Tag: sarfraz ahmed batting

  • سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا

    سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا

    کراچی: سرفراز احمد نے ایک میچ میں اتنے کیچ پکڑ لئے جتنے عمر اکمل نے تین میچ میں چھوڑدیئے، سرفراز احمد نے ایک اننگز میں چھ کیچ پکڑ کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکاڑد بھی برابر کردیا۔

    میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز احمد جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو کسی بھی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروک کھیلے۔

    انہوں نے محض 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز تاہم بدقسمتی سے محض 1 سکور کی کمی سے ففٹی مکمل کرنے میں ناکام رہے اور رن آﺅٹ ہو گئے۔

    ہدف مقرر کرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے باز میدان میں آئے تو محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے طوفانی باﺅلنگ کے ذریعے انہیں تگنی کا ناچ نچا دیا جبکہ وکٹ کے پیچھے کھڑے سرفراز احمد نے بھی باﺅلرز کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے میچ میں وکٹ کے پیچھے 6 کھلاڑیوں کے کیچ دبوچ کر نا صرف میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایک ہی میچ میں کسی بھی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

    آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 4 میچوں میں 6,6 کیچز پکڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر ہیں جبکہ ان کے بعدانگلینڈ کے سٹیورٹ ایلس، جنوبی افریقہ کے مارک باﺅچر، انگلینڈ کے میٹ پرائر، انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر اور سکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر کراس ایک ہی اننگز کے دوران وکٹ کے پیچھے 6 کیچز پکڑنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

  • سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کاوقار توڑ دیا

    سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کاوقار توڑ دیا

    ایڈن پارک: سرفراز سے متعلق سوال پر وقار یونس غصے میں آکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں وکٹ کیپر سرفراز کے متعلق سوال کیا پوچھا وقار یونس غصے میں آگئے اور کہہ ڈالا کہ ایسے احمقانہ سوال کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

    وقار یونس سرفراز احمد کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر ہیڈ کوچ نے یو ٹرن لینے میں ہی بہتری جانی اور کہاکہ سرفراز کی صلاحیتوں سے کھبی شک نہیں کیا۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹوں پر اوپننگ کرنا آسان نہیں لیکن سرفراز نے بہترین کارکردگی دکھائی، جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کی بہت اہمیت ہے، امید ہے ٹیم پرفارمنس کو برقرار رکھے گی۔

    ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کا وقار توڑ دیا، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سرفراز احمد کی شمولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ وقار یونس کا موقف ایک بہانے کے سوا کچھ نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای سے فتح کے بعد  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے سرفراز کی شمولیت کے حوالے سے انوکھی منتق اپناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

  • سرفراز دھوکا نہیں دیگا اور سرفراز نے دھوکا نہیں دیا

    سرفراز دھوکا نہیں دیگا اور سرفراز نے دھوکا نہیں دیا

    آکلینڈ: ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِمقابل ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹسمن سرفراز احمد جنھیں ناصر جمشید کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کہا جارہا تھا کہ سرفراز دھوکا نہیں دیگا اور سرفراز نے دھوکا نہیں دیا۔

    دھواں دھار اننگ کھیلی اور سو فیصد اسٹرائک ریٹ کے ساتھ انچاس رن بنا کر پاکستان ٹیم کو شاندار اوپننگ اسکور فراہم کرگئے۔

      سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلی اور پروٹیز کو تگنی کا ناچ نچا دیا، ورلڈکپ دو ہزار پندرہ میں شاہینوں کا اب تک کا بہترین اوپننگ اسٹینڈ بھی فراہم کیا۔

    سرفراز اور احمد شہزاد کی جوڑی نے تیس رنز جوڑے۔

    سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بالر ڈومنی کے ایک اوورمیں تین چھکے جڑ کرکے اٹھارہ رنز بٹورے، سرفراز احمد انچاس گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔