Tag: Sardar Ali shah

  • نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، وزیرتعلیم سندھ

    نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، وزیرتعلیم سندھ

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سرادرشاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سراد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے لیے فرنیچرخریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے فنڈ نہیں ملتے، ملازمین کے لیے تنخواہیں نکالنا مشکل ہوگیا ہے، محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکارہے۔

    سراد شاہ نے مزید کہا کہ نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، نئی اسکمیں بنانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 19 فروری کو عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کئی منصوبوں پرفنڈنگ روک دی تھی۔

    عالمی بینک نے رواں سال کے لیے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی تھی، اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی گئی۔

  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، وزیرتعلیم سندھ

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، وزیرتعلیم سندھ

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی بہتری کے لیے سماجی شعور کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی پر نئے سرے سے جائزہ لے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات اور 2002 کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی سے تجاویز لینے کے مقصد کے ساتھ حیدرآباد کے بعد آج کراچی میں دوسری مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    مشاورتی ورکشاپ میں سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، ممبران سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی، شہریار مہر، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی، قاسم سومر سمیت تعلیمی شخصیات، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے  پوائنٹ اسکورنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے لیے چیلیجنگ صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس بیالیس ہزار اسکول سسٹم میں موجود ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 39 ہزار پرائمری جبکہ 3 ہزار سیکنڈری ہائی اسکول ہیں۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں بہت بہتری کی گنجائش ہے اور اس کے لیے حکومت تنہاء کچھ نہیں کرسکتی بلکہ سب کو  اپنا سماجی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو 90فیصد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے: وزیرتعلیم سندھ

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے حکومتی اراکین اور وزراء کو مدعو نہیں کیا بلکہ ہم نے اپوزیشن اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کو بلا کر اُن سے تجاویز لیں اور اب انہیں تعلیمی ایکشن پلان کا حصہ بنائیں گے۔

    ورکشاپ کے اختتام پر وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ’ آج مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پانچ گھنٹے تعلیمی پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں، جن کو ہم جائزہ لینے کے بعد اپنی تعلیمی پالیسی کا حصہ بنائیں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنے روڈ میپ ایکشن پلان کو تین حصوں رسائی، معیار، اور بہترحکمرانی میں تقسیم کیا، اس حوالے سے مزید بہتری کے لیے آج کافی بہتر تجاویز سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر تعلیمی نظام کی بہتری کا بیڑہ اٹھانا ہوگا، ہم نے تعلیمی میدان میں موجود عیب نہیں چھپائے بلکہ اپنی خامیوں کو دل سے تسلیم کیا۔

    سردار شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو صاحب کی اولین ترجیح صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری ہے اور ہم اس پر دن و رات محنت کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایجوکیشن افسر سمیت تمام اسامیوں کی بھرتیوں کے لیے بنائے گئے ریکروٹمنٹ رولز کا نئے سرے سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان کو ماورائے قانون کسی اقدام کی اجازت نہیں دینگے، سپریم کورٹ کے احکامات اور 2002 کے قوانین کی کوئی بھی خلاف کرنے والے پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن کینسل کی جائے گی۔

  • عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے فیسوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکول مالکان کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر تعلیم نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیسوں میں سالانہ5فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم نہ ماننے والےاسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    سیدسردارشاہ کا مزید کہنا تھا کہ حلف کے مطابق ہر پرائیویٹ اسکول کو دس بچوں کو مفت تعلیم دینی ہے، اطلاعات ہیں کہ اکثر نجی اسکولز مفت تعلیم دینے کی ذمہ داری ادا نہیں کررہے جن کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیرقانونی قرار دے دیا ‘ 

    یاد رہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کے باوجود اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عدالتی احکامات نظرانداز‘ پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی جاری

    رواں ماہ تین ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا، والدین کا کہنا ہے کہ اضافی فیسوں کے علاوہ جون جولائی کی فیس اورسالانہ چارجز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔