Tag: sarwer

  • سابق گورنرپنجاب پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت پررضامند

    سابق گورنرپنجاب پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت پررضامند

    اسلام آباد: سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکی بنی گالہ میں عمران خان سےملاقات ہوئی، جس میں پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور کو عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مقاصد ایک ہے اس لیے آپ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں جبکہ چوہدری سرور کی جانب سے بھی جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کے خواہشمند ہیں، جبکہ اس ضمن میں وہ تحریک انصاف کی قیادت سے تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے  اس ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ملاقات کی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت کاعلم نہیں ہے، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں تو ان کو خوش آمدید کہہ گے۔

  • حکومت اور عمران خان ضد نہ کریں لچک کا دکھائیں، چوہدری محمد سرور

    حکومت اور عمران خان ضد نہ کریں لچک کا دکھائیں، چوہدری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ تیس نومبر کے جلسے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف لچک کامظاہرہ کریں اور ضد کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ تیس نومبر بھی پرامن طور پر گزرجائے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے جگہ کا تعین ہوگیا ہے اور امید ہے تحریک انصاف کا احتجاج پر امن ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کے جلسے کے بعد فریقین کو سیاسی بحران کے حل کے لئے مذاکرات کرنا چاہیئے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈل اور امتیازی شیلڈ بھی تقسیم کیں۔