Tag: Sartaj Aziz

  • افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا،سرتاج عزیز

    افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا،سرتاج عزیز

    واشنگٹن : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان اورافغان حکام کےبراہ راست مذاکرات سے امن کوششوں کےاستحکام میں مدد ملےگی۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اگلے دس سے پندرہ روز میں ملاقات ہو سکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں خارجہ تعلقات کونسل کے زیر اہتمام تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا۔ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھرپور کارروائی کی ہے۔

    علاوہ ازیں واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستانی علاقوں میں بھارتی دہشت گردی کےشواہد امریکہ کے حوالے کردیئے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے، بلوچستان اورکراچی کی دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ثبوت بھی دے دئیے۔

    پاکستان اورامریکا کے دفاعی اورسیکورٹی تعاون میں بہتری آرہی ہے۔توقع ہے ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کردئیے جائیں گے۔

    سرتاج عزیزنےکہا کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی کرے توپاکستان بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی پرغورکرسکتا ہے۔

    اس سےقبل پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں پاک بھارت مذاکرات، کشیدگی میں کمی کے اقدامات سمیت دیگرامورپراتفاق کیا گیا۔

     

     

  • بھارت کی جانب سےمذاکرات کےمنتظرہیں، سرتاج عزیز

    بھارت کی جانب سےمذاکرات کےمنتظرہیں، سرتاج عزیز

    واشنگٹن : مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےمذاکرات شروع کئےجانےکےمنتظرہیں، افغانستان میں امن ہونے تک پاکستان پرامن نہیں ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے.

    پاکستان اوراقوام متحدہ افغانستان میں امن کیلئےمذاکرات کررہےہیں، سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کے لئے دفاعی پالیسی میں توازن کو مدنظررکھے.

    ایٹمی کمانڈ اینڈکنٹرول کی حفاظت کیلئےغیرمعمولی اقدامات کئےجس کایورپ بھی معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں.

    دہشت گردحملےبہت حد تک کم ہوگئےہیں اور غیر رجسٹرڈ مدارس بند کئےجارہےہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کےتعاو ن سےتوانائی کے منصوبوں پرگوادرمیں کام جاری ہے۔

     

  • پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہو گئے

    پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہو گئے

    واشنگٹن : پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہو گئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کےخواہاں ہیں۔

    پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی مشیرخارجہ سرتاج عزیز جبکہ امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ جان کیری کر رہے ہیں۔

    مذاکرات سے قبل جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات اہمیت کےحامل ہیں۔ نوازشریف کی زیرقیادت پاکستان میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کےخواہاں ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرت پر جان کیری کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب پاکستان کی سب سےبڑی کامیابی ہے۔

     

  • پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے، سرتاج عزیز

    پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتاہے ۔

    اسلام آباد میں افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل کےلیےچار رکنی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان سے مذاکرات کے طریقہ کار کے لئے چارملکی گروپ توجہ دے گا، گروپ کی کوشش ہے کہ طالبان کو مذاکرات پر رضا مندکرے ۔

    سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے،افغان حکومت کی امن کیلئے مفاہمتی کوششوں کوسراہتے ہیں پائیدارامن اوراستحکام کیلئےملکرکام کرناچاہتےہیں۔

    مشیر خارجہ نے کہا کہ کوشش ہےطالبان گروپوں کومذاکرات پرآمادہ کریں سیاسی مفاہمت افغانستان میں امن کیلئے اہمیت کی حامل ہے،مذاکرات کی کامیابی کیلئےفریقین کاپرعزم ہوناضروری ہے توقع ہے4رکنی گروپ طالبان سےمذاکرات کےطریقہ کارپرتوجہ دےگا۔

    سرتاج عزیز امید ظاہر کی ک آج کےاجلاس میں روڈ میپ کوحتمی شکل دے دی جائے گی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا،افغانستان کےعوام نےجنگ میں بہت مشکلات اٹھائی ہیں ۔

  • دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکے ان کیمرہ اجلاس میں دئیے گئے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔

    سعودی ایران تنازعے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخارجہ امور کے ان کیمرہ اجلاس میں مشیر خارجہ نے قائمہ کمیٹی کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز نےبریفنگ میں بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانےمیں کردار اداکررہا ہے۔

    سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

    پاکستان اور سعودی کا دفاع اور دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں تعاون ہے لیکن پاکستان سعودی عرب فوج نہیں بھیجے گا، حالیہ اعلیٰ سطح رابطوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیخلاف چونتیس ممالک کےاتحاد پر پاکستان اپنے ابتدائی مؤقف پر قائم ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کے خواہاں ہیں اور اتحاد میں تعاون کے لئے فیصلہ مشارتی اجلاسوں میں کیاجائیگا۔

  • پاک فوج کو سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا، سرتاج عزیز

    پاک فوج کو سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی تکنیکی اوراسلحے سےمدد کرے گا، فوجی دستے نہیں بھیجے گا، یہ اقدام پالیسی کیخلاف ہے۔

    یہ بات انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب کو کہا ہے کہ وہ تیکنیکی اور اسلحے کے ذریعے مدد فراہم کرے گا ۔

     تاہم کسی ملک پر حملے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو نہیں بھیجا جائے گا۔ کیوں کہ کسی بھی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

    ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سارا تعاون دہشت گردوں کیخلاف اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہے۔

    انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے نہ ہی پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کیا اور نہ پاکستان اپنی فوج کسی ملک بھیجے گا۔

    مشیر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی وفود کو دونوں ممالک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.

  • ایران سعودی کشیدگی کم کرانےکیلئے پاکستان کردارادا کریگا، سرتاج عزیز

    ایران سعودی کشیدگی کم کرانےکیلئے پاکستان کردارادا کریگا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران سعودیہ کشیدگی کم کرانےکیلئے پاکستان اپنا کردارادا کرےگا۔ مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وقت آنے پرپاکستان ثالثی کا کردار ادا کرےگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب گشیدگی سے دہشت گرد اور شرپسند عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    پاکستان کے مفادات کا تحفظ سب سے اہم ہے، معاملے کو زیادہ ہوا نہیں دینی چاہیے کیونکہ وقت آنے پر پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

    ان کا کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں تعلقات بہتر ہو ں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ، پاک بھارت مذاکرات شیڈول کےمطابق ہونگے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچ رہی ہیں

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا ڈیڈ لاک کسی حد تک ختم ہوا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    اسلام آباد کمیو نٹی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی میں کمیونٹی کا اہم کردار ہے، سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی، بھارت کے ساتھ ڈیڈ لاک میں بریک تھرو ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تجویز پر بینکاک میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہوئی، سشما سوراج کی باضابطہ ملاقات میرے ساتھ بھی ہوگی، پاک بھارت مذاکرات کے بغیر حالات نارمل نہیں ہوسکتے، تاشفین ملک کیس میں امریکہ کو ہر طرح معاونت فراہم کریں گے.

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی پرسوں پاکستان آرہے ہیں، ہارٹ ایشیاء کانفرنس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، خطے کے مسائل کے حل میں یہ کانفرنس بہت اہم ہے، کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کییلئے نیک خواہشات ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا جواب متوقع ہے، غربت کے حوالے سے سرمایہ کاری کو متحرک کرنے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، ملک کی پائیدار ترقی میں کمیونٹی کا اہم کردار ہے، کمیونٹی کے فعال کردار سے پسے ہوئے طبقے کو بنیادی ضرورت فراہمی دلوائی جاسکتی ہے.

  • پاک بھارت وزرائے اعظم نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی، برکھا دت

    پاک بھارت وزرائے اعظم نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی، برکھا دت

    بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی تاہم مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

    بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب stories from Indian fualt lines میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں صرف ہاتھ نہیں ملایا بلکہ سائیڈلائن پرخفیہ ملاقات بھی کی۔

    انہوں نےاپنی کتاب میں لکھا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی خفیہ ملاقات کا انتظام بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندل نے کیا تھا۔

    ملاقات کے دوران نوازشریف اورنریندر مودی نے دوطرفہ تعلقات کی باگ ڈوراپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملاقات میں مودی نے نوازشریف سے کہا چند مجبوریوں کی وجہ سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوسکتے لہذا دونوں وزرائے اعظم نے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں جہاں مناسب موقع ہوغیررسمی ملاقات کی جائے گی۔

    برکھا دت کے انکشافات کی وزارت خارجہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے ایک سال پرانی باتوں کو چھوڑیں، کتاب پڑھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کروں گا۔

  • بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اقوام متحدہ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھاتی رہی ہیں لیکن باضابطہ طورپر عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ مع ثبوت پہلی بار رکھا جارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں بھارتی دراندازی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد امریکہ کے سامنے رکھیں گے۔