Tag: sardar raza khan

  • خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں‘ سردار رضا

    خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں‘ سردار رضا

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ صنفی برابری کی وجہ سے خواتین کومین اسٹریم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے خواتین کےعالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 جنرل الیکشن میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے، پاکستان 2030 کے ایجنڈے کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صنفی برابری کی وجہ سے خواتین کو مین اسٹریم میں شامل کیا جا رہا ہے، مرد وخواتین کی تعداد میں فرق ختم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔

    سردار رضا خان نے کہا کہ سول سوسائٹی کے ساتھ صنفی برابری کی تجاویزپرکام کررہے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نادرا، اسٹیک ہولڈر کے بغیر ناممکن ہے، الیکشن کمیشن قوانین اورووٹ سے آگاہی کے لیے کام کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو ہرسال پاکستان سمیت دنیا بھرمیں خواتین کاعالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا اوران کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے

  • انتخابی عمل میں معذورافراد کی شرکت حوصلہ افزا رہی‘ چیف الیکشن کمشنر

    انتخابی عمل میں معذورافراد کی شرکت حوصلہ افزا رہی‘ چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا ہے کہ معذورافراد کی ووٹ رجسٹریشن ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر نے خصوصی افراد کے لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے لیے پوسٹل بیلٹ متعارف کرایا گیا۔

    سردار رضا نے کہا کہ معذورافراد کی انتخابی عمل میں شمولیت کے خاطر خواہ اقدامات کیے، انتخابی عمل میں معذورافراد کی شرکت حوصلہ افزا رہی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بعدازانتخابات جائزے میں 5 سال کا پلان دیں گے، معذور افراد کے انتخابی عمل میں شریک ہونے کا ذکرکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معذورافراد کی ووٹ رجسٹریشن ہماری ترجیحات میں شامل ہے، الیکشن کمیشن تمام ذیلی دفاتر میں معذور افراد کے لیے کمرے بنائے گا۔

    معذور افراد کو ’خصوصی فرد‘ لکھا جائے، عدالت کا حکم


    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور ہائی کورٹ نے معذور افراد کے لیے قانون مین گونگا، بہرا اور لنگڑا کے الفاظ حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ قانون میں معذور افراد کو خصوصی اہمیت کا حامل فرد قرار دیا جائے۔

  • عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے

    عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کریں گے۔

    عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والےعمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں عمران خان عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بات کریں گے، ذرائع کے مطابق وہ چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کے بعض ثبوت پیش کریں گے۔

    ملاقات میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے بعض کیسز کے فیصلوں میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا اور چیف الیکشن کمشنر کو متنازع حلقوں کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

    اس سے قبل عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے انہیں پیر کو ملنے کا وقت دیا ہے۔

     گزشتہ دو روز قبل الیکشن ٹریبونل نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ووٹوں کی جانچ سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی تھی۔

    اس سے قبل عمران خان این اے ایک سو بائیس میں کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں، انہوں نے ٹریبونل سے لوکل کمیشن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔