Tag: Saud Shakeel

  • لاہور قلندر سے شکست، سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    لاہور قلندر سے شکست، سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  79 رنز سے شکست دی تھی۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا، کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، ٹیم کا انتخاب درست نہیں کر سکے تھے۔

    سعود شکیل نے شاہین کی باؤلنگ کے بارے میں کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ شاہین ایک بہترین باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس طرح وکٹ لینی ہے، ہم نے  ابتدائی وکٹیں کھو دیں جس کی وجہ سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

    کپتان نے مزید کہا کہ میچ کی جیت کا کریڈٹ لاہور قلند کے بیٹرز کو بھی جاتا ہے، فخر زمان مچل بیچ میں اور بلنگز نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے اگلےمیچ سے پہلے خامیوں پر کام کرکے دوبارہ جیت کے ٹریک پر واپس آجائیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیا کپتان مل گیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیا کپتان مل گیا

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 لیے ٹیم کی قیادت 29 سالہ سعود شکیل کے سپرد کی ہے۔

    فرنچائز مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے کپتان سرفراز احمد تھے، جنہوں نے 2016 سے 2023 کے دوران پی ایس ایل ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

    پی ایس ایل کے سیزن 8 میں 2 میچز میں ٹیم کی قیادت محمد نواز کے سپرد کی گئی جبکہ 2024 میں کھیلے گئے 9ویں سیزن میں کپتانی کے فرائض رئیلی روسو نے نبھائے تھے۔

    خیال رہے کہ سعود شکیل اسوقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

  • سعود شکیل کی حاضر دماغی کس طرح کام آئی؟ ویڈیو وائرل

    سعود شکیل کی حاضر دماغی کس طرح کام آئی؟ ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی بیٹر سعود شکیل کی حاضر دماغی کام آگئی۔

    بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

    پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سعود شکیل نے میچ میں 68 رنز بنائے اور ففٹی صرف 32 گیندوں پر مکمل کی۔

    تاہم پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

    ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی اننگز کا 22واں اوور تھا اور بولنگ وین ڈر موروو کررہے تھے دوسری گیند پر سعود شکیل نے لانگ آن اور مڈ وکٹ کے درمیان خوب صورت چوکا لگایا اور ساتھ ہی قانون سے واقفیت اور حاضر دماغی دکھائی۔

    سعود نے فوری طور پر امپائرز سے ’نو بال‘ کی بھی اپیل کر دی کیونکہ نیدرلینڈز کے 5 فیلڈر 30 گز کے سرکل سے باہر تھے۔

    امپائر نے بیٹر کی اپیل پر فیلڈ کا جائزہ لیا اور وین ڈر مورو کی گیند کو نوبال قرار دیا، اس فری فری ہٹ کو بھی سعود شکیل نے باؤنڈری سے باہر پہنچایا اور اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔

  • سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

    پاکستان کی جانب سے ’وائلڈ کارڈ انٹری‘ کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے آج جو کھیل پیش کیا اُسے دیکھ کر پاکستانی شائقین کی ٹیم کے مڈل آرڈر سے اُمیدیں وابستہ ہوگئیں۔

    پاکستانی کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد کچھ سکون کا سانس لیا ہے، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کے خلاف 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کے بعد اُن کا نام ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    وارم اپ میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کرکٹ شائقین ان کے مداح ہوگئے اور مداحوں نے اپنی پوسٹس میں سعود شکیل کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جاوید نامی صارف نے لکھا کہ سعود کی جگہ بناؤ بھائی۔ جبکہ اففی نامی صارف کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں اسٹرائیک ریٹ کو 100 پر رکھا اسی چیز کا ہم کو انتظار تھا۔

    حمزہ نامی صارف نے کہا کہ سعود شکیل دنیا کے لیے ہمارا سرپرائز ہے!! انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا کپتان بابر اعظم کا بہترین فیصلہ ہے۔

  • سعود شکیل نے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹر سعود شکیل نے اپنے آئیڈیل کھلاڑی کا نام بتادیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں، سعود شکیل 124 اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم کے اوپنر سعود شکیل نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس 17 چوکے شامل ہیں، اوپنر بیٹر امام الحق نے 83 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز بنا کر اسٹمپ ہوئے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ میرے آئیڈیل کھلاڑی سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’نیشنل اسٹیڈیم میں ہی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ’سیفی بھائی کے ساتھ کم عمری سے کھیلتا آرہا ہوں انہوں نے بہت حوصلہ بڑھایا۔‘

    سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ’سوئپ شاٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں، اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آؤٹ ہوگیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر دن سیکھنے کو ہی ملتا ہے، مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا ہوں اگلے میچز کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

  • ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے: کپتان

    ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے: کپتان

    کراچی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایمرجنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ ٹائٹل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ بھارت کے خلاف سیمی فائنل رہا جس میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی، پوری ٹیم نے بہت محنت کی جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں جارحانہ کے بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کا پاکستان نے بھر پور فائدہ اٹھا یا۔

    پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

    کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ عماد بٹ آخری اوور میں بھارت کو ہدف حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایسا ہی ہوا، فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کو بہت آسان حریف سمجھ رہی تھی کیونکہ ان کی ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے لیکن پاکستان نے فائنل میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کو اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں 77 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آخری اوور میں 3 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔