Tag: sardar-tanveer-ilyas

  • ‘انوار الحق نے عمران خان کو دھوکا دیا ہے’

    ‘انوار الحق نے عمران خان کو دھوکا دیا ہے’

    مظفر آباد: صدرپی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کا کہنا ہے کہ انوارالحق نے عمران خان کو دھوکا دیا ہے، وہ یہ تاثر دیتے رہے کہ پارٹی بچانا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس نے چوہدری انوار کے وزیراعظم منتخب ہونے پر کہا کہ چوہدری انوار ہمارا نامزد امیدوار نہیں، عمران خان نے کوئی نام تجویزنہیں کیا،اراکین اسمبلی آگاہ ہوں۔

    سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ چوہدری انوارنےعمران خان کودھوکادیا، ،وہ یہ تاثردیتےرہے کہ پارٹی بچاناچاہتاہوں ، حقیقت میں فارورڈ بلاک بنانے کا کہہ کر چوہدری انوار نےاپوزیشن سےحمایت مانگی۔

    صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑی تعداد عمران خان ساتھ ہے، چیئرمین کا فیصلہ سب کا فیصلہ ہوگا۔

  • ‘عمران خان آزاد کشمیر کو سوئٹزر لینڈ سے کسی طور کم نہیں سمجھتے’

    ‘عمران خان آزاد کشمیر کو سوئٹزر لینڈ سے کسی طور کم نہیں سمجھتے’

    میرپور: صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر کے بارے میں انتہائی حساس ہیں، وہ آزاد کشمیر کو سوئٹزر لینڈ سے کسی طور کم نہیں سمجھتے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ مظفر آباد، نیلم، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی اور میر پور میں سیاحت کا بہترین پوٹینشل موجود ہے، آزاد کشمیر کے قدرتی حسن اور لینڈ اسکیپ کو متاثر کیے بغیر اسے سیاحت کے لیے حقیقی جنت بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر سیاحت سمیت پانچ دیگر شعبوں میں بھر پور کام کر کے معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے، کاٹیج انڈسٹری کے لیے تحصیل اور ضلع کی سطح پر یہاں بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔

    تنویر الیاس نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنی بساط کے مطابق عمران خان کی کمٹمنٹ کے مطابق آپ کو بدلا ہوا کشمیر دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام کو وہ تبدیلی ملے گی جو ان کا خواب تھا۔

    انھوں نے کہا کہ دو دریاؤں کے درمیان قائم مظفر آباد جیسا خوب صورت شہر دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، اس کے دریا کے ساتھ واٹر اسپورٹس، انٹرنیشنل معیار کے ریسٹورنٹ، واک ویز، اور پارک بنائیں گے، ہر جگہ کا ٹورسٹ مظفر آباد آئے گا۔

  • سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات مل گئیں

    سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات مل گئیں

    اسلام آباد : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا ، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اور ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا، اکنامک زون وزیراعظم کے مستحکم پاکستان وژن کے مطابق قائم کیےجائیں گے۔

    تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ اکنامک زون وہاڑی،رحیم یار خان،بھلوال،بہاولپور اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اورٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    یادرہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب  میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوریدی گئی تھی۔

    بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون جبکہ خیبر پختونخواہ کے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون، سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے گئی۔

    اجلاس میں پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تھی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔