Tag: Sarfraz

  • بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی: سرفراز احمد

    بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی: سرفراز احمد

    ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو نتیجہ گرین شرٹس کے حق میں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو ہم جیت جاتے، تیسرے اور آخری میچ میں بیٹسمینوں کو آزمایا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو جنوبی افریقی کنڈیشنز کے لیے تیار کررہے ہیں۔

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز 1-1 سے برابر

    خیال رہے کہ تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی اوور میں کولن منرو کو پویلین روانہ کیا تھا۔

    بعد ازاں بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا، یوں یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

  • اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرا دیا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں جلد وکٹیں گرجائے تو جیتنا مشکل ہوجاتا ہے، اوپنر اور ٹاپ آرڈرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

    انہوں نے کہا کہ اوپنرز اور ٹاپ آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک مشکل ہوجاتا ہے، کیوی ٹیل اینڈرز کے رنز نے بہت نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

  • کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے آج شاندار اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

    سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جیت مقدر بنی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 6 میچوں سے پرفارمنس بہت شاندار ہے، پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ریکارڈ بناتے ہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے سیزیز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج کیویز 167 رنز ہدف کے تعاقب میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ولیم سن کے 60 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سرفراز الیون نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکتیں حاصل کیں، عماد وسیم نے دو اور ڈیبیو کرنے والے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کےتعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم بہت اچھی فارم میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کو پتہ ہے کہاں فیلڈ اور بولنگ کرنی ہے، محمد حفیظ بھی بہت اچھی فارم میں ہیں، حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

    جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا۔

  • سینئرکھلاڑی غیرضروری تنقید کے بجائے ہماری رہنمائی کریں: سرفرازاحمد

    سینئرکھلاڑی غیرضروری تنقید کے بجائے ہماری رہنمائی کریں: سرفرازاحمد

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی غیرضروری تنقید نہ کریں، بلکہ ہماری رہنمائی کریں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں اور کھیلتے رہیں گے.

    ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں‌ اپنی غلطیوں‌ کا دفاع نہیں کروں‌ گا، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے. تنقید ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ون ڈے میں اچھا پرفارم نہیں کر پائے، اسی لیے شکست ہوئی. ٹیم میں‌ صرف دو سینئر کھلاڑی تھے، مگر ہمیں اس طرح‌ نہیں ہارنا چاہیے تھا.البتہ جب جب موقع ملا، تومخالف ٹیم کو بھی ٹف ٹائم دیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں‌ پرانٹرنیشنل دوروں میں تھوڑا بہت دباؤ ہوتا ہے، ینگ پلیئرز دباؤ سے نکلے، توانھوں نے نتیجہ بھی دیا، ٹیم دورے میں انجریزکا بھی شکار رہی، جس سے مشکلات ہوئیں.

    آئی سی سی رینکنگ: سرفراز الیون ٹی ٹوینٹی میں سرفہرست

    اپنے انداز کپتانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں‌ نے کہا کہ میرا کپتانی کا منفرد انداز ہے، اپنے طریقے سے کھلاڑیوں کو چلاتا ہوں، مخالف ٹیم کو دو گیندوں پر20 رنزبھی درکار ہوں، تو پلیئرزکو ریلیکس نہیں ہونے دیتا.

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 2019 میں پاکستانی ٹیم ایک بہترین ٹیم کے طور سامنےآئے گی، ٹاپ آرڈرپرتوجہ دے رہےہیں، موجودہ پلیئرز ہی کو آگے لے کر چلنا ہے، ٹیم مضبوط ہورہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔