Tag: sarena williams

  • سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ:راجرفیڈرراورسرینا ولیمزفاتح قرار

    سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ:راجرفیڈرراورسرینا ولیمزفاتح قرار

    سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے فائنل میچوں میں راجرفیڈرر اور سریناولیمز نے ٹائٹل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق 34 سالہ سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈررنے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے حریف نواک جوکووچ کو شکست دے دی۔

    نوے منٹس تک ٹینس کورٹ میں راجرفیڈرر اور نواک جوکووچ کے درمیان گھمسان کا رن پڑا اور بالاخر راجرفیڈر نے 7:6 اور 6:3 سے نواک جوکووچ کو شکست دے کرساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    دوسری جانب خواتین کے فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سائی مونا ہالپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6:3 اور 7:5 سے ہراکر دوسری بار سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

  • فرنچ اوپن ٹینس کا تاج سرینا ولیمز نے 20واں گرینڈ سلم جیت لیا

    فرنچ اوپن ٹینس کا تاج سرینا ولیمز نے 20واں گرینڈ سلم جیت لیا

    پیرس: امریکہ کی سرینا ولیمز نے کیرئیر میں تیسری بار فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔

    سال کادوسرا گرینڈ سلم بھی عالمی نمبر ایک سرنیا ولیمز کے نام رہا، کلے کورٹ میں بھی سریناولیمز کی حکمرانی قائم ہوگئی۔

    سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کوکانٹےدار مقابلےکےبعدشکست دےکرکیریئرکابیسواں گرینڈسلم ٹائٹل اپنےنام کیا۔

    سرینا ولیمز نے پہلے سیٹ میں حریف کھلاڑی کو باآسانی چھ تین سے قابو کیا، دوسرے سیٹ میں لوسی سفارووا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئےسیٹ ٹائی بریک پرجیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابرکردیا۔

    آخری سیٹ میں سرینا کا جادو سرچڑھ کربولا جبکہ لوسی سفارووا کی ایک نہ چلی، ولیمز نے تیسرا سیٹ چھ دو سے جیت کر کیرئیر میں تیسری بار فرنچ اوپن کی ٹرافی اپنے نام کی۔

    فرنچ اوپن مینز کا فائنل آج نواک جوکووچ اور اسٹینلاس وورانکاکے درمیان کھیلا جائےگا۔

  • سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    اوہایو:امریکی ریاست اوہایومیں کھیلےجانےوالے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجر فیڈرر نے جگہ بنالی ہے۔ جبکہ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا ٹکراؤ کینیڈین کھلاڑی میلاوس رونک سے ہوا۔

    سترہ گرینڈ سلیم ایونٹس کا ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار کے سامنے میلاوس رونک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔چھ تین اور چھ چار کے فرق سے سیٹس جیت کر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے۔

    ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ کی نمبر ون کھلاڑی امریکا کی سرینا ولیمز نے ڈینش حریف کیرولین وزنیاکی کو دو ایک سے شکست دی۔ وزنیاکی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ سرینا ولیمز نے کم بیک کرتے ہوئے وزنیاکی کو چھ دو اور چھ چار سے آخری دو سیٹس میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔