Tag: Satellite images

  • لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں

    لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں

    امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین اور خوفناک آگ کی سیٹلائیٹ تصویر سامنے آ گئی۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لاس اینجلس کی آگ سے پہلے اور بعد کے مناظر جاری کئے، جس میں شہر کے بڑے حصے میں آگ پھیلی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تصویر سے آگ کی ہولناکی اور اس سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اس تاریخ کی بدترین آگ نے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا، تاریخ کی بدترین آگ سے 9 ہزار گھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔

    آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

    امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تویہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق منگل سے لگی آگ بجھانے کے لیے پانی اور اہلکار کم پڑ گئے ہیں اور آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-fires-biden-will-cover-100-disaster/

  • اسرائیلی حملے میں ایران کے فضائی اڈے پر تباہی، سیٹیلائٹ مناظر سامنے آگئے

    اسرائیلی حملے میں ایران کے فضائی اڈے پر تباہی، سیٹیلائٹ مناظر سامنے آگئے

    اسرائیل کی جانب سے ایران میں کئے گئے فضائی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کچھ مناظر سیٹلائٹس کے بھی منظر عام پر آئے ہیں، جن میں ایران کے فضائی اڈے کو ہونے والے نقصات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے ایک اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

    گزشتہ روز ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے شاہرود میں اڈے کو پہنچنے والے نقصان کے سیٹلائٹ مناظر شائع کیے گئے۔

    سیٹلائٹ کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس فضائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ابھی تک اس حملے سے ہونے والے کسی ممکنہ نقصان پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    مدینہ منورہ: مسافر خاتون جہاز کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے سمنان صوبے کا ذکر کیے بغیر صرف ایلام، خوزستان اور تہران کے صوبوں میں اسرائیلی حملوں کی نشاندہی کی تھی۔

  • اسرائیل کے F-35 جیٹ فائٹر ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں

    اسرائیل کے F-35 جیٹ فائٹر ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں

    ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے F-35 جیٹ فائٹر ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    اے پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی رات جب ایران نے اسرائیل پر عام اور بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی، تو اس کے بعد اسرائیل کے ایک اہم فوجی ایئربیس پر طیارے کے ہینگر کی چھت میں ایک بڑا سوراخ ہوا، جو سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہے۔

    جنوبی اسرائیل میں نواتیم ایئربیس کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرکزی رن وے کے قریب عمارتوں کی ایک قطار میں چھت کو نقصان پہنچا ہے، اور عمارت کے ارد گرد ملبے کے بڑے ٹکڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

    نواتیم اسرائیلی فضائیہ کے جدید ترین طیاروں کا بیس ہے، جس میں امریکا کے تیار کردہ F-35 لائٹننگ II سٹیلتھ لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔ سیٹلائٹ کی تصاویر سے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا کوئی طیارہ ہینگر میں تھا جب میزائل آ گرا تھا۔

    اسرائیلی فوج نے ان سیٹلائٹ تصاویر کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا، تبصرے کی درخواست کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، واضح رہے کہ نواتیم ایئربیس کو اپریل میں بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے دوران ہلکا نقصان پہنچا تھا۔

    حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    یہ سیٹلائٹ تصاویر پلینِٹ لیبز پی بی سی کی طرف سے لی گئی ہیں، جن میں اسرائیل کے نواتیم ایئربیس پر ایک تباہ شدہ ہینگر دکھایا گیا ہے۔

  • روس کا یوکرینی شہر سولیدار پر مکمل قبضہ، سیٹلائیٹ تصاویر جاری

    ماسکو : روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے دونباس کے اسٹریٹیجک قصبے سولیدار کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    سولیدار مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک صوبے میں واقع ہے جو یوکرین کے ان چار علاقوں میں سے ایک ہے جسے ماسکو نے ستمبر میں الحاق کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ رپورٹ روسی نجی ملٹری کمپنی ویگنر گروپ کی جانب سے اس ہفتے دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس کے سپاہی پہلے ہی یوکرائنی گڑھ پر قبضہ کرچکے ہیں اور اس کے زیرزمین سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں۔

    روسی وزارت دفاع نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ سولیدار کی آزادی 12 جنوری کی شام کو مکمل ہوئی. وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یہ قصبہ روسی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔

    امریکی کمپنی میکسر کی جانب سے جاری تصاویر میں اسکولوں اور متعدد عمارتوں کی تباہ حالی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو میکسر

    یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے دوران یوکرین کے شہر سولیدار پر روسی قبضے کے بعد ہونے والی تباہی کی کچھ سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    فوٹو میکسر

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں سولیدار شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کی تصاویر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے جاری کیں۔

    فوٹو میکسر

    امریکی کمپنی میکسر کی جانب سے جاری تصاویر میں اسکولوں اور متعدد عمارتوں کی تباہ حالی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر علاقے میں واقع گوداموں کی ہیں جن میں ایک طرف جنگ سے پہلے اور دوسری جانب جنگ کے بعد کی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    This handout satellite image taken on January 7, 2023 by Maxar Technologies shows bomb craters in fields and along roads in east of bakhmut in eastern Ukraine.

    واضح رہے کہ اس شہر میں جنگ سے پہلے کی آبادی 10,500 کے قریب تھی, یہ روس کے دونیسک پیپلز ریپبلک کا حصہ ہے لیکن 2014 سے یہ علاقہ یوکرین کے قبضے میں تھا، جب کیف میں بغاوت کے بعد دونیسک ملک سے الگ ہوگیا تھا۔ ستمبر میں اس معاملے پر ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد ڈی پی آر روس کا حصہ بن گیا۔

  • بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    لندن : بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے، برطانوی نیوز ایجنسی نے بھارتی دعوے جھوٹ قرار دے دیا، رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، پلانیٹ لیب نامی کمپنی نےبالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، برطانوی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوؤں کومشکوک بنادیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔

    گزشتہ برس اپریل اور رواں سال مارچ کی تصاویرمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    خیال رہے بھارتی حکومت پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے میں تاحال ناکام ہے جس کے بعد مودی سرکار کو ہرطرف ست ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں :  بالاکوٹ اسکرپٹ، مودی سرکار ثبوت دینے میں تاحال ناکام

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 اور 25  فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • روہنگیا مسلمانوں کے جلتے ہوئے گاؤں کی سٹیلائٹ تصاویرجاری

    روہنگیا مسلمانوں کے جلتے ہوئے گاؤں کی سٹیلائٹ تصاویرجاری

    برما : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں کے جلتے ہوئے گاؤں کی سٹیلائٹ تصاویرجاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کے جلتے ہوئے گاؤں کی سٹیلائٹ تصاویرجاری کردیں، جو میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے جلتے گاؤں ظلم ، جبر اور بربریت کی داستان سنا رہی ہیں۔

    اس سے قبل روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی روہنگیامسلمانوں کےمعاملے پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا کے خلاف گھناؤنے مظالم فوری روکے جائے۔

    ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل تیرانہ حسن نے میانمار فوج کی جانب سے بنگلا دیشی سرحد کے ساتھ بارودی سرنگوں بچھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارودی سرنگوں سے بچوں سمیت متعدد روہنگیا مسلمان ہلاک اوز زخمی ہوئے ہیں، ریاست رخائن میں بدترین صورتحال ہے۔


    مزید پڑھیں : میانمار سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد چارلاکھ تک پہنچ گئی


    دوسری جانب دشوار گزار اور سفر کی سختیاں جھیل کر میانمار پہنچنے والے پناہ گزین واپس اپنے گھروں کو جانے کے خواہشمند ہیں، روہنگیا مسلمانوں کا کہنا تھا کہ میانمار کے فوجیوں نے ہمارے گھروں کو جلا دیا ہے، مزاحمت کاروں کے بہانے انہیں زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نےبرما کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رکھائن میں  روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن فوری طور پر بند کردے اور کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، فوجی آپریشن کے نام پر روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔

    انٹونیو گوٹیریس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا کے مظلم مسلمانوں کو ہرممکنہ مدد فراہم کریں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش کا رخ کرنے پر مجبور روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تعداد 4لاکھ تک پہنچ گئی ہے، کیمپوں میں مقیم دو لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، لاکھوں روہنگیا خواتین، بچے اور مردغذائی قلت کا شکار ہیں اور بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شدید بارشوں نے پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔