Tag: Sanjay Leela Bhansali

  • سوناکشی نے ہیرامنڈی میں کاسٹ کرنے پر سنجے لیلا بھنسالی کو کیا کہا؟

    سوناکشی نے ہیرامنڈی میں کاسٹ کرنے پر سنجے لیلا بھنسالی کو کیا کہا؟

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ انھیں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں بطور فریدن کاسٹ کرنے سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معرود اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیزیز میں کاسٹ سے قبل انہین کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔

     اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ’فریدن‘ کے کردار کیلئے انہیں چانس دیا، سوناکشی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ کسی نے میرے بارے میں سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا جس پر انھوں نے مجھے اس کردار میں دیکھا اور وہ تیار ہوئے، میں انکی بہت مشکور ہوں۔

    سوناکشی شنہا نے مزید کہا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ میں منفی، جھگڑالو اور نفسیاتی قسم کے کردار کرنے میں دلچسپی رکھتی تھی۔

    انکا کہنا تھا کہ لیکن سنجے لیلا کی جانب سے فریدن کے کردار میں مجھے کاسٹ کرنے سے قبل کسی نے بھی مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میں بھنسالی صاحب کی بہت شکر گزار ہوں اور بطور اداکار اس قسم کا چیلنجنگ رول ملنا بہت عمدہ ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے کردار میں کچھ مختلف کرنا ہوتا ہے۔

  • بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انڈسٹری کے ایک خان کو اپنا واحد دوست مانتے ہیں۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اب سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم’’ انشاء اللہ‘‘ میں کام کیا تھا لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے اس فلم کو روک دیا گیا۔

    بالی ووڈ کے ہدایتکار نے کہا کہ اس انڈسٹری میں صرف سلمان خان ہی میرا واحد دوست ہے، ہم فلم ’انشااللہ‘ نہیں بناسکے لیکن اس کے بعد بھی وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا تھا، وہ مجھے کال کرکے میرا حال پوچھتا اور کہتا تھا کہ تم ٹھیک ہو؟ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ میں سلمان خان کے مزاح سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، وہ مجھے 3 یا 5 ماہ بعد کال کرتا ہے لیکن وہ کال صرف میری خیریت دریافت کرنے کے لیے ہوتی ہے انہیں فلم کی پرواہ نہیں وہ بس یہ پوچھا کیا آپ ٹھیک ہیں؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے کام کو لے کر نوک جھوک ہوئی تو ہم نے ایک دوسرے سے بات کی اور معاملہ سلجھا لیا، میں سلمان خان کی دوستی کے لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں کیوں کہ سلمان میرا ایک واحد دوست ہے جس سے 6 ماہ بعد بھی ملاقات ہو تو ہم وہی سے شروعات کرتے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے انتہائی متوقع پروجیکٹ ’’انشااللہ‘‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے۔ لیکن اس پروجیکٹ کو 2019 میں روک دیا گیا تھا۔

  • ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    نئی دہلی: 2002 میں سنجے لیلا بھنسال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس نے اب تک سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم دیوداس میں کاسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس طرح کی اداکاری کی تکنیک آج کے فنکاروں کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔

    انٹرویو کے دوران  جب ڈائریکٹر سے گذشتہ برسوں میں اداکاری کے عمل میں تبدیلی اور ترقی کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ سنیما بدل گیا ہے، یہاں کی تکنیک بدل گئی ہے، اب ایک ڈائریکٹر سنیما اور اسکرپٹ رائٹر مختلف انداز میں دیکھتا ہے، یہ ہندوستانی سنیما کے لئے ایک بہت اچھا وقت ہے، یہاں زبردست فلمیں بنائی جارہی ہیں، اور حیرت انگیز کام ہورہا ہے۔

    سنجے لیلا نے مزید کہا کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے جس طرح سُر اور لے کو ہائی پچ پر پرفارم کیا، اس کو انجام دینا مشکل تھا، آج کے دنوں میں بھی ڈائریکٹرز اداکاروں سے اسی سُر اور لے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اداکاروں سے بس اچھی طرح سے پرفارمنس دینے کا کہتے ہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری ڈکسٹ، اور کرون کھیر نے دیوداس میں جو کچھ کیا، وہ لے اور سر تھا، آج کے اداکار شاید اس طرح پرفارم نہیں کرسکیں گے، کیوں کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی اور اس طرح کی اداکاری کے لیے بہترین ایکٹنگ ٹیکنک کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف شاہ رخ کے پاس ہی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم دیوداس میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔

  • مجھے طوائف مسحور کرتی ہیں، راشن کی لائن میں کھڑی خواتین نہیں: بھنسالی آخرکار بول پڑے

    مجھے طوائف مسحور کرتی ہیں، راشن کی لائن میں کھڑی خواتین نہیں: بھنسالی آخرکار بول پڑے

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلموں میں ہمیشہ طوائف کا کردار دکھانے کی منفرد وجہ پیش کردی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ایک انٹرویو میں اپنے اب تک کے کاموں میں طوائفوں کے گرد گھومتی کہانی میں اپنی دلچسپی کی وجہ بتائی ہے۔

    فلموں میں طوائفوں کا کردار فلمانے پر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ کہ طوائفوں کی شخصیت میں ہمیشہ ایک خاص قسم کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے، جس کو دیکھنا مجھے بہت دلچسپ لگتا ہے، یہ خواتین بہت دلچسپ ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ طوائفیں ایسی عورتیں ہوتی ہیں جن کے سینوں میں بہت سے راز دفن ہوتے ہیں۔

    سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ جب وہ گاتی اور ناچتی ہیں تو وہاں وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہیں، موسیقی اور رقص میں ان کی خوشی اور غم کا اظہار ہوتا ہے، وہ زندگی گزارنے کے فن، فنِ تعمیر کی اہمیت، لباس اور زیورات پہننے کا ڈھنگ سمجھتی ہیں، طوائفیں آرٹ کی ماہر ہوتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم لوگ کیا ہیں؟ ہم بھی فنکار لوگ ہیں، لیکن مجھے کچھ ایسا بنانا ہے جو بہت پراسرار ہو، اب آپ اِس کو آپ بھنڈ بولو یا جو چاہے بولو، مجھے تو اس پر ہی کام کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’بچپن میں جب میں اسکول جاتا تھا تو ان کے چہرے مجھے مسحور کرتے تھے، وہاں پر راشن کی لائن میں 4 مڈل کلاس گھریلو خواتین بھی کھڑی ہوتی تھیں لیکن اُن کے چہرے مجھے مسحور نہیں کرتے تھے‘۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی کئی فلموں میں طوائفوں کا کردار نمایاں طور پر فلما چکے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیواڑی اور اب تازہ ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سرفہرست ہے۔

  • سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے نئے ویب شو ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بالکل مختلف کاسٹ کا تصور کیا ہے۔

    لاس اینجلس کے پریمیئر میں انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرا منڈی کا آئیدیا 18 سال پہلے فلم کے طور پر بنانے کا خیال آیا تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔

    سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ 18 سال قبل میرے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی۔

    انٹرویو میں انہون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر یہ خیال بھی تبدیل ہوگیا۔

    سنجے لیلا بھنسالی نے مزید بتایا کہ یہ فلم تقریباً تین سال سے تیاری کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب  ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے میں بہت خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو گزشتہ روز یکم مئی کو ریلیز کردیا گیا۔

    ہیرامنڈی میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: تنازعات کا شکار بننے والی بالی وڈ فلم پدماوتی کو نام کی تبدیلی کے بعد ریلیز کی اجازت مل گئی ہے، اب یہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں‌ ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلسل تنازعات کے باعث خبروں‌ میں‌ رہنے والی یہ میگا بجٹ فلم گذشتہ برس یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، مگر ہندو انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز ملتوری ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے کلیئر بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 25 جنوری کو اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی ریلیز ہورہی ہے، فلمی پنڈتوں‌ کے مطابق پدماوت کی ریلیز سے اب اکشے کی فلم کا بزنس متاثر ہونا یقینی ہے

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو مشروط ریلیز کی اجازت

    ادھر جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے بھارتی انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ راجستھان حکومت نے اب بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیرراجستھان گلاب چاند کتاریا نے کہا ہے کہ فلم پدماوت کو بھارتی ریاست راجستھان میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہندو انتہا پسند تنظیموں‌ کی جانب سے بھی 27 جنوری کو ریاست میں احتجاج کا کال دی ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوت کی کہانی 14 ویں صدی کی ایک ہندو رانی اور مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کے گرد گھومتی ہے فلم میں‌ دپیکا پڈوکون، رنوریر کپور اور شاہد کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    ممبئی: متنازع فلم پدما وتی کی ریلیز کے خلاف راجپوت کرنی سینانے محاذ بنا رکھاہے، ہندوانتہا پسندوں نے سنگین دھمکی دے دی اور کہا کہ پدماوتی ریلیز ہوئی تو دپییکا کی ناک کاٹنے کی دھمکی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی کی انتہا ہوگئی، فلم پدماوتی کے خلاف تحریک چلاتی راجپوت کرنی سینا نے دپیکا پاڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی۔

    انتہا پسند رہنما ماہی پال نے کا کہا ہے کہ پدما وتی ریلیزہوئی تودپیکاکی ’’ناک‘‘ کاٹ دیں گے۔

    راجپوت کرنی سینا نے فلم کے ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹنے کی بھی دھمکی دے دی جبکہ دپیکا کی ناک اور بھنسالی کے سر پر پانچ کروڑ روپے کا انعام رکھ دیا گیا ہے۔

    اب انتہا پسند تنظیم کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔


    مزید پڑھیں : تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے


    دوسری جانب انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے یکم دسمبرکو پورے بھارت میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔

    انتہا پسند تنظیم کا الزام ہے راجستھان کی رانی پدمنی پر بننے والی فلم حقیقت پر مبنی نہیں ، اسے ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    اس سے قبل فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجےلیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔


    مزید پڑھیں: فلم پدماوتی کی تاریخی کہانی پر ایک نظر


    خیال رہے کہ پدماوتی فلم ہندوستان کے شدت پسند حلقے پہلے ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں اور اسے متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دییکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

  • شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے

    شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے

    ممبئی: بھارتی اداکار شاہد کپور شوبز مصروفیات کے باعث گھر چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ’پدوماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ آج کل ممبئی میں جاری ہے۔

    فلم ڈائریکٹر کو بھارتی اداکار سے شکایت تھی کہ وہ وقت کی پابندی نہیں کرتے اور سیٹ پر ہمیشہ دیر سے ہی پہنچتے ہیں، سنجے لیلا کی شکایت کو دور کرنے کے لیے شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے۔

    بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں سیٹ پر جانے کے لیے گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسی وجہ سے وہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے تاہم دائریکٹر کی شکایت کو دور کرنے کے لیے وہ ممبئی کے ہوٹل منتقل ہوگئے۔

    ڈائریکٹراور ساتھی فنکاروں کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل منتقل ہونے والے شاہد کپور اب سیٹ پر وقت پر پہنچ جاتے ہیں کیونکہ ہوٹل اور شوٹنگ کے مقام کا فاصلہ بہت کم ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہیں اداکار اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے۔

    پڑھیں: بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

    یاد رہے جے پور میں پدوماوتی فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی پر راجپوت برادری کے لوگوں نے حملہ کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فلم ’پدما وتی‘ میں فواد خان کی جگہ شاہد کپور؟

    راجپوت برادری کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہدایت کار کے کپڑے پھٹ گئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

  • اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی حملے کے بعد جے پور میں فلم کی شوٹنگ روک کرممبئی واپس آگئے، فلم کے اداکاروں دپیکا پڈوکون، رنویرسنگھ اور شاہد کپور نے بھنسالی پر حملے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ گزشتہ روز جے پور میں حملے کے بعد انہیں فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی جے پور میں کرنی سینا نامی تنظیم کے غنڈوں نے بھنسالی اور ان کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

    bhansali-post-1

    فلم میں لیڈ رول کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ نا قابل قبول ہے، حملے کے بعد پدمنی کا کردار کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے واقعے پر ٹوئٹ کیا کہ مذکورہ فلم میں کسی تاریخ کو مسخ نہیں کیا گیا۔ بھنسالی پر حملے نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

    اس حوالے سے بھنسالی کی پٹائی کرنے والی ’’کرنی سینا‘‘ نامی تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے فلم کے ایک سین میں دہلی کے سلطان علاؤالدین خلجی کو خواب میں رانی پدمنی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے جو سراسر تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے۔