Tag: Sara Ali Khan

  • جب مہنگا تولیہ خریدنے پر سارا علی خان نے ماں سے جھگڑا کیا

    جب مہنگا تولیہ خریدنے پر سارا علی خان نے ماں سے جھگڑا کیا

    ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ امریتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان والدہ کے مہنگا تولیہ خریدنے پر غصہ ہوگئیں۔

    اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی تشہیر کے لیے دی کپل شرما شو میں ساتھی اداکار وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کی، جس میں انہوں نے فلم کے موضوع کے علاوہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی چند باتیں شیئر کیں۔

    اس شو میں وکی نے سارہ علی خان کے کنجوس ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سارا اپنی والدہ سے لڑائی کرتی ہیں۔

    وکی کوشل کے اس بیان پر سارا علی خان بھی اس بات کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آئیں۔

    وکی کوشل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سارا کو ان کی والدہ امریتا سنگھ سے لڑتے ہوئے دیکھا تب انہیں پتہ چلا کہ انہوں نے 1600 روپے کا ایک تولیہ خریدا ہے۔

    جس کے جواب میں سارا کا کہنا تھا کہ وینٹی وین میں مفت کے 2 سے 3 تولیے رکھے جاتے ہیں اس کے باوجود ماں اپنا دماغ استعمال نہیں کرتی اور 1600 روپے کا تولیہ خرید لیا۔ سارہ نے کہا کہ اتنا مہنگا تولیہ کون خریدتا ہے؟

    اسی اثنا میں کپل نے وکی کوشل سے سوال کیا کہ وہ اپنی تمام فلموں میں گھریلو پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں، پچھلی فلم میں بھی مار کھا رہے تھے، اس میں بھی مار کھا رہے ہو آخر ایسا کیوں ہے؟

    جس پر اداکار نے کترینہ کیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا ہر فلم میں ہوتا ہے لیکن گھر میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

  • سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سال 2020 کو اپنے لیے بدترین قرار دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کا زیادہ تر حصہ انہوں نے کس طرح گزارا تھا۔

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سال 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر وقت مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔

    سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم لو آج کل 2 کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے تب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • بغیر ہیلمٹ سواری، سارہ علی خان کے خلاف پرچہ کٹ گیا

    بغیر ہیلمٹ سواری، سارہ علی خان کے خلاف پرچہ کٹ گیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کو بائیک پر بغیر ہیلمٹ سواری مہنگی پڑ گئی، پولیس نے دیوا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری کو دو کامیاب فلمیں دینے والی سیف علی خان کی صاحبزادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بائیک پر بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھ کر سواری کررہی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے بائیک سواری اپنی نئی آنے والی فلم ‘لو آجکل‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کے لیے کی، وہ دہلی میں آج کل اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ کا کون سا کردار ادا کرنے کی خواہشمند؟

    یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کا ’باغی 3‘ میں ٹائیگرو شیروف کے ساتھ کام کرنے سے انکار

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جس بائیک پر بیٹھی تھیں وہ اداکار کارتیک آریان چلا رہے تھے۔

    نئی دہلی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو دیکھ کر سیف علی خان کی بیٹی کے خلاف پرچہ کاٹ دیا، پولیس افسر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے کوئی بھی کرے اُسے جرمانہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آجاتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد سارہ کی گرفتاری یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے سوچا جائے گا۔

  • ‘جس کا میں پسندیدہ وہ میری پسندیدہ‘

    ‘جس کا میں پسندیدہ وہ میری پسندیدہ‘

    ممبئی: بالی ووڈ کے افق پر ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان نے کہا ہے کہ جن اداکارؤں کا میں پسندیدہ ہوں وہی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتیک نے فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، گزشتہ برس وہ سب سے زیادہ کامیاب اداکار تھے۔

    مختصر عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے نوجوان اداکار اب اداکارؤں میں مقبول ہوتے جارہے ہیں، بالی ووڈ کا ہر دوسرا ڈائریکٹر انہیں اپنی فلم میں لینے کا خواہش مند بھی ہے۔

    مزید پڑھیں: جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    کارتیک سے سوال پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے میں سے کون سی اداکارہ انہیں پسند ہے؟۔

    اداکار نے ایک منٹ خاموشی کے بعد سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’جن کا میں پسندیدہ وہ میری فیورٹ ہیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں ڈبییو کرنے والی سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے ایک ٹی وی شو میں آریان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے اُن سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    اس ضمن میں جب آریان سے پوچھا گیا کہ وہ سارہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ایک کپ کافی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

  • جھانوی  کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور  اپنی بیٹی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان رہنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور اور سیف علی خان کی صاحبزادی نے گزشتہ برس بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا البتہ آنجہانی اداکارہ کی بیٹی سارہ علی خان کے مقابلے میں زیادہ شہرت حاصل نہیں کرسکیں۔

    سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور جھانوی کے مقابلے میں سیف علی خان کی بیٹی کی مقبولیت سے پریشان ہیں جس کا اظہار اُن کے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو سے لگایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’پذیرائی سے کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، گھریلو لڑکی ہوں‘

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور کا کہنا تھا کہ سارہ کے لیے اُن کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا اس لیے وہ آج جھانوی سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے سارہ علی خان کی مشہوری کا سہرا ’’پی آر ٹیم‘‘ کو دیا (جو لوگوں سے رابطے اور انٹرویوز ترتیب دیتی ہے) ساتھ ہی بونی کپور نے اپنی بیٹی کو ٹیم تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی۔

    یاد رہے کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی نے فلم دھڑک جبکہ سارہ نے کیدر ناتھ سے ڈیبیو کیا تھا بعد ازاں سیف علی خان کی صاحبزادی نے رنویر سنگھ کے ساتھ ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکاروں کی لاڈلیوں کے فیشن

    رنویر سنگھ اور سارہ کی اداکارہ کو شائقین نے بہت پسند کیا یہی وجہ ہے کہ سمبا رواں سال کی کامیاب ترین فلم کے طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی یاد رہے کہ جھانوی نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی بھرپور انداز میں تشہیر کی تھی مگر وہ سارہ کی طرح مقبولیت نہیں سمیٹ سکیں۔

  • ’پذیرائی سے کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، گھریلو لڑکی ہوں‘

    ’پذیرائی سے کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، گھریلو لڑکی ہوں‘

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی فلم ’سمبا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ میں گھریلو لڑکی ہوں، فلمیں کامیاب ہونے کی وجہ سے طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سارہ کا کہنا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے میں مشہوری اور پذیرائی کے بارے میں نہیں سوچتی اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی پرواہ ہے‘۔

    سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ’سمبا کی کامیابی کے بعد لوگ مجھے عجیب طریقے سے پیش آرہے ہیں، وہ مجھے مہمان خصوصی سمجھتے ہیں مگر میں ایسی نہیں ایک عام سی لڑکی ہوں جسے پذیرائی کی بالکل بھی خواہش نہیں‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وقت بہت تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے، مجھے ایک کے بعد دوسری فلم کی آفر ہوئی اور اب میرے پاس کام کے علاوہ کچھ بھی سوچنے کا وقت نہیں بچا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے پذیرائی نہیں حوصلہ افزائی چاہیے کیونکہ جب میں واپس گھر جاتی ہوں تو والدین کی نظر میں ایک عام سی لڑکی (بیٹی) ہوتی ہوں، وہ میرے ساتھ دیگر بچوں کی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: سمبا 100 کروڑ کلب کی ریس میں شامل

    انڈسٹری میں اقرربا پروری کے حوالے سے سارہ کا کہنا تھا کہ ’سیف علی خان کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجھے ہدایت کاروں نے براہ راست فلم کی پیش کش کی، میں کسی سے بھی آسانی سے ملاقات کرسکتی ہوں جبکہ کئی باصلاحیت ایسی لڑکیاں موجود ہیں جنہیں موقع نہیں ملتا، اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے‘۔

    یاد رہے کہ 27 دسمبر کو بالی ووڈ کی فلم ’سمبا‘ ریلیز ہوئی جس میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    سمبا کا پہلا اعزاز یہ ہے کہ رواں سال یہ فلم 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی اور ایک ہفتے میں صرف بھارت سے 150 کروڑ جبکہ دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

    بالی ووڈ ناقد ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کی کمائی کے اعداد و شمار جاری کیے اور بتایا کہ سمبا نے یومیہ اوسطاً 15 کروڑ روپے کمائے جبکہ امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم بٹوری۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    فلم کا ایک اور اعزاز یہ ہے کہ اس نے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 7 دسمبر کو سارہ علی خان کی فلم کیدر ناتھ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا، سمبا کی کامیابی کے بعد اداکارہ کو انڈسٹری کا سپر اسٹار سمجھا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی صاحبزادی کو ’باغی تھری‘ میں ٹائیگر شروف اور ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ورون دھون کے ساتھ کاسٹ کیا جائے گا جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی سارہ علی خان مرکزی کردار عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • بھارتی اداکار آر مادھون روہیت شیٹھی اور رنویر سنگھ کی فلم ’سامبا‘ سے آوٹ

    بھارتی اداکار آر مادھون روہیت شیٹھی اور رنویر سنگھ کی فلم ’سامبا‘ سے آوٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آر مادھون نے کاندھے میں انجری کے باعث اپنی نئی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار آر مادھون نے گذشتہ دنوں معروف ہدایت کار روہیت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام نہ کرنے کا علان کیا ہے، فلم میں رنویر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ آر مادھون کو ولن کا رول دیا گیا تھا۔

    آر مادھون نے گذشتہ ماہ کاندھے کی سرجری کرائی تھی تاہم صحت یاب نہ ہونے کے باعث انہوں نے ایک اور پروجیکٹ میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علیٰ خان ان کے ساتھی اداکار کے طور پر کام کر رہے تھے۔

    سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں آر مادھون نے کہا کہ میں روہیت شیٹھی کی فلم سامبا میں کاسٹ کیے جانے پر بہت خوش تھا، لیکن انجری کے باعث کام نہ کرنے پر مجبور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس قابل نہیں کہ فلم میں کام کر سکوں جس پر مجھے بے حد دکھ اور افسوس ہے، جلد صحت یاب ہورہا ہوں لیکن فلم کو خیرباد کہنے پر میرا اور روہیت شیٹھی دونوں کا دل ٹوٹ چکا ہے۔

    فلم پدماوتی کے ہیرو اپنے کردار کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے

    خیال رہے کہ اداکار آر مادھون انجری سے پہلے اپنی آخری فلم ’بریتھ‘ میں نظر آئیں تھے جہاں انہوں نے چھ سالہ بچے کے باپ بننے کا کردار نبھایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اور ان کی پہلی فلم کی کچھ جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

    سارہ علی خان ’کیدار ناتھ‘ نامی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    فلم ہمالیہ کے پہاڑوں میں شوٹ کی جارہی ہے جس میں سارہ علی خان ایک زائر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سشانت سنگھ ان کے گائیڈ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

    مذہبی عقیدت پر مشتمل یہ سفر کس طرح محبت کے رنگ میں ڈھلتا ہے، یہی اس فلم کا موضوع ہے۔

    فلم کی ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہی ہیں۔

    فلم کیدار ناتھ ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔ فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ سارہ علی خان سیف علی خان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جن کے درمیان سنہ 2004 میں علیحدگی واقع ہوگئی تھی۔ امریتا سنگھ خود بھی نہایت مقبول اداکارہ تھیں اور ان کی بیٹی انہی کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

    Omg my baby’s smile is sooo cute !! ❤️❤️#saraalikhan and that dress tho

    A post shared by @saraaalikhan on

    سیف علی خان نے بعد ازاں معروف اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا تیمور بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔