Tag: sarmaya kari

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،جرمن کمپنیاں توانائی ،آٹو اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا کہ جرمن آٹو سیکٹر کی مایہ ناز کمپنی بی ایم ڈبلیو بھی پاکستان میں کاروبارشروع کرنے کی خواہاں ہے۔

    حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی جرمنی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جون میں شامل کرلیا جائے گا۔

    غیر ملکی سرمایہ کار پوری دنیا کی مارکیٹوں سے سرمایہ کاری نکال رہے ہیں،1.5ٹریلین دنیا بھر کی مارکیٹوں سرمایہ کاروں نے نکالا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا،پاکستان کی مارکیٹیں اب بھی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے جہاں ریٹرن کی شرح 23فیصد ہے۔

  • غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، شہباز شریف

    غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ مرکز بن کر ابھرا ہے،روزگار پیدا کئے بغیر دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ’پنجاب میں تجارت کے مواقع‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار میں دنیا بھر کے ڈھائی سو سے زائد سرمایہ کاروں کی شرکت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ترکی اور چین نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔

    ان کا کہناتھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت کے مثبت اور ٹھوس اقدامات کی غمازی کرتا ہے۔

    سرمایہ کاروں کا پنجاب میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے،پنجاب کے 300 طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھانے کیلئے بیجنگ بھجوایا جا رہا ہے، چینی زبان سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان،چین اور ترکی کے درمیان 158معاہدوں اور مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ویسٹ منیجمنٹ میں ترکی کی سرمایہ کاری قابل قدرہے۔ ترکی نے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے ،ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

  • چینی سرمایہ کاری پر بھارت واویلا نہ کرے، شہباز شریف

    چینی سرمایہ کاری پر بھارت واویلا نہ کرے، شہباز شریف

    لاہور : وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہےکہ دنیاکےکسی ملک نے ایک دن میں کسی ملک کیلئےاتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی۔ جتنی چین نے پاکستان میں کی ہے۔

    یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں پنجاب کیلئے ساڑھے چار ارب جبکہ سندھ کیلئےنو ارب ڈالر کےمنصوبےہیں۔

    ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا وزیراعظم نواز شریف کا خواب رہا ہے۔چینی سرمایہ کاری پر بھارت کو واویلا نہیں کرناچاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم چین کے دوست بننا چاہتے ہیں یا بھارت کابغل بچہ، شہباز شریف نے کہا کہ بیس اپریل کادن پاکستان کیلئےتاریخی اہمیت کاحامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگیوں میں ایسے دن بہت کم آتے ہیں،چینی سرمایہ کاری پروزیراعظم مبارکباد کےمستحق ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہےان منصوبوں کوتکمیل تک پہنچائیں،اربوں ڈالرکی چینی سرمایہ کاری پاکستانی قیادت پراعتماد کا اظہارہےجو پاکستان کی تقدیر بدل دے گی۔

  • پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    اسلام آباد : امریکہ کے سیکریٹری تجارت پینی پرٹیزکر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان کو امن و امان کی صورت حال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کر نا ہونگے۔

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش جاری ہیں، منظوری امریکی کانگریس دے گی امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، امریکی سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسوں کے عدم تسلسل کے باعث سرمایہ کاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے امریکی جی ایس پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش کررہے ہیں لیکن اس کی حتمی منظور امریکی کانگریس نے دینی ہے۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ کرم تنگی ڈیم اور وزیرستان میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔

    جبکہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے سیکریٹری خارجہ جان کیری دورہ پاکستان کے موقع پر پانچ کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کرچکے ہیں۔ امریکی سیکریٹری تجارت نے کہا کہ تخلیق کارکے حقوق کا تحفط کئے بغیر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ممکن نہیں ہے۔

  • اسلامک بینکوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دی جائیگی،سعید احمد

    اسلامک بینکوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دی جائیگی،سعید احمد

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے اسلامک بینکنگ میڈیا کیمپیئن لانچ کردی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمدنے کہا کہ عوام کو اسلامک بینکنگ کی صحیح تشریح فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ملکی آئین میں اسلامک بنکاری کی اجازت اور روایتی بنکاری کی ممانعت ہے انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکوں کو ٹریڈنگ ہاؤس اور سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔

    نئے سال سے اسٹاک مارکیٹوں میں اسلامک بینکوں کا الگ انڈیکس بنا رہے ہیں،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکوں کو دہرے ٹیکس نظام سے نکالنے کی تجاویز دی ہیں انفرااسٹرکچر کے بغیر اسلامک بینکنگ انڈسٹری کامیاب نہیں ہوسکتی۔

  • گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    کراچی: ملک میں جاری گیس بحران کے باعث ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی۔ الطوارقی اسٹیل ملز نے پلانٹ بند کر نے دھمکی دے دی۔

    کمپنی ذرائع کےمطابق سالانہ جنرل میٹنگ میں طوارقی اسٹیل ملز کےمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اس پلانٹ پر سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے سر مایہ کاروں نے چونتیس کروڑ ڈالرکا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

    لیکن ایک سال سے پلانٹ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے سر مایہ نکالنے اور پلانٹ کو بند کرنے پر غورشروع کر دیاہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے گیس ملی تو پلانٹ میں نواسی کروڑ کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

  • چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    اسلام آباد: چین گوادرسے نوابشاہ تک بچھائی جانے والی ایل این جی پائپ لائن کیلئے پچاسی فیصد سرمایہ کاری فراہم کرے گا,تفصیلات کے مطابق یہ ڈیل بھی چین کی جانب سے کی جانے والی بیالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے ۔

    اس منصوبے میں ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن شامل ہیں۔ تین ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے میں ایک ارب ڈالر پائپ لائن کیلئے جبکہ دو ارب ڈالر ٹر مینل کی تعمیر کیلئے درکار ہونگے۔

    چین گودار سے نوابشاہ تک بچھائی جانے کیلئے پچاسی فیصد فنانسنگ فراہم کرے گا۔اس پائپ لائن سے پچاس کروڑ کیوبک فیٹ گیس کی یومیہ ترسیل ہوسکے گی۔

  • چینی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریںگی

    چینی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریںگی

    اسلام آباد: پاکستان میں آئندہ چھےسال میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کےمختلف منصوبوں میں چین کی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔پاکستان میں متوقع چینی سرمایہ کاری کی نئی تفصیلات سامنےآئی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق آئندہ دو ہزار پندرہ سےدو ہزار بیس کےدوران چھےسال میں چینی کمپنیاں پاکستان میں45ارب 60کروڑڈالر کاسرمایہ لگائیں گی۔

    اکنامک کوریڈور کےتحت چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور انفرااسٹرکچرکے پراجیکٹس میں رقم لگائیں گی اور انھیں چلاکرمنافع بھی کماسکیں گی۔چینی حکومت اوربینکس اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کوسرمایہ فراہم کریں گے۔

    چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں میں33 ارب 80کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی جبکہ انفراسٹر کچرمنصوبوں میں 11 ارب 80کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائیگی۔

  • ٹیکسٹائل شعبہ میں 55 ارب 64 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    ٹیکسٹائل شعبہ میں 55 ارب 64 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ جنوری تا جولائی کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 55ارب 64کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

    سب سے زیادہ سرمایہ کاری سپننگ جبکہ سب سے کم ویلیو ایڈڈ ایپرل کے شعبے میں کی گئی جس کا ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اور اس کی برآمدات سے خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل کیا جاتا ہے ۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تاجولائی 2014ءکے دوران سپننگ کے شعبہ میں 21کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ ویرنگ کے شعبہ میں 16ارب 22کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی جو مجموعی سرمایہ کاری کا 29.15فیصد بنتا ہے اور ویلیو ایڈڈ اپیرل کے شعبہ میں ایک ارب 38کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

  • شعبہ ٹیلی کام: ایک ارب بیس کروڑ ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری

    شعبہ ٹیلی کام: ایک ارب بیس کروڑ ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری

    گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ,رواں مالی سال کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

    تھری اور فور جی کی نیلامی کے بعد ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے نیٹ ورک میں توسیع اوربہتری پر سرمایہ کاری کررہی ہیں۔حکومت رواں مالی سال مزید لائسنس فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جس سے پچاس کروڑ ڈالر قومی خزانے میں وصول ہوں گے۔