Tag: sarjah test

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ: پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالئے، برینڈن مکلم اور کین ولیمسن 153اور 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 351رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیاگیا، تاہم اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم تیرہ رنز بنا کر راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ جبکہ کیوی جارحانہ بلے باز برینڈن مکلم اور کین ولیمسن ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں۔برینڈن مکلم نے 153رنز بنائے ہیں جبکہ کین ولیمسن 76رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ ٹیسٹ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ : تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے لیکن کیویز کے بھی ارادے خطرناک ہیں ۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، توفیق عمر کی جگہ حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ انجرڈ فاسٹ بولر احسان عادل کی جگہ محمد طلحہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے نیشام کی جگہ ڈینیل ویٹوری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے تاکہ مقابلہ برابر کیا جاسکے، تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 248 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

    کرکٹ لورز کو یقین ہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے، جیت اسی کی ہوگی جو مکمل تیار ہوگا اور اپنی خامیوں کو دور کریگی۔