Tag: sara

  • کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    معروف بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے مشہور اور متنازعہ پروگرام کافی ود کرن میں انکشاف کیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کافی ود کرن کے میزبان کرن جوہر نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی اور سارہ علی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

    حال ہی میں کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے بھی شرکت کی، کرن جوہر نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    یہ سنتے ہی جھانوی اور سارہ دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟

    تاہم اس سوال کے بعد اداکارہ سارہ نے جھانوی سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں، جس کے بعد جھانوی نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتہ تھا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔

    تاہم اس انکشاف کے بات لوگوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

  • فلک شبیر کا سارہ کے ساتھ دلچسپ پرینک

    فلک شبیر کا سارہ کے ساتھ دلچسپ پرینک

    معروف گلوکار فلک شبیر کی اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ پرینک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مداح ان کی ویڈیو سے بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھے سارہ خان کو گلاب پیش کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں سارہ خان جیسے ہی پھول پکڑتی ہیں ان کے ہاتھ میں صرف پھول کی ٹہنی رہ جاتی ہے جبکہ لال گلاب فلک شبیر کے ہاتھ ہی میں رہتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    فلک نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیمرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، آپ کے ساتھ ایک کیوٹ سا پرینک ہو گیا ہے۔

    ان کی اس ویڈیو سے مداح بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ برس اس نے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • فلک شبیر کو دوران کانسرٹ بھی سارہ کی یاد ستانے لگی

    فلک شبیر کو دوران کانسرٹ بھی سارہ کی یاد ستانے لگی

    معروف گلوکار فلک شبیر کو اپنے کانسرٹ کے دوران بھی اپنی اہلیہ سارہ خان کی یاد ستاتی رہی، فلک نے ان کے لیے گانا بھی گنگنایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، انہوں نے اہلیہ سارہ خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ سفر کے دوران بھی مجھے تمہاری یاد آتی ہے۔

    اس کے بعد فلک نے سارہ کے لیے ایک گانا بھی گایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ فلک شبیر اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ سارہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔

    حال ہی میں فلک شبیر نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا جہاں ہزاروں مداح انہیں سننے کے لیے پہنچے۔

  • سارہ اور فلک کی بیٹی کے عقیقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سارہ اور فلک کی بیٹی کے عقیقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کا عقیقہ منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں شوبز اداکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جوڑے نے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا اور ہمیشہ کی طرح بہت حسین دکھائی دیے، عقیقے کی تقریب کی تھیم گلابی رنگ کی رکھی گئی جہاں گلابی رنگ کے پھولوں سے سجاوٹ کی گئی۔

    تقریب میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں عمران اشرف، ندا یاسر، شائستہ لودھی اور نوشین شاہ سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی۔

    فلک شبیر نے عقیقے کی تقریب میں سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے انہیں پھول دیا۔

    واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔

  • سرکاری خزانے میں فراڈ پر اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

    سرکاری خزانے میں فراڈ پر اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

    تل ابیب: سرکاری خزانے میں خورد برد پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں فراڈ کرنے اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے دعوتیں اڑانے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت انصاف کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ نے ہوٹل سے کھانا خریدنے کے لیے بھی سرکاری مال سے چھیانوے ہزار ڈالر خرچ کیے ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے ذاتی طور پر بھی پیسوں کا استعمال کیا ہے۔


    بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش


    سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت آج اسرائیلی عدالت میں ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کی۔

    دوسری جانب سارہ کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنا مضحکہ خیز اور پاگل پن ہے، ایسے فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔


    سرکاری خزانے میں خوردبرد: اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی کےخلاف تحقیقات


    خیال رہے کہ اس سے قبل جب 1977 میں اسرائیلی وزیراعظم اسحٰق رابن کی اہلیہ پر جرم ثابت ہوا تھا تو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کرپشن اور غیر قانونی طور پر مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے خلاف بھی پولیس تفتیش کر چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔