Tag: Sardar Abdul Qayyum Niazi

  • وزیراعظم آزاد جموں کشمیر ‘اپنے قائد’ کے نقش قدم پر چل پڑے

    وزیراعظم آزاد جموں کشمیر ‘اپنے قائد’ کے نقش قدم پر چل پڑے

    مظفر آباد: وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے اپنے قائد اور وزیراعظم پاکستان کے عوامی انداز حکمرانی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کے لئےکھول دئیے ہیں۔

    ترجمان وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کے مطابق وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی ہفتےمیں دو روز عوامی وفود سےملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم بدھ اورجمعرات کوعوامی وفود سےملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم آزادجموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ عوام نےبھاری مینڈیٹ سےقانون سازاسمبلی میں بھیجا اور معزز اراکین اسمبلی نےبھرپوراعتمادسےوزیراعظم بنایا، اپنے چالیس سالہ سیاسی کیریئرمیں عوام کی خدمت ترجیح رہی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، یہی نہیں وزیراعظم عمران "آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ ” کی خصوصی ٹرانسمیشن کے زریعے عوام سے رابطے میں ہیں ، وزیر اعظم کی اس اقدام کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔