Tag: Sartaj Aziz discuss

  • امریکا عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے، سرتاج عزیز

    امریکا عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا میں عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے۔

    برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزنےامریکاپرواضح کردیاکہ وہ جنوب ایشیامیں طاقت کےعدم توازن میں اضافےکی وجہ نہ بنےاور روایتی اوراسٹریٹجک عدم توازن کو اتنا نہ بڑھائےکہ وہ خطےکی سالمیت کے لیےخطرہ بن جائے۔

     سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری بنیادی ترجیح قومی مفاد اور اپنی سکیورٹی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ ہی نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے گا، پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہی نہیں دنیا کے باقی ممالک چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں لیکن بنیادی چیز یہی ہے کہ خطے میں عدم توازن نہ بڑھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات کی بہتری اور استحکام کے لیے جو بھی اقدامات کیے جائیں پاکستان ان کا خیرمقدم کرے گا۔

  • امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کی سرتاج عزیز سے ملاقات

    امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کی سرتاج عزیز سے ملاقات

    اسلام آباد: امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر پیٹر لاوے  کی پاکستانی وزیر اعظم کے مزیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔

    ڈاکٹر پیٹر لاوےکے ہمراہ امریکی سیکٹری برائے اسحلہ کا عدم پھیلاو مس روز گوٹیمائیلر اور سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں افغانستان میں حالیہ سیاسی اور سیکورٹی پیش رفت ، پاک بھارت تعلقات اور پاک امریکہ باہمی تعاون سے متلعق امور زیر غور آئے۔

    پاک  امریکہ تعلقات میں حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے سرتاج عزیز نے اس باہمی تعلق کو ایک نئے اسٹریٹیجک سطح تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں اور پیش رفت کو واضح کیا۔

    اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ  عدم مداخلت اور پُرامن تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔