Tag: sanju

  • فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

    فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں انوشکا شرما نہایت مختلف اور منفرد روپ میں نظر آرہی ہیں۔

    فلم سنجو کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انوشکا شرما کس کا کردار نبھائیں گی تاہم ان کا کردار مختصر ہوگا۔

    سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جن کا گیٹ اپ سنجے دت سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ لوگوں کے لیے فرق کرنا مشکل ہے کہ اصل سنجے دت کون سا ہے۔

    فلم کے ہدایت کار کے مطابق فلم کا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل فلم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے تھے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم رواں برس 29 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

    سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔

    فلم سنجو کی ہدایت کاری کے فرائض سنجے دت کے قریبی دوست راج کمار ہیرانی نے انجام دئیے ہیں، راج کمار ہیرانی نے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

    ایک منٹ 25 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹیزر میں سنجے دت کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح جیل گئے اور پھر جیل سے رہا ہوکر دوبارہ فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ٹیزر میں رنبیر کپور جیل سے باہر نکلتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی ایسی ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے، 22 سال کی عمر میں اتنا نشہ کیا کہ پھپھڑوں نے جواب دے دیا اور ڈاکٹر نے کہا اس کا چیپٹر بند ہوگیا ہے لیکن ہوا کیا نہیں نا، پھر ایسی باڈی بنائی کہ لوگ باکسر محمد علی سے موازنا کرنے لگے۔

    رنبیر کپور کا ایسا گیٹ اپ کیا گیا ہے جس میں وہ بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں، اس سے قبل راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور کے درمیان فلم کے نام کو لے کر تنازع چل رہا تھا جو ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ ہی حل ہوگیا ہے اور فلم کا نام ’’سنجو‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

    فلم سنجو میں رنبیر کپور کے علاوہ دیگر کاسٹ میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا شامل ہیں جبکہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی تاہم ٹیزر دیکھتے ہی مداحوں کو فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔