Tag: Sarfaraz

  • ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    کراچی: آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں‌ کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔

    پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں گینکروز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی 80 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک اوور پہلے ہی فتح اپنے نام کی۔

    قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت دیگر پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سرفراز کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صارفین نے میمز شیئر کرکے بھی انوکھے انداز سے پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیخلاف مداحوں کا مظاہرہ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

    فیصل حنیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مصباح امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ آپ کی پوری ٹیم نہیں بلکہ ہمارا کپتان نمبر ون تھا‘‘۔

    سیدہ ترمزی نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی آپ دونوں کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں‘‘۔

    https://twitter.com/TrimiziiiSyeDaa/status/1191653187528404992?s=20

    ہمایوں خان نے لکھا کہ ’’ اگر سرفراز کی کپتانی میں ٹیم میچ ہاری تو شکست کی ذمہ داری اُن پر ڈال کر انہیں کے ٹیم سے باہر کردیا گیا، اب جب بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کو شکست ہوئی تو کہا جارہا ہے کہ یہ ٹیم بابر کے لائق نہیں ہے‘‘۔

    https://twitter.com/ihumiikhan/status/1191734474956038145?s=20

    اقصیٰ شیخ نے لکھا کہ ’’سرفراز ٹیم کے لیے ضروری ہے‘‘

    راؤ دانیال نے مکی آرتھر اور سرفراز کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

    اسد خواجہ نے لکھا کہ ناقص کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ٹیم سے باہر کر کے سرفراز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’’یہ حقیقت ہے سرفراز بیٹنگ میں پرفارمنس نہیں دے پارہے تھے مگر وہ ایک اچھے کپتان ہیں، ہمیں ایسا عظیم کپتان دوبارہ نہیں مل سکتا، میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ سرفراز کو دوبارہ ٹیم میں لایا جائے‘‘۔

    https://twitter.com/Abigail77454276/status/1191692390395973634?s=20

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، جبکہ آج کے میچ میں‌قومی ٹیم کی بیٹنگ باؤلنگ دونوں ناکام رہی۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق کے چیف سلیکٹر اور وقار یونس کی بطور باؤلنگ کوچ تعیناتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو پرفارم نہ کرنے پر کپتانی سے ہٹایا کر ٹی ٹوینٹی کی قیادت بابر اعظم اور ٹیسٹ کی اظہر علی کو سونپ دی تھی۔

  • پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یواے ای میں آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بجائے شعیب ملک ہوں گے۔ ان کے علاوہ عابد علی ، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، عماد الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حسنین، محمد رضوان ، سعد علی، شان مسعود، عمر اکمل، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    اس موقع پر چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم،فخرزمان،سرفرازاحمد،شاہین شاہ آفریدی کوآرام کاموقع دیاگیاہے جبکہ حسن علی اورشاداب خان کوبھی دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی یہ سیریز 22 مارچ سے 3 مارچ تک شارجہ کے میدان میں کھیلی جائے گی۔

    شعیب ملک ایک بار پھر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، اس سے قبل ان کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز منعقد ہوئے ہیں جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں شکست ان کے حصے میں آئی ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

    اس 16 رکنی اسکواڈ میں تین اوپننگ بلے باز ہیں جبکہ 4 مڈل آرڈر بلے باز شامل ہیں۔ ایک وکٹ کیپر، دو آل راؤنڈراور پانچ فاسٹ باولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: سرفراز احمد

    جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا سے سریز جیتنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، تمام بولرز نے سیریز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان نے دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے پہلی بار وائٹ واش کردیا، کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، سرفراز احمد

    ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، سرفراز احمد

    لیڈیز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم نےابتدائی سیشن میں اچھی بولنگ کی اور ہم بھی لارڈز ٹیسٹ کی طرح عمدہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں نے غلطیاں کرکےوکٹیں گنوائیں، بیٹنگ وکٹ تھی مگر انگلش بولرز نے متاثر کن کارکردگی دکھائی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سیریز سے کافی غلطیاں سامنےآئیں جن پر جلد قابو پالیا جائے گا، اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنہیں سیکھنے میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا، لارڈزٹیسٹ جیتنے پر ہم سب کو فخر ہے کہ انگلینڈ کو اُس کے گھر میں ہی شکست دی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے بعد انہوں نے 189 رنز کی برتری حاصل کی، سرفراز الیون نے برتری کو برابر کرنے کے لیے بلا سنبھالا تو  پوری ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور ایک کے بعد دوسرا کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، اظہر علی 11، اسد شفیق 5 اور حارث سہیل صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرکٹر ہوں ، مجھے نعت خواں نہ بنائیں، سرفراز احمد

    کرکٹر ہوں ، مجھے نعت خواں نہ بنائیں، سرفراز احمد

    اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹر رہنے دیں نعت خواں نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور وہ اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں بھی پیش کرتے نظر آتے ہیں، سرفراز کی پہلی ویڈیو تین سال قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

    چیمپئن کپتان کی آواز اس قدر خوبصورت ہے کہ اُن سے جب بھی کوئی ملاقات کرتا ہے تو انہیں نعت رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کرنے کی استدعا کرتا نظر آتا ہے، ایسا ہی کچھ آج وزیراعظم ہاؤس میں بھی دکھائی دیا۔

    پرانی ویڈیو

    وزیراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی تقریب میں سرفرا احمد کو جب اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو وزیراعظم اور شرکاء کی جانب سے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی فرمائش کی گئی جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ’’میں جہاں بھی جاتا ہوں سب مجھ سے نعت پڑھنے کی فرمائش کرتے ہیں، میں کرکٹر ہوں براہ مہربانی مجھے نعت خواں نہ بنائیں بلکہ کرکٹر ہی رہنے دیں‘‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    بعد ازاں سرفراز نے ایک بار پھر حاضرین کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدیہ نعت پیش کی۔

    یہ ویڈیو بھی دیکھیں

  • سرفراز احمد کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی دینے کا فیصلہ

    سرفراز احمد کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی دینے کا فیصلہ

    لاہور: پی سی بی نے سرفراز احمد کو تیسرے فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی میں شاندار کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتیں دکھانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ہی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

    پڑھیں: آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی ٹیم کا اعلان، سرفرازاحمد کپتان مقرر

    اطلاعات ہیں کہ سرفراز احمد کو اگلے ماہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ اراکین کے اجلاس کے بعد کپتانی دینے کا باضابطہ اعلان کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب شہریار خان کی مدتِ ملازمت بھی اگلے ماہ ختم ہوجائے گی وہ 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس کی آخری صدارت کریں گے۔

    یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جب شہریار خان سے کپتانی دینے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اس کا اہل قرار دیا تھا۔

  • سرفراز اصلی زندگی میں بھی ہیرو، معذور مداح‌ کو اپنی ٹی شرٹ تحفہ دے دی

    سرفراز اصلی زندگی میں بھی ہیرو، معذور مداح‌ کو اپنی ٹی شرٹ تحفہ دے دی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اصل زندگی میں بھی ہیرو نکلے، معذور مداح ملاقات کے لیے پہنچا تو خصوصی ملاقات کی اور تحفہ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی رہائش گاہ پر کرکٹ شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عوام کے جم غفیر میں ائیرپورٹ سے اپنے گھر پہنچنے والے سرفراز احمد بھی گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    پڑھیں: فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا، سرفراز احمد

    وطن واپسی پر سرفراز کا اہالیان کراچی نے پرتپاک استقبال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا اور خود کپتان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ عوام نے دل کھول کر استقبال کیا اور میری رہائش گاہ کے باہر بہت سارے لوگوں نے سحری کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    گزشتہ رات سرفراز کے معذور مداح ملاقات کی خواہش لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بفرزون پہنچے تو  کپتان نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اُس مداح کو اپنی ٹی شرٹ بھی بطور تحفے میں دے ڈالی۔ معذور مداح کپتان سے ملنے والے تحفے کو دیکھ کر نہ صرف خوش ہوا بلکہ اُس کے اہل خانہ نے سرفراز احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سرفراز! تمھارا بیٹا نرسری میں فرسٹ آئے

    سرفراز! تمھارا بیٹا نرسری میں فرسٹ آئے

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر قومی ٹیم نے عوام کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دے دیا‘ اس موقع پر کپتان سرفراز کو کچھ لوگ سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ دعائیں دے رہے ہیں۔

    اوول کے تاریخی میدان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، بیٹنگ کے بعد شاہینوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


    کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد لڑکوں کو کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی سے ہم ایونٹ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی محمد عامر سمیت تمام نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کو فتح کا سہرا نصیب ہوا، اچھی کرکٹ کھیلی تو آج ہم چیمپئن بن گئے، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے ہماری فتح کے لیے دعا کی اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

    سوشل میڈیا پر ’سرفراز‘ کے چرچے


    جہاں دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں نے سرفراز اور قومی ٹیم کی فتح کی دعا کی تھی تو وہیں فتح کے بعد کچھ منچلے سرفراز کو انتہائی دلچسپ دعاؤں سے بھی نوازتے نظر آئے۔

    کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سرفراز  کو روزہ نہ لگے ‘ مارکیٹ جائیں تو انہیں سستا فروٹ ملے‘ ان کا خربوزہ میٹھا نکلے۔

    یہ دعا بھی دی گئی کہ سرفراز کا بیٹا (عبداللہ) نرسری میں فرسٹ آئے۔

    لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت سے دوچار عوام نے سرفراز کو دعا دی کہ ان کے گھر میں کبھی لوڈ شیڈنگ نہ ہو‘ وہ نہانے جائیں تو کبھی پانی ختم نہ ہو۔

    اے آروائی کے گیم شو جیتو پاکستان کی مقبولیت کا اندازہ کیجئے کہ بھارت سے فتح کے شاندار کے موقع پر عوام نے جیتو پاکستان کو یاد رکھا اور سرفراز کا پچاس تولہ انعام نکلنے کی دعا دی۔

    جہاں دعاؤں کا سلسلہ جاری تھا وہیں کسی نے یہ بھی لکھا کہ اب خوشی میں اپنے بچوں کے نام کینسل کرکے سرفراز مت رکھ دینا۔

    ایک منچلے نے تو ویرات کوہلی اور انوشکا کو بھی نہ بخشا۔

    الغرض سب نے ہی اس شاندار اور تاریخی فتح پر اپنے اپنے طریقے سے خوشی کا اظہار کیا جس کے اظہار کے لیے واقعی الفاظ کم پڑگئے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال
    پرشیئرکریں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج بدھ کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جس کی سربراہی وکٹ کیپر سرفراز کریں گے۔ سرفراز احمد کل اپنے کریئر میں پہلی بار بطور کپتان میدان میں اتریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین اوئن مورگن انگلش ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔

    ٹیسٹ ، ون ڈے کے کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان ہے، آخری ون ڈے میں پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے بعد فتح اپنے نام کرنے والی شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی آئی سی سی رینکنگ میں انگلش ٹیم پانچویں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے انگلینڈ نے 10 اور پاکستان تین میچز میں فاتح رہا ہے۔

  • سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

    cricketnew1

    پاکستانی بلے بازوں نے 303 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو صرف 77 رنز پر ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جن میں کپتان اظہر علی 33، بابر اعظم 31 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے تھے تاہم وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    cricketnew2

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 90 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز اسکور کیے تاہم محمد رضوان 34 اور عماد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    پڑھیں: پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈاوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور پاکستان نے 303 رنز کا 10 بالز پہلے حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

    قبل ازیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم میں جیس روئے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی کے باعث مین آف میچ قرار دیا گیا ۔