Tag: sardar ayaz sadiq

  • حلقہ این اے 122میں دھاندلی کا الزام سچ ثابت ہوا ،عمران خان

    حلقہ این اے 122میں دھاندلی کا الزام سچ ثابت ہوا ،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کہتے ہیں این ایک سو بائیس پر بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی، ہمارا موقف سچ نکلا ہے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ری کاؤنٹنگ میں تیس ہزار ووٹ بوگس نکلے اوراکثر بیگ سیل نہیں تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ دس پولنگ اسٹیشنز میں کاؤنٹر فائلز کے ریکارڈ اور آر اوز کے ریکارڈ میں فرق ہے۔

    این اے ایک سوبائیس پرتحریکِ انصاف کے مبینہ دھاندلی الزامات پر دو سو چوراسی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلی گئی ہے،عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دھاندلی ثابت ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں ایازصادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان پچیاسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

  • عمران خان این اے 122 میں ایک بار پھرہارگئے

    عمران خان این اے 122 میں ایک بار پھرہارگئے

    لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس کے ووٹوں کی تصدیق کے بعد عمران خان اورایازصادق کے درمیان ووٹوں کا فرق مزید بڑھ گیا ہے۔

    حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں ہونے والی ووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ 249 پولنگ اسٹیشنزکی تصدیق کے عمل کے بعد سردارایازصادق کے 114 ووٹ بڑھ گئے ہیں اوران کی عمران خان پربرتری بڑھ کر9696 ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے الزام کے برعکس تمام ووٹوں پرانگھوٹھے کے نشان اورشناختی کارڈ نمبر موجود تھے۔

    تصدیقی عمل کے دوران عمران خان کے 849 ووٹ مسترد ہو ئے جس کے بعد ووٹوں کی تعداد 68،825 سے کم ہو کر67،976 ہوگئی ہے۔ ایاز صادق کے 735 ووٹ مسترد ہونے سے ان کے ووٹوں کی تعداد بھی78،407 سے گھٹ کر 77،672 رہ گئی۔

  • لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور ہائیکورٹ: سردار ایاز صادق نے 122 میں ووٹوں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کو چیلنج کردیا

    لاہور: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے حکم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ٹریبونل کو کسی بھی درخواست کے خلاف اعتراضات پر پہلے فیصلہ سنانا چاہیے تاہم ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 کے متعلق درخواست اعتراضات سننے کی بجائے تھیلے کھول کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے جو قوانین کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تیرانوےہزارتین سو نواسی ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ عمران خان چوراسی ہزارپانچ سو سترہ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے تھے۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک کے خلاف توہین عدالت کی دارخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ٹریبونل کسی بھی درخواست پر پہلے اعتراضات کا فیصلہ کرے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے تاہم کاظم ملک نے عدالتی احکامات کے خلاف ووٹوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    اس قبل الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پر حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کے تھیلے کھول کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔