Tag: sarfraz ahmed

  • دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، تین ملکی سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، نئے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    سرفراز احمد قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، آصف علی، عثمان خان شواری، حسن علی، حارث سہیل، یاسر شاہ، محمد عامر شامل ہیں۔

    پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کرکٹ کے ساتھ دیگرکھیلوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے: سرفراز احمد

    کرکٹ کے ساتھ دیگرکھیلوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے: سرفراز احمد

    کراچی:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی ملنے سے کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھتا ہے.

    [bs-quote quote=” زمبابوے سے سیریز ٹف ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سرفراز احمد”][/bs-quote]

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں، ٹی 20 کی ٹیم بہت متوازن ہے، امید ہے، مستقبل میں مزید بہتر نتائج دے گی.

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ زمبابوے سے سیریز ٹف ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلتی ہے، آسٹریلیا کےاہم کھلاڑی نہیں، لیکن پھربھی وہ کمزورٹیم نہیں.

    انھوں نے کہا کہ ٹی20میں جیت اسی کی ہوگی، جو اچھا کھیلے گا، موقع کی مناسبت سے دیکھیں گے کس کو ٹیم میں موقع دینا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی از حد ضروری ہے، تاکہ ملک میں‌ کھیلوں کی سرگرمیاں ترقی کریں.

    یاد رہے کہ اس وقت پاکستان ٹی ٹوینٹی کی نمبر ون ٹیم ہے، آخری بار پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئی تھی، جہاں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔


    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ‌ کو وائٹ واش کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوجوانوں پرمشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے‘ سرفرازاحمد

    نوجوانوں پرمشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے‘ سرفرازاحمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے، قومی ٹی 20 ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جیت کے ٹریک پرہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹی 20 ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے جبکہ نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے۔

    روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل میری فیورٹ ٹیم ہے، ہمیشہ برازیل کو سپورٹ کیا ہے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے، اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کرکےغیرملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، کھلاڑیوں میں حسن علی، فہیم اشرف ،احمد شہزاد، راحت علی اورآصف علی شامل ہیں۔

    پاکستان نے اسکاٹ لینڈ‌ کو وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لارڈز ٹیسٹ کی کامیابی کو بھول کر فوکس لیڈز ٹیسٹ پر ہے، سرفراز احمد

    لارڈز ٹیسٹ کی کامیابی کو بھول کر فوکس لیڈز ٹیسٹ پر ہے، سرفراز احمد

    لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے آسان نہیں لے رہے ہیں، لارڈز ٹیسٹ کی کامیابی کو بھول کر فوکس لیڈز ٹیسٹ پر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں، عثمان، فخر زمان میں سے کسی ایک کو کھلانا مشکل فیصلہ تھا، کل عثمان صلاح الدین کھیلیں گے، مڈل آرڈر میں عثمان صلاح الدین بہتر کھیل سکتے ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے لارڈز ٹیسٹ کی فتح کا جشن منایا اب تمام کھلاڑی لیڈز ٹیسٹ کی تیاری کررہے ہیں، میچ سے پہلے آج کا پریکٹس سیشن اہم ہے، پاکستان نے تقریباً 20 سال پہلے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتی تھی۔


    سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا یہی مقصد ہے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، کوشش ہے بلے باز نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کریں، فیلڈںگ کے شعبے میں خصوصی توجہ سے کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توقعات کے مطابق پرفارم کرنا خوشی کی بات ہے لیکن ہم اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ ابھی ٹیم کو بہت کچھ کرنا ہے۔

    ٹیم کی پریکٹس کے حوالے سے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ گزشتہ روز بارش کے سبب انہیں انڈور ٹریننگ تک محدود رہنا پڑا تھا لیکن لیڈز میں آج دھوپ ہے جس کی وجہ سے کھلے میدان میں پریکٹس کا موقع میسر ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ کل لیڈز میں کھیلا جائے گا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے صاحبزادے عبداللہ کو چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے عبداللہ بہت خوش قسمت ثابت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے برطانوی میڈیا کے ساتھ اپنے صاحبزادے عبداللہ کے ہمراہ مختصر بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ جس ملک کا قومی کھیل ہے اُس کے ہوم گراؤنڈ پر اُن ہی کی ٹیم کو شکست دینے میرے لیے بہت بڑی خوشی  ہے،  میرا بیٹا اصل چیمپئن اور خوش قسمتی کا باعث ہے۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان میں فتح حاصل کرنا ناقابل بیان ہے، میں جہاں بھی جاؤں بیٹا ساتھ ہوتا ہے جو میرے لیے بہت اچھا اور پرسکون احساس ہے۔

    بات چیت کے دوران مزاحیہ منظر اُس وقت پیش آیا کہ جب کپتان کےصاحبزادے نے اینکر کا مائیک بھی پکڑا جس پر دونوں کی ہنسی نکل گئی۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی،   پاکستان نے64 رنز کا ہدف ایک وکٹ پرپورا کیا ، پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح تھی۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 19 نومبر 2015 کو سابق امپائر کی صاحبزادی خوش بخت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد اُن کے گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اکسانے والے شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم کو چارج شیٹ جاری

    سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اکسانے والے شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم کو چارج شیٹ جاری

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) نے سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اکسانے والے شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

    شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری نے گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اکسانے کی کوشش کی تھی، جس پر سرفراز نے فوری طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ عرفان انصاری پر ایک کلب اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کا کوڈ لاگو کیا گیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2017 اور فروری 2018 میں شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم نے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان پر اس شق کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد نے سٹے باز سے متعلق مکمل معلومات آئی سی سی کو دے دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر بار بار بلانے پر پیش نہ ہونے اور تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس پر انہیں 14 روز میں جواب جمع کرانا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، نجم سیٹھی

    فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، نجم سیٹھی

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتا، فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، فواد عالم سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور کوچز بہتر بتاسکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر آئی سی سی کی سماعت جلد شروع ہورہی ہے، بھارت کے خلاف دائر مقدمے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، مقدمے کا امید ہے اکتوبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سال مزید کسی انٹرنیشنل ٹٓیم کے پاکستان آنے کے امکانات نہیں ہیں، اگلے 12 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم بیرون ملک ایونٹس میں مصروف ہوگی، 2019 میں ہوم سیریز کے لیے پر امید ہوں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم کا ڈسلپن برقرار ہے، سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق باتیں درست نہیں ہیں جبکہ پی ایس ایل کے تمام کنٹریکٹس ختم ہوگئے، کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے نئے کنٹریکٹ تیار کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں راولپنڈی کو شامل کرنے کے لیے بریفنگ لی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تزئین و آرائش کے لیے فنڈز بھی دیں گے، آج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کروں گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کو پی ایس ایل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے ایڈیشن میں پی سی بی کو 5 ملین ڈالر آمدن متوقع ہے، دوسرے ایڈیشن میں یہ آمدن 3 ملین ڈالر کے قریب تھی۔

    نجم سیٹھی نے کمیٹی کو جلد پی ایس ایل کا آڈٹ کرانے کی یقین دہانی کرادی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، فنانشل معاملات کے باعث اجلاس ان کیمرا رکھا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سرفراز نے اپنی میچ فیس نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے نام کردی

    سرفراز نے اپنی میچ فیس نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے نام کردی

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کے اختتام پر کپتان سرفراز احمد نے اپنی میچ فیس نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے نام کر کے سب کا دل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز اختتام پذیر ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم نے تینوں میچز جیت کر ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 سال قبل سری لنکن ٹیم پر حملے کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ معطل ہوجانے کے بعد پہلی بار کراچی آئی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا فائنل میچ بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس نے شہر قائد میں ایک بار پھر کرکٹ کی رونقوں کو بحال کردیا۔

    تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے اپنی میچ فیس نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے حوالے کردی۔

    انہوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا بھر کی دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی: سرفراز احمد

    پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی: سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی، اپنے ملک میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم اپنی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کریں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے، ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھا کر کل کا میچ جیتنےکی بھرپورکوشش کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے والےغیرملکی مہمان کھلاڑیوں کے شکرگزارہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرئیبین پریمیر لیگ کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں، امید ہے، اچھا مقابلہ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کےاہم ٹورز ہیں، ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ اورآسٹریلیا میں سیریز کھیلنی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ رومان رئیس اور عماد وسیم انجری سے ریکور نہیں کر پائے ہیں، امید ہے، وہ جلد کم بیک کریں گے۔ ہم ہوم کراوڈ کا فائدہ اٹھا کر مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوپرکے نمبروں پر بیٹنگ کی کوشش کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ راحت علی، شاہین آفریدی، عثمان شنواری کل نہیں کھیلیں گے، البتہ پلینگ الیون کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔


    پاک ویسٹ انڈیز سیریز، میچ کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آخری 2 میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم

    آخری 2 میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم

    لاہور: پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آخری دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان میں نہ کھیلنا چاہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ واٹسن، کیون پیٹرسن کی جگہ بہترین کھلاڑی شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

    کپتان کوئٹہ گلیڈیٹرز نے کہا کہ زلمی سے ایک میچ جیتے اور ایک ہارے ہیں، کل کا میچ اچھا ہوگا، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، تھسارا پریرا اور محمود اللہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، تاہم شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کا مقابلہ کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی تھی تاہم ان کی فیملی کی جانب سے ان کو منع کردیا گیا اس لیے وہ پاکستان نہیں آرہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلے دو سال سے فائنل کھیلتے آرہے ہیں، آخری دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، پی ایس ایل تھری کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم کل لاہور میں پشاور زلمی سے مدمقابل ہوگی، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہم ہے، جو ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد کی بھارتی گانوں پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔