Tag: Sara Tendulkar

  • سارہ ٹنڈولکر کس بھارتی اداکار کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

    سارہ ٹنڈولکر کس بھارتی اداکار کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

    سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔

    اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

    اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سدھانت چترویدی امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نویلی نندا کے ساتھ بھی تعلقات میں رہ چکے ہیں تاہم اب دونوں کے درمیان بریک اپ ہوچکا ہے۔

    سارہ سب سے زیادہ اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے باعث پہچانی جاتی ہیں، 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

    رومیسہ خان نے صرف لڑکیوں سے دوستی کی وجہ بتادی

    سارہ نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں شرکت کی۔سارہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ، اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔

    ان کی پوسٹس میں فیشن، سفر اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتراک شامل ہوتا ہے۔

  • سچن ٹنڈولکر نے بیٹی کو خاص ذمہ داری سونپ دی

    سچن ٹنڈولکر نے بیٹی کو خاص ذمہ داری سونپ دی

    بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

    عالمی شہرت یافتہ بلے باز ٹنڈولکرنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے ایک خصوصی اعلان کرتے ہوئے اپنی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو سچن ٹنڈولکر فاؤنڈیشن میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    بھارت کے سابق لیجنڈ کی بیٹی نے اپنے والد کی فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر کے طور پر ان کے منصوبے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ سابق بلے باز نے سارہ کی میڈیکل کا تعلیمی پس منظر رکھنے کے حوالے سے تعریف کی اور کہا کہ اس کے ساتھ وہ معاشرے کو بااختیار بنا سکتی ہیں۔

    بھارتی لیجنڈ کی بیٹی نے یونیورسٹی کالج آف لندن کے ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن سے کلینیکل اور پبلک ہیلتھ نیوٹریشن میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔

    بھارتی لیجنڈ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ ‘مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میری بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے فاؤنڈیشن میں بطور ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ہے۔

    پی وی سندھو کا شادی کا فیصلہ، دُلہا کون ہے؟

    سچن نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ اب جب وہ تعلیم، کھیل، ہیلتھ کیئر کے ذریعے بھارت کو بااختیار بنانے کے اس سفر کا آغاز کر رہی ہے، یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح عالمی سطح پر سیکھنے کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔

  • سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل

    سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل

    سابق سینئر کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت کے کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کررہی ہیں کیوں کہ سارہ ٹنڈولکر کو حال ہی میں شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل آؤٹنگ کی اس ویڈیو  نے سارہ ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ گاڑی میں موجود ہے۔

    واضح رہے کہ سارا ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی۔

    سارا ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023 میں بھی بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔