Tag: sarfraz ahmed

  • جمیکا ٹیسٹ ، مصباح الحق نے 5000 اور سرفراز نے 2000 رنز مکمل کرلئے

    جمیکا ٹیسٹ ، مصباح الحق نے 5000 اور سرفراز نے 2000 رنز مکمل کرلئے

    جمیکا : پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار اور سرفراز احمد نے دو یزار رنز مکمل کرلیے، مصباح الحق پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

    جمیکا ٹیسٹ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے یادگار بن گیا، پہلے یونس خان اور اب کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے ایک ایک سنگ میل عبور کیا، مصباح الحق نے ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے ساتویں پاکستان کھلاڑی ہیں، مصباح الحق کے پاس ٹیسٹ میں بحیثیت پاکستانی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی ہے۔

    ان سے قبل یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں جاوید میاں داد، ظہیر عباس، سلیم ملک، محمد یوسف،ا نضمام الحق اور یونس خان شامل ہیں جبکہ مصباح الحق 5 ہزار رنز بنانے والے طویل العمر دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

    مصباح الحق نے پچھلے سال دورہ انگلینڈ کے لارڈزٹیسٹ میں شاندار سنچری بنائی تھی جبکہ مصباح کی قیادت میں پاکستان نے سیریز دو دو سے برابر کی تھی، اس کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی، اس بنیاد پر مصباح کو وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوہزار رنز مکمل کیے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بتیسویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔


    مزید پڑھیں : یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز بیٹسمین یونس خان نے جمیکا ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کے دس ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں

    پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں حنیف محمد، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف جیسے کئی نامور بیٹسمین گذرے لیکن یونس نے رنز میں ان سب پر بازی لے گئے۔

  • شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہناہےکہ دورہ ویسٹ انڈیز کےلیےمجھ پرکوئی دباؤ نہیں تاہم شرجیل کےٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان کا کہناتھاکہ قومی ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں،سب کھلاڑی ایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں۔

    میڈیا سےبات کرتے سرفرازاحمد کا کہناتھاکہ ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے۔انہوں نےکہاکہ فاسٹ باؤلر محمدعامر اور وہاب ریاض سے اچھی امیدیں ہیں۔

    کامران اکمل سے متعلق سوال کےجواب میں قومی ٹیم کےکپتان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گےان کو ٹاپ آرڈر میں استعمال کریں۔

    خیال رہےکہ قذافی اسٹیڈیم کےکیمپ میں کھلاڑیوں نے ایک ہفتہ بھر پور ٹریننگ کی اور آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری روزتھا۔

    مزید پڑھیں:سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    یاد رہےکہ دوروزقبل قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکامران اکمل کا کہناتھاکہ سرفراز اچھا پرفارمر ہےہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں ہے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 20مارچ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلاٹی ٹوئنٹی میچ 26مارچ کوکھیلاجائےگا۔

  • پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کپ میں آج سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے فائنل تک رسائی کے لئے اہم معرکہ جاری ہے ۔ آج جیتنے والی ٹیم باآسانی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ۔

    مجموعی طور پر اب تک سندھ ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ سندھ نے کھیلے جانے والے تمام میچز میں فتح حاصل کی ہے ۔جس میں خرم منظور کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے ۔ جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم بھی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

    خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان کی جانب سے ایمپائر کے متنازعہ فیصلے  پر ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد  احمد شہزاد کو ٹیم میں بطور کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

    سندھ کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ) انور علی ، بلال آصف ،فواد عالم ،حسن خان ،حسن محسن ،عماد وسیم ،خالد لطیف ،خرم منظور ، محمد عامر ،محمد وقاص ،رومان رئیس ،سعد علی ،سمیع اسلم ،شعیب مقصود اور سہیل خان شامل ہیں ۔

    خیبرپختونخوا اسکواڈ میں احمد شہزاد (کپتان ) ،عزیز اللہ ،بسم اللہ خان ، فہیم اشرف ،فخر زمان ، حیات اللہ ، محمد اصغر ،مصدق احمد ،نوید یاسین ،راحت علی ،رمیز عزیز، صدف مہدی ،سمعین گل ، یاسر شاہ ،یونس خان ، ضیا ء الحق اور زوہیب خان شامل ہیں ۔

  • پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کی پوری کوشش کرینگے،ٹیم کےتمام کھلاڑی اچھےدوست ہیں،ڈانٹ کی نوبت نہیں آئیگی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انکے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز سے کم بات نہیں ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے سپر اسٹار ہیں،انکے ٹیم میں ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے، سرفراز احمد کے مطابق وہ اچھی قیادت کے گر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار کرکٹر یونس خان سے سیکھتے رہے ہیں۔

    کپتان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں سے بھی اچھے تعلقات برقرار رہیں۔

  • آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    ایڈیلیڈ : پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں سرفراز احمد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف سنچری بنانے سے انکے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے،پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف اچھا آغاز فراہم کرنے میری اصل ذمہ داری ہوگی۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے بولرز کا پہلے بھی سامنا کرچکے ہیں، انکی بولنگ کا سامنا کرنا چیلنج ہوگا۔

    وکٹ کیپر کے مطابق پاکستان کے بجائے آسٹریلوی ٹیم پر زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا،آسٹریلوی شائقین کو اپنے ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

  • ورلڈ کپ:  پاکستان کے سرفراز احمد بھی ریکارڈ بک میں شامل

    ورلڈ کپ: پاکستان کے سرفراز احمد بھی ریکارڈ بک میں شامل

    آسٹریلیا: ورلڈ کپ میں بننے والے نئے ریکارڈ تاریخ کا حصہ بن گئے، پاکستان کے سرفراز احمد بھی ریکارڈ بک میں شامل ہوگئے۔پاکستان کے سرفراز احمد نے ایک میچ میں چھ کیچز لینے کا ریکارڈ برابر کیا۔

    ورلڈ کپ میں ریکارڈ کی بھرمار، گروپ مرحلے میں کھلاڑیوں نے پرانے ریکارڈ پیروں تلے روندڈالے، مار دھاڑ کے اسپیشلسٹ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل زمبابوے کے خلاف رنز کی مشین بن گئے اور ورلڈ کپ میں ڈبل سینچری کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا بھی کسی سے کم نہیں، کینگروز نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا اور افغانستان کے خلاف سب سے بڑی جیت بھی حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈ ن میککلم نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑا اور ورلڈ کپ میں اٹھارہ گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنائی۔

     جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز بھی چھاگئے، ون ڈے میں تیز ترین سینچری کے بعد ایک سو پچاس رنز کو بھی اپنے ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

    سری لنکا کے سنگاکارا مسلسل چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    ناک آؤٹ مرحلہ دو روز بعد شروع ہوگا اور نئے ریکارڈ تاریخ کا حصہ بنیں گے۔

  • سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایڈلیڈ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے شاندار سینچری بناکر ایک بار پھر ٹیم کو سرفراز کردیا، سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

    ایڈیلیڈ میں پاکستان کو سرفراز نے سرفراز کیا، آئرش بولرز کے سامنے وکٹ کیپر بیٹسمن ڈٹ گئے، سرفراز ایک بار پھر آئے اور چھاگئے۔

     سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، سرفراز نے ایک سو بیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

    ورلڈ کپ میں وہ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، سینچری بنانے پر سرفراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     سرفراز کا کہنا تھا کہ کوچ نے سینچری بنانے کے لئے حوصلہ بڑھایا تھا، دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

  • سرفراز ٹی20 میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلےپاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

    سرفراز ٹی20 میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلےپاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

    دبئی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

     قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں لگنے والی فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں بھی خوب رن بنائے۔ ان کا بیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی مشکل پوزیشن میں بھی چلا اور ٹی ٹوئنٹی کی تیز فارمیٹ میں بھی۔ سرفراز نے دھواں دھار شاٹ بھی لگائے اور سنگل ڈبل بھی بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے کیرئیر بیسٹ چھیتر رنز اسکور کئے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے اس سے قبل کامران اکمل تیہتر رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔

  • کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو :پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنالی۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے اسکور آگے بڑھایا۔

    عبدالرحمان زیادہ دیر تک سرفراز کا ساتھ نہ دے سکے اور سولہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ سے سرفراز سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ سرفراز نے چھکا لگا کر ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ ان کی سینچری میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔اس وقت پاکستان کے315 رنزپر نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔