Tag: Sarfaraz Ahmed

  • ’پہلے بھی کہا تھا بابر کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں گزرے،  پہلے بھی کہا تھا بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    پروگرام ’الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اوپنر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے لیے 2014 کے آئین کو واپس لانے کی جو باتیں ہورہی ہیں وہی کرکٹ کے لیے ٹھیک ہے اسی آئین کو آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ ہونی چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی نوکری بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی مدت پوری کی جانی چاہیے لیکن اب یہ چیئرمین آئے ہیں تو انہیں کرکٹ کا آئین ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی بھی اسے تبدیل نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے جو تبدیلی کی گئی اس سے ہماری کرکٹ کو نقصان ہوا ہوم گراؤنڈ میں آکر ٹیمیں ہرا کر چلی گئی ہیں جو ہار کر جاتی تھیں۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک انہیں کپتان برقرار رکھنا چاہیے مجھے خدشہ تھا کہ اگر قومی ٹیم سیریز ہارتی چلی گئی تو ایسا نہ ہو بورڈ ان کی کپتانی سے متعلق بھی کچھ سوچنا شروع کردے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے انہوں نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرکٹر، مداحوں کی جانب سے ان کی اننگز پر خوب داد دی جارہی ہے جبکہ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی موقع دیا جانا چاہیے اس فارمیٹ میں ان کی دو سنچریاں ہیں۔

    یاد رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • شاہد آفریدی نے بابر اور سرفراز کی اننگز سے متعلق کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ’قومی ٹیم  کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا ہے بابر اعظم کے لیے خاص تعریفیں انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ نے کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اہم موقع پر 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد کو چار سال بعد 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر جہاں کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے وہیں ان کی اہلیہ نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمدللہ‘ لکھا۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • سرفراز احمد کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مداحوں کا ہجوم گھر کے باہر اُمڈ آیا

    سرفراز احمد کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مداحوں کا ہجوم گھر کے باہر اُمڈ آیا

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اظہر علی، محمد رضوان، حسن علی سمیت دیگر کرکٹرز ان کے گھر پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ نے اُن کی دعوت پر شرکت کی۔

    عشائیے میں اظہر علی نے فیملی کے ساتھ شرکت کی جبکہ محمد رضوان، حسن علی، فہیم اشرف، فاسٹ بولر وسیم جونیئر اور دگیر کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سرفراز احمد کے گھر کھلاڑیوں کی آمد کی خبر کا سن کر مداحوں کا ہجوم پسندیدہ اسٹارز سے ملنے کے لیے ان کے گھر کے باہر امڈ آیا اور مداحوں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں۔

    واضح  رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں کلین سویپ کیا تھا، بابر اعظم الیون تینوں ٹیسٹ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔

    یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے کہ جس میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں جبکہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

  • ’ڈکی بھائی‘ اچھا کھیلے‘

    ’ڈکی بھائی‘ اچھا کھیلے‘

    انگلش ٹیم نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔ کراچی ٹیسٹ مہمان ٹیم نے بابر اعظم الیون کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    کراچی ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی بابر اعظم اور سعود شکیل، آغا سلمان کی نصف سنچریوں کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔

    کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے انگلش ٹیم کو 167 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ہیری بروک کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وہ مین آف دی سیریز کے بھی حقدار قرار پائے۔

    جہاں قومی ٹیم پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ تنقید کررہے ہیں وہیں انگلش ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی انگلش کھلاڑی کو مبارک باد دی۔

    سیریز جیتنے پر بین ڈکٹ نے سنچری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تاریخی سیریز جیت لی، ٹیسٹ سیریز میں شروع سے آخر تک تمام کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھائی، کیا ٹیم ہے؟‘

    سرفراز احمد نے بھی بین ڈکٹ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا کھیلے ’ڈکی بھائی‘۔‘

  • سرفراز پر خاتون کے الزام کی حقیقت سامنے آگئی

    سرفراز پر خاتون کے الزام کی حقیقت سامنے آگئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر خاتون کے الزام کی حقیقت سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر خاتون پرنسپل نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کالج کی زمین پر قبضہ کرکے اکیڈمی بنا لی ہے۔

    خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے واقعے کی حقیقت بیان کردی۔

    مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد پر خاتون کو الزام عائد کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے اور میڈیا بھی تحقیقات کرنے کے بعد خبر شائع کرے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو یہ زمین 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اس وقت کے میئر وسیم اختر نے کرکٹ اکیڈمی چلانے کے لیے دی تھی۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سرفراز احمد نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، یہ زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے اور اس کے دو دروازے ہیں ایک دروازہ کالج کی طرف ہے جہاں سے ٹریفک کی آمد ہوتی تھی تو میدان خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق میدان کی انتظامیہ نے وہ دروازہ بند کردیا جس کے بعد خاتون پرنسپل کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا، وہ زمین کے ایم سی کی اور اس پر کالج کا کوئی حق نہیں ہے۔

  • ’نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے‘ سرفراز پھر جذباتی ہوگئے

    ’نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے‘ سرفراز پھر جذباتی ہوگئے

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں صرف ایک میچ کھلائے جانے پر دکھ بھرے اشعار ٹویٹ کرنے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے دکھ بھرے اشعار ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سرفراز نے گزشتہ سال سندھ کی کپتانی چھوڑنے اور دورہ انگلینڈ پر آخری ٹی ٹوینٹی نہ کھیلنے کی خبروں پر ایک ٹویٹ کا جواب شعر سے دیا۔

    سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نہ میرے گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے، پر کچھ لوگ مجھے گرانے میں کئی بار گرے۔‘

    واضح رہے کہ سرفراز نے اس سے قبل بھی ایک شعر کے ذریعے تنقید کا جواب دیا تھا، شائقین اچھی طرح واقف ہیں کہ سرفراز احمد کا اشارہ کن لوگوں کی جانب ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا میں اتنا برا ہوں؟ سرفراز جذباتی ہوگئے

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر سوشل میڈیا پربے جا تنقید کی گئی تھی جس کے بعد وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، سرفراز نے سوال کیا کہ کیا میں‌ اتنا برا ہوں؟

    سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا تھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوں‌سب کو چھرا تو نہیں‌ ہوں، جانی جتنا بتاتے ہو میرے بارے میں‌ اتنا برا تو نہیں‌ ہوں.

    واضح‌ رہے کہ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں‌ سرفراز احمد کو شامل کیا گیا تھا اور وکٹ کیپنگ کے دوران ان سے معین علی کا اسٹمپ مس ہوگیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرنے لگے۔

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، سرفراز احمد بچ گئے

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، سرفراز احمد بچ گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ میں آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار کی خبروں کے بعد سرفراز کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا تھا لیکن بورڈ سابق کپتان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں لکھا ہے کہ کرکٹر بورڈ کی تمام پالیسیوں کا پابند ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد سے متعلق اہم انکشاف

    واضح رہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کے منانے پر سابق کپتان نے آخری میچ کھیلا تھا۔

    سیریز کا آخری میچ کہیں کیریئر کا آخری مقابلہ نہ ہوجائے اس ڈر سے سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ میں تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مصباح اوریونس نےسرفراز کو یقین دہانی کرائی تھی آخری میچ میں وہ ناکام ہوئے تو بھی ٹیم کیلئےسیکنڈ وکٹ کیپررہیں گے۔

  • سرفراز کے بعد اسمتھ کو بھی ’جمائی‘ آگئی، تصویر وائرل

    سرفراز کے بعد اسمتھ کو بھی ’جمائی‘ آگئی، تصویر وائرل

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز ٹی 20 میچ کھیلا گیا اس دوران آسٹریلوی اسٹار بیٹسمین اسٹیو اسمتھ جمائی لیتے رہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019 میں میچ کے دوران جمائی لینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’لیجنڈ بی لائیک۔‘

    سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ساتھ ہی کرس گیل، مہندر سنگھ دھونی کی بھی جمائی لیتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے جمائی لی تھی اس وقت بھی سرفراز کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

    چند روز قبل سابق کپتان معین خان نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت پر غور نہیں بلکہ انہیں شامل کرنا چاہئے اور رضوان کو اسٹینڈ بائی پر رکھنا چاہئے۔

  • کپتان اظہرعلی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

    کپتان اظہرعلی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

    مانچسٹر : قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد کے شاعرانہ انداز کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

    اظہرعلی نے کہا کہ بھیا مجھ سمیت آپ کے بہت سارے مداح ہیں، اور انشاءاللہ آپ تنقید کرنے والے چھوٹے سے طبقے کو آپ اپنی شاندار کارکردگی سے جواب دیں گے۔

    اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ آپ نے ماضی میں پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے اچھا ہی کریں گے۔ مظبوط رہیں۔

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود پر تنقید کرنے والوں کو شاعرانہ انداز میں جواب دیا تھا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں، جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں۔

    قبل ازیں سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اظہر علی کے ساتھ اپنی ایک خوشگواد موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کی تھی اور کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ بھیا مضبوط رہیں،ہم باؤنس بیک کریں گے’۔ اب اس کے جواب میں اظہر علی نے لکھا ہے کہ بھیا انشاء اللہ آپ ایک عظیم آدمی ہیں۔

    سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، انہیں ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ سرفراز احمد نے میچ میں ایک اسٹمپ آؤٹ کا موقع ضائع کیا، مگر سوشل میڈیا صارفین نے سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کوئی موقع ضائع نہ کیا۔

    کیا میں اتنا برا ہوں؟ سرفراز جذباتی ہوگئے

    اس سے قبل سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر بیٹھ کر جمائیاں لینے کی تصویریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔