Tag: sardi

  • ملک کے بالائی شہروں میں سردی اوربارش کی پیشگوئی

    ملک کے بالائی شہروں میں سردی اوربارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کہیں بارش کا امکان کہیں ٹھنڈی ہواؤں کا زور ہے محکمہ موسمیات کا مطابق اس بار سردی پچھلے سارے ریکارڈ توڑے گی جبکہ بالائی شہروں میں بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

    ملک بھر میں موسم جوبن پر ہے۔ گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھار ہوائیں موسم سرما کا تحفہ لے آئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار ریکارڈ توڑ سردی  پڑے گی۔

    شہری گرم کپڑے تیار کرلیں۔کراچی اوراسلام آباد میں بھی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چلیں گی۔شمالی اور بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    مالاکنڈ،ہزارہ ،گلگت بلتستان اور کشمیرسمیت پہاڑی علاقوں میں بادل چھائے ہیں۔ جس کے باعث بالائی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کابھی امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی پانچ جبکہ کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے

    ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے

    اسلام آباد : ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتےسردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیوربدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔

    بالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان،مالاکنڈ اورکوئٹہ میں کڑاکے کی ٹھنڈدانت بجانے لگی ہے۔ کراچی میں بھی شام کو چلنے والی سردہوائیں جاڑے کی آمدکا پتہ دینے لگی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے چندروزتک سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ،استور،گوپس،کوئٹہ میں منفی تین جبکہ کالام،گلگت،قلات،ہنزہ اور چترال میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آئندہ ہفتے ملک بھر میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی

    آئندہ ہفتے ملک بھر میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں ٹھندی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین درجہ نیچے گرگیا۔پنجاب خیبرپختونخوا اوربالائی علاقوں سمیت ملک کے بشتر شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں نے سردی بڑھا دی۔

    ٹھنڈ بڑھتے ہی لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا۔ چائے ،کافی اور قہوے کا استعمال بھی بڑھ گیا۔۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تاہم بشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بلوچستان مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت پہاڑی اور اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

    گزشتہ روزسب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ میں منفی چار،گلگت میں منفی تین ، چترال میں منفی دو اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔