ سنجے کپور نے آواز، محبت، اور صرف تم جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

  • سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    ممبئی: دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا، بھارتی اداکار اور سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے، اور نہ ہی اس سے قبل ایسی کوئی شکایت تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے سری دیوی گذشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    یاد رہے کہ مقبول اداکارہ نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انڈیا سینما کو یکسر بدل دیا جس کے بعد انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔