Tag: sardar mehtab

  • نون لیگ میں ایک اور بڑی بغاوت، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرسردارمہتاب ناراض

    نون لیگ میں ایک اور بڑی بغاوت، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرسردارمہتاب ناراض

    ایبٹ آباد : انتخابات 2018 کےقریب آتے ہی ن لیگ مزید مشکلات سے دو چارہوگئی اور الیکشن مہم چلانا مشکل ہوگیا، ٹکٹوں کے معاملہ پرایک کے بعد ایک بڑی بغاوت سامنے آرہی ہے، اب ٹکٹ نہ ملنے پر سردارمہتاب بھی ناراض ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن الیکشن سے پہلے انتشار کا شکار ہے،چوہدری نثار،زعیم قادری اورچوہدری عبدالغفور کے بعد یک اوردیرینہ ساتھی نےعلم بغاوت بلند کرکے نون لیگ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    این اے پندرہ سے ٹکٹ نہ ملنے پر ہیوی ویٹ سردارمہتاب عباسی ناراض ہوگئے، ان کی جگہ مرتضیٰ عباسی کوٹکٹ دے دیا گیا، جس پر ایبٹ آباد سے ن لیگ کے دیگر چاروں امیدوار پی کے 36سے سردارفرید، پی کے 37 سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے39سےعنایت خان نے احتجاجاََ ٹکٹ واپس کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امیرمقام کے کہنے پر سردارمہتاب کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں یوتھ ونگ پارٹی قیادت کیخلاف سراپا احتجاج ہے، مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ گوجرانوالہ کے سٹی صدر شعیب بٹ کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیں گے۔

    گذشتہ روز چکوال میں ٹکٹوں کے اجراء پر ممتاز ٹمن گروپ نے ن لیگ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا  تھا ، یہ فیصلہ ن لیگ نے سردار ممتازٹمن کو ٹکٹ دے کر واپس لینے پر کیا گیا۔


    سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی


    اس سے قبل (ن) لیگ کے خلاف ایک اورلیگی رہنما نے اعلان بغاوت کیا تھا ، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماعبدالغفور کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں ٹکٹیں بکتی ہیں، کون سا ٹکٹ کتنے میں بکا اور کس نے گورنر بننے کیلئے کتنے پیسے دیے مجھے سب پتا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر زعیم قادری بھی کہہ چکے ہیں کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ چوہدری نثارکامعاملہ بھی ن لیگ سے سلجھ نہ سکا۔

    سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ن لیگ کیلئے انتخابات دو ہزاراٹھارہ کڑاامتحان ثابت ہوسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    اسلام آباد : پی آئی اے کے انجینئرز نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اے-320 جہاز کا پہلا چیک اے مکمل کرلیا۔ سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر پہلے جہاز کی مرمت سازی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی مشیر ہوا بازی سردار مہتاب تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے پہلے جہاز کی مرمت سازی پی آئی اے کے چئیرمین، سی ای او اور انجینئیرز کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پہلے جہازوں کی مرمت کا کام صرف کراچی میں ہوتا تھا، اب اسلام آباد میں بھی جہازوں کی مرمت سازی سے ادارے کو وقت اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

    سردار مہتاب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں، پی آئی اے کے انجینئرز نے کم وقت میں زبردست نتائج دئیے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے فلائٹ سروس نے جدید آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا


    واضح رہے کہ اے 320 جہاز کو 750 اُڑانوں کے بعد چیک اے کیا جاتا ہے، قومی ائیر لائن کے انجینئرز نے ایک سال کے کم عرصہ میں منصوبہ مکمل کیا، مُلکی اور غیر مُلکی جہازوں کی مرمت سے سرمائے میں بھی اضافہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    کراچی : مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی نے پیرس روانگی پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا، دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا گیا اور اضافی چارجزبھی ادا نہیں کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو نواز شریف کے ساتھی نے ٹیکہ لگادیا، مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی پندرہ اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز769سے پیرس روانہ ہوئے تھے، دونوں کاٹکٹ اکانومی کلاس کا لیکن سفر بزنس کلا س میں کیا۔

    سردار صاحب نے دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا،جس کے اضافی چارجز بھی نہیں لیے گئے جبکہ مشیرہوابازی کی اپ گریڈڈٹکٹوں کی کاپی اے آروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردارمہتاب عباسی پیرس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اجلاس میں غیرقانونی طریقے سے شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیر یا مشیرشرکت نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : قومی ایئرلائن کو 40 ارب کا نقصان


    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالیاتی خسارہ ایک بار پھر خطرے کی حد تک پہنچ چکا ہے، رواں سال ایئر لائن کو چالیس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایئر لان کا بزنس پلان اٹھارہ سال پرانا ہے ‘دورِ جدید کے مطابق بزنس پلان تیار کیا جائے۔

    نا تجربہ کار افسران کو پی آئی اے میں اہم عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے، جس کے سبب سینئر افسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اس سے قبل مالی بحران  کے باعث ایئر لائن کو فضائی آپریشن چلانے میں بھی دشواریوں کا سامنا تھا ،  پی آئی اے نے فضائی روٹس گروی رکھوا کر15ارب روپے قرض لیا، قرضہ غیر ملکی بینک سے حاصل کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    کراچی: گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب نے کراچی میں باجوڑایجنسی کی چھبیس کم سن بچیوں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کم سن بچیوں کی کراچی میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کی ہے اورکہاہے کہ یہ کم سن بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں ان بچیوں کو کسی ادارے یافردکے حوالے نہیں کیاجائے.

    گورنرخیبرپختونخواہ نے مذیدبتایاکہ ضرورت پڑنے پرتحقیقاتی ٹیم بھی کراچی بھجوائی جائیگی تاکہ اس بات کاپتہ چلاسکیں کہ یہ بچیاں یہاں پرکس طرح پہنچی ہیں۔