Tag: sarai alamgir

  • سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے  6 افراد میں کورونا کی تصدیق، گاؤں سیل

    سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق، گاؤں سیل

    سرائےعالمگیر: ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاؤں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سےآئےشہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاؤں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاٶں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    نواحی گاؤں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گاؤں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاٶں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • سرائے عالمگیر: بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار

    سرائے عالمگیر: بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار

    سرائے عالمگیر: ضلع گجرات کے شہر سرائے عالم گیر میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالم گیر میں کم سِن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر دھر لیا گیا، ملزم زیادتی کا شکار بچیوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

    [bs-quote quote=”ملزم بچیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمھارے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کردوں گا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    جعلی پیر ملزم عابد پر الزام ہے کہ وہ تین ماہ سے دو کم سِن بچیوں اریبہ اور علینہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے کئی سال سے بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔

    والدین کا کہنا ہے ملزم بچیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمھارے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کردوں گا۔

    تیرہ سالہ اریبہ نے والدہ کو زیادتی کے متعلق بتایا تو گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا، تھانہ بلانی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکپتن : چھ سالہ بچے کا سرکاری اسکول میں زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار


    متاثرہ بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم دعا کرانے کے بہانے سے بچیوں کو لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم عابد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے درندگی کر رہا تھا۔

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکپتن میں سرکاری اسکول کے تالاب سے چھ سالہ بچے غلام مصطفیٰ کی لاش ملی تھی، جسے سفاک ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

  • بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو سڑک پر چھوڑ دیا

    بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو سڑک پر چھوڑ دیا

    سرائے عالمگیر : اولاد بڑھاپے کیا سہارا ہوتی ہے، مگر سرائے عالمگیر میں بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو بیساکھیوں سمیت سڑک پر چھوڑ دیا۔

    جس باپ نے بیٹوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ان ہی بیٹیوں نے اسے بیساکھیوں کے سہارے سڑک پر بے یارومدد گار چھوڑ دیا۔

    سرائے عالمگیر کا رہائشی ستر سالہ بشیر احمد اپنی زندگی کی سانسیں فٹ پاتھ پرگزار رہا ہے، بشیر احمد نے جن چاربیٹوں کو پالا مگر چار بیٹے مل کر بھی بوڑھےباپ کو نہ پال سکے۔

    بیٹوں نے بوڑھی ہڈیوں کا سہارا بننے کےبجائے اپنے باپ کو بیساکھیوں کے سہارے پر چھوڑ دیا، ساری زندگی پیٹ کاٹ کر اپنا نوالہ بچوں کے منہ میں ڈالنے والا آج دوسروں کے ٹکروں پر پل رہا ہے۔

    آس پڑوس کے دکاندار اس ضعیف شخص پر ترس کھا کر روٹی دے جاتے ہیں، مکان کے ہوتے ہوئے پنکچر کی دکان ہی اس کی کٹیا ہے جہاں بشیر احمد بستر ڈال کر پڑا رہتا ہے، پاؤں میں لگا زخم بھی ناسور بن رہا ہے۔

    بیماری سے ہاتھ مڑ گئے، بوڑھے باپ کو بیٹوں کا انتظارنہیں مگر شاید کوئی مسیحا آجائے اور اس کا بڑھاپا سکون سے کٹ جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    گجرات : سرائے عالمگیر میں غیرت کے نام پر نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کردیا گیا، لڑکی کواس کے 2 بھائیوں نے والدین کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

    پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقے نئی آبادی کلمہ چوک کی رہائشی اور نویں جماعت کی طالبہ فضا افضل کا کسی بات پر اکثر اپنے والدین اور بھائیوں سے جھگڑٓا رہتا تھا۔

    جھگڑے کے بعد بھائیوں نے فضا افضل کے گلے میں پھندا ڈال دیا جس کے باعث لڑکی دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئی، اطلاعات کے مطابق لڑکی کے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اسے قتل کیا واردات میں اس کے والدین بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    متوفیہ فضا کا آج اسکول میں پیپر بھی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال کھاریاں منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا