Tag: Sarfraz Eleven

  • مخالف بھی پاکستان کے مداح، گنگولی نے سرفراز الیون کو فیورٹ قرار دے دیا

    مخالف بھی پاکستان کے مداح، گنگولی نے سرفراز الیون کو فیورٹ قرار دے دیا

    دہلی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے  پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 جیتنے کےلیے فیورٹ قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل اوسط درجے کی کارکردگی کے باوجود ماہرین سرفراز الیون کو بڑا خطرے تصور کر رہے ہیں. بھارتی کپتان بھی گرین شرٹس کے بارے میں پرامید ہیں.

    بھارت کے معروف کھلاڑی سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان بھی ورلڈ کپ ٹرافی کے لئے فیورٹس سائیڈز میں سے ایک ہے۔

    2003 کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہوں گی.

    انھوں نے کہا کہ اس بار نئے فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    مزید پڑھیں: آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان، عمران خان کپتان منتخب

    یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل کپتان سرفراز  احمد نے کہا تھا کہ وہ بھی عمران خان کی طرح پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نامور ویب سائٹ نے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا تھا، جس میں‌ کپتانی کا منصب پاکستان کو 92 کا ورلڈ جتوانے والے عمران خان کو سونپا گیا تھا.

  • پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ڈنیڈن میں آمنے سامنے ہوں گی، اس میدان میں کیویز اب تک ناقابل شکست رہے ہیں، شاہینوں کیلئے تیسرا ون ڈے ڈو اینڈ ڈائی بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے کل ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، اس میچ میں شاہینوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو میچوں میں پاکستان شکست کھا چکا ہے۔

    شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، دو میچ ہارنے کے بعد سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہین پلٹ کر جھپٹنے کی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

    اس اہم معرکے لئے پاکستان ٹیم نے ڈنیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ہے، بیٹنگ اور بولنگ کے الگ الگ سیشن بھی ہوئے، جارحانہ مزاج اوپنر فخر زمان اب فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں وہ تیسرا میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری بنانے والے شاداب خان سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز بچانے کا چیلنج اس میدان میں درپیش ہے جہاں نیوزی لینڈ کبھی نہیں ہارا، ڈونیڈن میں کیویز ناقابل شکست رہے ہیں، نیوزی لینڈ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز جیت گیا تو یہ اس کی مسلسل دسویں فتح ہوگی۔


    مزید پڑھیں: پاکستان/ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔