Tag: sarfraz ahmed score century

  • سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایڈلیڈ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے شاندار سینچری بناکر ایک بار پھر ٹیم کو سرفراز کردیا، سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

    ایڈیلیڈ میں پاکستان کو سرفراز نے سرفراز کیا، آئرش بولرز کے سامنے وکٹ کیپر بیٹسمن ڈٹ گئے، سرفراز ایک بار پھر آئے اور چھاگئے۔

     سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، سرفراز نے ایک سو بیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

    ورلڈ کپ میں وہ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، سینچری بنانے پر سرفراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     سرفراز کا کہنا تھا کہ کوچ نے سینچری بنانے کے لئے حوصلہ بڑھایا تھا، دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

  • سرفراز ٹی20 میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلےپاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

    سرفراز ٹی20 میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلےپاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

    دبئی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

     قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں لگنے والی فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں بھی خوب رن بنائے۔ ان کا بیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی مشکل پوزیشن میں بھی چلا اور ٹی ٹوئنٹی کی تیز فارمیٹ میں بھی۔ سرفراز نے دھواں دھار شاٹ بھی لگائے اور سنگل ڈبل بھی بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے کیرئیر بیسٹ چھیتر رنز اسکور کئے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے اس سے قبل کامران اکمل تیہتر رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔

  • دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، مصباح الحق

    دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، مصباح الحق

    دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی جتینی تعریف کی جائے کم ہے، دونوں ٹیموں کے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا۔

    دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے دو سو اکسٹھ رنز کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہوئی، کیچز پکڑ لیتے تو نتائج مختلف ہوتے، ہدف کے تعاقب پر مصباح الحق نے کہا کہ چالیس سے پینتالیس اوورز تک نارمل کرکٹ کھیلنے کے بعد سرفراز کو پرموٹ کرنے کا پلان تھا لیکن وکٹیں گرنے کیوجہ سے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔

    سرفراز احمد کی فارم کے متعلق مصباح نے کہا کہ وکٹ کیپر زندگی کی بہتری فارم میں ہے، نوجوان اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے مصباح نے کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس ہر میچ میں بہتر ہورہی ہے۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دبئی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دبئی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل۔

    پاکستانی شاہینوں اور کیویز کے درمیان دبئی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہا، دو سو اکسٹھ رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم ایک سو چھیانوے رنز بناسکی، نیوزی لینڈ نے دوسری نامکمل اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سٹرسٹھ رنز پر شروع کی اور پوری ٹیم دو سو پچاس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    راس ٹیلر نے ایک سو چار رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ذوالفقاربابر نے چار اور یاسر شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، باہتر اوورز میں پاکستان کو دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف ملا، مایوس کن آغاز اور پھر مڈل آڈر کی غیر ذمہ داری بلے بازی نے پاکستان کیلئے مشکلات بڑھائی۔ رہی سہی کسر سست بیٹنگ نے پوری کردی

    وقفے وقفے سے وکٹیں کرنے کے باعث شاہین ہدف کا تعاقب نہ کرسکے۔کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پانچ وکٹوں پر ایک سو چھیانوے رنز بنائے،سیریز کا تیسرا میچ چھبیس سے نومبر کو شارجہ میں شروع ہوگا۔

  • دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 6 وکٹ پر 167 رنز

    دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 6 وکٹ پر 167 رنز

    دبئی : نیوزی لینڈ اور پاکستان درمیان جاری دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل اختتام پزیرہوگیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں مشکلات درپیش ہیں، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی بولنگ پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں لے آئی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکیاسی رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ ٹیل اینڈرز کیساتھ ملکر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسکور میں اضافہ کیا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں سرفراز احمد نے راحت علی کیساتھ ملکر اسکور میں اکیاسی رنز جوڑے اور کیریئر کی تیسری سنچری بنائی، برینڈن میک کلم نے سرفراز احمد کو ایک سو بارہ رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز تین سو ترانوے رنز پر ختم کردی۔

    پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو دس رنز کی سبقت حاصل رہی۔ ٹم ساؤتھی نے تین،ٹرینٹ بولٹ اور اش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی بولنگ کے سامنے کیوی بیٹسمین سنبھل کر کھیلنے میں ناکام ہوگئے ہیں، دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں پر ایک سو سرسٹھ رنز بنالیے اور پاکستان کیخلاف ایک سو ستتر رنز کی سبقت حاصل ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ: سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سینچری

    دبئی ٹیسٹ: سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سینچری

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے تیسری ٹیسٹ سنچری اسکور کر تے ہوئے میچ میں ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ کا چوتھا روز سرفراز احمد کے نام رہا، سرفراز نے کمان سنبھالی تو ٹیم مشکلات میں گھری ہوئی تھی، نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری تھا لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین نے کیوی بولرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی اور ہمت نہیں ہارے، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن سرفراز احمد نہ رکے۔

    sarfaz

    سرفراز احمد کی وکٹ حاصل کرنے کیلئے کیوی کپتان نے تمام حربے آزمائے لیکن ناکام ہوئے، سرفراز آگے بڑھتے گئے اور اسکور بناتے گئے، سرفراز احمد نے پندرہ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی تیسری سینچری اسکور کی۔

    سرفراز رواں سال سب سے زیادہ رنزبنانے والے وکٹ کیپر بھی بن گئے،  مشکل وقت میں سرفراز کی ذمہ دارنہ بیٹنگ ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی۔