Tag: saudabad

  • کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی(18 جولائی 2025): شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سعود آباد آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا گیا ہے جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    حادثے کے بعد شہریوں نے ٹریلر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹریلر کے ڈرائیور کے فرار ہونےکی کوشش ناکام بنائی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔

    تاہم شہریوں نے ٹریلر کو آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی گاڑی کی مدد سے آگ بجھادی گئی، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر صورتحال کنٹرول میں ہے ،آگ لگنے کے نتیجے میں ٹریلرکے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریلر کو لفٹر کی مدد سے تھانے منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب جناح اسپتال کے قریب پل پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرک کار سے ٹکرانے کے بعد حفاظتی دیوار میں جاگھسا، حادثے میں کار ڈرائیور اور ٹرک میں سوار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، متاثرہ ٹرک کو لفٹر کے ذریعے تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-accident-2-killed/

  • پولیس کی لیاقت آباد میں کارروائی،3لڑکیاں بازیاب

    پولیس کی لیاقت آباد میں کارروائی،3لڑکیاں بازیاب

    کراچی : شہرقائد کے علاقےلیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے دوروز قبل سعودآباد سے لاپتہ ہونے والی تینوں طالبات کو بازیاب کروالیا۔

    تفصیلات کےمطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے لیاقت آبادنمبر10میں مکان پر چھاپہ مار کر 2روز قبل سعودآباد سے لاپتہ ہونے والی تینوں طالبات بسمہ، اقراء اور رابعہ کو بازیاب کرالیا۔

    تینوں طالبات جمعے کے روز صبح اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھیں۔تینوں لڑکیاں نویں جمایت کی طالبات ہیں اور ان کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ سعودآباد میں درج کرایاگیا تھا۔

    طالبات کی گمشدگی کے مقدمے میں سعودآباد پولیس نے 5 نوجوانوں کو حراست میں لیاتھا جن سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ طالبات سے ان کے 1سال سے میسجز تک بات ہورہی تھی۔ پولیس نے نوجوانوں کے موبائل فونز سے طالبات کے ٹیکسٹ میسجز ملے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سےقبل پولیس نےلڑکیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد پانچ لڑکوں کو حراست میں لے لیا تھا۔لڑکیوں کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس پرعدم تعاون کا الزم لگایاگیاتھا۔

    زیرحراست نوجوانوں نےانکشاف کیا تھا کہ لڑکیاں والدین کے تشدد سے تنگ آکر گھرسے فرارہوئیں،ملزم مدثر نے بتایا کہ ایک سال سے میسج پربات ہورہی تھی۔

    دوسری جانب گمشدہ طالبہ کے چچا نے پولیس پرعدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئےاسکول انتظامیہ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی:‌ اسکول جانے والی 3 طالبات لاپتا، آئی جی کا نوٹس

     وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکیوں کی فوری بازیابی کے لیےاحکامات جاری کیے تھے۔
    آئی جی سندھ نے لاپتہ بچیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوےئے ڈی آئی جی ایسٹ کو جلد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایات کیں تھیں۔

     

  • کراچی سے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی سے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: سعودآباد پولیس نے سیکیورٹی اہلکارکے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے، پولیس حکام کے مطابق 28 جولائی کو نیشنل ہائی وے پر حسن جنرل اسپتال کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کے اہلکار شعیب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جواسپتال پہنچ کردم توڑگیا تھا۔

    پولیس نے اس واقعہ میں ملوث دوملزمان فیصل احمد اور محمد اسلم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو کہ لوٹ مار کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ بھی کی تھی۔