Tag: saud al faisal

  • نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ شاہی خاندان سے سابق سعودی وزیرخارجہ کی تعزیت کریں گے۔

    پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم کا جدہ میں استقبال پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اوران سے سابق سعودی وزیرِ خارجہ اور پاکستان کے دیرینہ دوست شہزادہ سعود الفیصل کی رحلت پرتعزیت بھی کریں گے۔

  • نوازشریف کا سعود الفیصل کے انتقال پراظہارِافسوس

    نوازشریف کا سعود الفیصل کے انتقال پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے سابق وزیرِخارجہ سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتےہوئے تعزیت کی ہے۔

    تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق سعودی وزیرِخارجہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

    ان کے انتقال کے موقع پرجاری کردہ بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ’’ سعود الفیصل ہمیشہ پاکستان کے خیرخواہ رہے اور ان کے انتقال سے سعودی عرب اور پاکستان کے عوام ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں۔

    شہزادہ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 کو سعودی شہرطائف میں پیدا ہوئے تھے اور 9 جولائی 2015 کو متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوکر اس جہان سے رخصت ہوئے۔

  • سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے

    سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے

    ریاض: سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل پچھتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    شہزادہ سعود الفیصل چالیس سال سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد چار ماہ قبل عہدے سے علیحدہ کئے گئے تھے۔

    شہزادہ سعود الفیصل کو انیس سو پچھتر میں ملک کا وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا، وہ دنیا کے سب سے زیادہ عرصے تک وزیر خارجہ رہے۔ انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال انتیس اپریل کو عہدے سے علیحدہ کردیا تھا۔

  • شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    جدہ : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سےملاقات کی۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ  سعودی عرب کے اہم دورے پرجدہ پہنچ گئے، شہبازشریف کےسعودی دورے کوانتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

    انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سےاہم ملاقات کی،شہبازشریف کے  ساتھ وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزاورسیکرٹری خارجہ بھی سعودی عرب گئے ہیں ۔

    یمن جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    پاکستان نے یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کا اعلان تو کیا ہے تاہم فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے باوجود سعودی عرب نےامید ظاہرکی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج بھیجے گا۔

    پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے  سعودی وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات اوریمن آپریشن سے پاکستانی قیادت کوآگاہ کیا۔