Tag: sarfraz merchant

  • کراچی: سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں منی لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کیخلاف گاڑی چھیننے، فراڈ او دھوکہ دہی سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نےسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

    عدالت نے سرفرازمرچنٹ گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس جون تک ملتوی کردی، سرفرازمرچنٹ کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    گزشتہ سماعت میں بھی کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 11جون کو پیش کیا جائے۔

    انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرون ملک ہے اس لیے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، جس پرعدالت نے ملزم کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔

  • لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن: منی لانڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ، یہ سماعت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر بند کمرے میں کی گئی۔

    لندن منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت بند کمرےمیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی پبلک گیلری میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ الطاف حسین،طارق میر،افتخارقریشی نےمزید وقت مانگتےہوئےپیشی سےمعذرت کی تھی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جج سے استدعا کئی کہ یہ ایک پیچیدہ کیس ہونے کی وجہ سے سماعت کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

    عدالت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر پبلک گیلری سے میڈیا اور دیگرلوگوں کو باہر بھیج دیا گیا جبکہ کمرہ عدالت میں پولیس ،سرفراز مرچنٹ اور ان کے وکلا موجود ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    لندن : منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے سرفراز مرچنٹ مدت ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔

      لندن پولیس نے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کی ضمانت میں وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    سرفراز مرچنٹ کو گزشتہ برس منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، سرفراز مرچنٹ پر ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے رقم کے غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کے الزمات میں پوچھ گچھ کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع دی گئی ہے۔