Tag: Saskatchewan

  • کینیڈا میں آئس ہاکی ٹیم کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کینیڈا میں آئس ہاکی ٹیم کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    اوتاوا: کینیڈا کی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس دوران سفر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساسکیچوان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حکام نے اب تک حادثے میں ہلاک ہونے کھلاڑیوں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ساسکیچوان میں یہ حادثہ بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کھلاڑیوں سمیت 28 افراد سوار تھے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کھلاڑیوں کے والدین کی کیا حالت ہو گی، میرا دل اس المناک حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہے۔

    جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے صدر کیون گار نیگر کا اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہےجس سے غیر معمولی نقصان ہوا، اس مشکل وقت میں وہ متاثرہ کھلاڑیوں کے عزیزوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    کینیا، مسافر بس کو حادثہ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    خیال رہے کہ ہمبولٹ برونکوس نامی آئس ہاکی کلب سن انیس سو ستر میں قائم کیا گیا تھا، ریاست ساسکیچوان کے شہر ہمبولٹ کی یہ جونیئر ٹیم علاقائی سطح پر میچ کھیلتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کینیڈا نے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کردیے

    کینیڈا نے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کردیے

    اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے سسکیچوان نے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد نئے شعبے اسکل ورکر پروگرام میں شامل کردیے ‘ جبکہ آٹھ شعبہ جات میں کمی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سسکیچوان امیگرینٹ پروگرام کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ اسکل امگریشن کے لیے گزشتہ سال 43 کیے جانے والے شعبہ جات کی تعداد 35 کردی گئی ہے‘ کچھ شعبہ جات حذف کردیے گئے ہیں اور کچھ نئے شامل کیے گئے ہیں‘ یہ فہرست گزشتہ برس 17 سے بڑھا کر 43 کی گئی تھی۔

    سی ایم ای سی کی جاری کردہ فہرست  میں جو پیشے شامل ہیں‘ ان میں  سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرز، الیکٹرکل انجینئرز، انڈسٹریل انجینئرز، کمپیوٹر انجینئرز، آرکیٹکٹ، لینڈ سرویور،  سافٹ ویئر انجینئرز ، ویب ڈیزائنر، سائیکولوجسٹ، سوشل ورکرز، ارلی چائلڈ ایجوکیشن اسسٹنٹ، میڈیکل لیبارٹری، ٹیکنولوجسٹ، میڈیکل سونوگرافر، مینیجر ان سوشل کمیونٹی، جیو لاجیکل اینڈ منرل ٹیکنیشن، بائیولوجسٹ، زراعت سے متعلقہ افراد، لینڈ اسکیپ اسیشلسٹ، الیکٹرونک سروس ٹیکنیشن، انڈسٹریل میکینکس، میٹا کیوٹرز، مشینسٹ، کیبنٹ میکرز، انڈسٹریل مکینکس، ہیوی ڈیوٹی ایکیوپمنٹ مکینکس، آٹو موٹرزسروس ٹیکنیشن، ٹرک اینڈ بس میکینکس، موٹر وہیکل ریپئرنگ کرنے والے ، ویلڈر، مینیجر ان نیوٹرل ، مینیجر ان اگریکلچر، یوٹیلٹی مینیجر شامل ہیں۔

    سی ایم ای سی کی  جانب سے جاری کردہ  فہرست  میں سے جن شعبہ جات کوخارج کیا گیا ہےان میں ایڈورٹائزنگ مارکیٹنگ اینڈ پیلک ریلشن مینجر، فنانشل اییڈ انوسٹمنٹ انیلیسز، کیمیکل ٹیکنولوجسٹ، سول انجینئر، الیکٹریکل انجینئر، ڈرافٹنگ ٹیکنولوجسٹ، اور فیسیلٹی آپریشن شامل ہیں۔

    سسکیچوان امیگریشن حکام نے امیگریشن  کے خواہش مند افراد کے لیے درخواست فارم 10 جنوری کو جاری کیا جسے 11 جنوری کو روک لیا گیا، جس میں تقریبا 400 افراد کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

    امیگریشن ترجمان کے مطابق سال 2018 کے لیے 2600 افراد کو سسکچوان میں ملازمت  کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جن کے دوخواست فارم وقفے وقفے سے جاری کیے جائیں گے۔  درخواست فارم کی فیس 300 ڈالر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔