Tag: Saudi airline

  • سعودی ایئر لائن نے پیرس ایئر شو میں اہم ایوارڈ جیت لیا

    سعودی ایئر لائن نے پیرس ایئر شو میں اہم ایوارڈ جیت لیا

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی، سعودی ایئر لائن کو پیرس ایئر شو 2025 کے 55 ویں ایڈیشن میں منعقد ہونے والے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز میں ’’’بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس‘‘’ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    سعودی ایئر لائن عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی 3 درجے اوپر رہی، اور دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔

    لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے جو حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشان دہی کرتا ہے۔

    سعودی ایئر لائن کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے پاکستانی شہروں کو مملکت کے اہم مقامات سے جوڑنے والی باقاعدہ پروازوں کے ذریعے بہتر اسٹاف سروس پاکستانی مسافروں کے تجربے کو براہِ راست فائدہ پہنچاتی ہے۔


    سعودی عرب: مزید ایرانی حجاج وطن واپسی کے لیے عرعر پہنچ گئے


    سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر نے اعزاز کے حصول پر کہا کہ ”یہ ایوارڈ ہماری ناقابل یقین فرنٹ لائن ٹیم کی محنت اور ہمارے مہمانوں کے ہم پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

    ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العم نے کہا ’’یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کے لیے سعودیہ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے، انھوں نے کہا گراؤنڈ سروسز سے لے کر جہاز تک مہمان نوازی کے اس عمل نے مسافروں اور خاص کر پاکستانی مسافروں کے اطمینان اور خدمات کے معیار میں مزید اضافہ کیا ہے۔

  • سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی ایئر لائن نے 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فلائی ناس ایئر لائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا۔

    سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایران کے لیے سعودی ایئر لائن کی پروازیں 2025ء کے حج آپریشن کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔

    سعودی ایئر لائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں، سعودی ایئر لائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔

    واضح رہے کہ 2016ء میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات ختم کردیے تھے۔

    دوسری جانب مملکت میں جمہوریہ عراق اور برونائی دارالسلام سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

    عراق سے 192 بسوں کا قافلہ 4 ہزار عازمین کو لے کر عرعر کی نئی سرحدی چوکی پر پہنچا جہاں انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق عرعر کی نئی تعمیر ہونے والی سرحدی چوکی پر سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے کاونٹز کے علاوہ ضیوف الرحمان کے آرام کرنے کے لیے خصوصی ہالز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

    حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا

    محکمہ جوازات کی جانب سے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو امیگریشن کی کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کے حوالے سے السعودیہ کی وضاحت

    کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کے حوالے سے السعودیہ کی وضاحت

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کا ٹکٹ ایک سال تک مؤثر رہے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ٹکٹ کی میعاد سفر کی تاریخ سے ایک سال کے لیے بڑھا دی جاتی ہے۔

    السعودیہ نے یہ بات ایک شہری کے استفسار پر بتائی جس نے دریافت کیا کہ کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ ٹکٹ کے بدلے جاری ہونے والے ٹکٹ کی میعاد کتنی ہوگی، آیا اجرا کی تاریخ سے ایک برس شمار کیا جائے گا یا پرواز کی تاریخ سے ایک سال شمار کیا جائے گا۔

    السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عام حالات میں ٹکٹ اجرا کی تاریخ سے ایک سال تک مؤثر رہتا ہے۔

    جہاں تک وبا کے دوران منسوخ کی جانے والی پروازوں سے متعلق پالیسی کی بات ہے تو یہ پروازیں مجبوراً منسوخ کی گئی ہیں ان پر ہنگامی حالات کا ضابطہ نافذ ہوگا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ٹکٹ سفر کی تاریخ سے ایک برس تک مؤثر ہوں گے۔

    السعودیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جو لوگ کرونا وائرس وبا کے باعث سفری ہدایات اور پابندی کی تفصیلات جاننا چاہتے ہوں وہ السعودیہ کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

  • سعودائزیشن: سعودی ایئر لائن کی اہم کامیابی

    سعودائزیشن: سعودی ایئر لائن کی اہم کامیابی

    ریاض: سعودی ایئر لائن میں معاون پائلٹ کی اسامی پر سعودائزیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد تمام پائلٹس بھی سعودی شہری ہوں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئر لائن نے معاون پائلٹ کی اسامی میں 100 فیصد سعودائزیشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے، سعودی ایئر لائن میں اس کامیابی پر جشن منایا گیا۔

    ہوائی کمپنی کے سربراہ ابراہیم العمر نے کہا ہے کہ یہ سعودی ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ ہے جو 75 سالہ تاریخ کی کامیابیوں میں اضافہ ہے۔

    ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے عہد کیا تھا کہ ہمارے ہاں تمام معاون پائلٹ سعودی نوجوان ہوں گے، آج ہم اپنے وعدے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اب ہم ایک اور وعدہ کر رہے ہیں کہ ہمارے ہاں تمام پائلٹ سعودی شہری ہوں گے، یہ وعدہ بھی بہت جلد پورا کریں گے۔

    انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم ان تمام غیر ملکی پائلٹوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • معذور افراد کی سہولت کیلئے سعودی ایئر لائنز کا اہم فیصلہ

    معذور افراد کی سہولت کیلئے سعودی ایئر لائنز کا اہم فیصلہ

    سعودی ایئر لائن السعودیہ نے معذور افراد کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے فضائی ٹکٹ میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وہ الیکٹرانک لنک سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے خصوصی افراد کے لیے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے سعودی ایئرلائنز کے ساتھ الیکٹرانک لنک سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط کو بیان کیا ہے۔

    وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وضاحت کی ہے کہ خصوصی ضرورتوں والے افراد اپنی معذوری کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے یہ بھی بتایا ہے کہ معذور افراد کے لیے کرائے میں کمی لانے کے لیے سعودی ایئرلائنز کے ساتھ الیکٹرانک خدمت اور اس کی سہولیات سعودی ایئرلائن کے ساتھ مل کر ایک سروس مہیا کر رہی ہے جو معذور افراد اور ان کے مرافقین کے لیے ہے اور یہ ان افراد کے لیے ہے جو سماجی ترقی اور سروسز کی وزارت میں رجسٹرڈ ہیں۔

    وزارت نے تصدیق کی ہے کہ یہ سروس شرائط کے مطابق سعودی ایئرلائنز کے ریزرویشن فارم کے ذریعے وہ مسافر جو معذور ہوں ان کے لیے کرائے میں کمی کا فائدہ پہنچاتی ہے اور وقت بھی بچاتی ہے۔

    خدمت پر عمل درآمد کے طریقہ کار:

    وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے بنیادی اقدامات کی وضاحت کی ہے جن کی سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔
    1-صارفین کو سعودی ایئرلائنز کے ریزرویشن میں لاگ ان ہونا ہو گا۔
    2-صارفین کا قومی شناختی کارڈ نمبر / اقامہ نمبر کا اندراج کرنا اور سعودی شہری کے لیے تاریخ پیدائش / غیر سعودی شہری کے لیے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔
    3-درج ذیل معلومات خود بخود ظاہر ہو جائیں گی۔
    عربی / انگریزی میں مسافر کا نام۔
    میلادی کیلنڈر کے مطابق مسافر کی تاریخ پیدائش۔
    قومی شناختی کارڈ / اقامہ نمبر۔
    قومی شناخت کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ / میلادی کیلنڈر میں اقامہ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ۔
    قومیت۔
    مسافر اگر معذور کی حیثیت سے فلاحی نظام میں محنت و سماجی ترقی کی وزارت میں رجسٹرڈ ہے۔
    وزارت نے ان شرائط اور تقاضوں کا تعین کیا ہے جن کو پورا کرنا ضروری ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
    اس شخص کا معذور ہونا ضروری ہے۔
    اس شخص کے پاس معذوری کا فارم ہونا ضروری ہے۔
    سعودی شہریوں اور مقیم افراد دونوں کے لیے یکساں۔
    صارفین کو معاشرتی بہبود کے نظام میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کا پروفائل اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔

  • سعودی عرب : بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم وضاحت

    سعودی عرب : بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم وضاحت

    ریاض : سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 8 جون سے نہیں ہوگا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض ایئر پورٹ سعودی عرب کی انتظامیہ نے 8 جون سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض ایئرپورٹس کمپنی نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ "بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ہوگیا ہے اور 8 جون سے ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا” جو سراسر غلط ہے انہوں نے واضح کیا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیے جانے والا یہ دعوی بھی سرا سر غلط ہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے ریاض ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔

    ریاض ایئرپورٹس کمپنی نے نشاندہی کی ہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ شہری ہوابازی کے جس خط کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا دعوی کیا جارہا ہے وہ مقامی شہریوں کو بیرون ملک سے ریاض لانے اور وطن واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کو اپنے وطن پہنچانے والی پروازوں سے متعلق ہے۔

    سعودی حکومت کورونا وبا شروع ہونے کے بعد ہی سے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے سعودی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے سعودی عریبین ایئرلائنز کی پروازیں چلا رہی ہے۔

    حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب میں پھنسے ہوئے غیرملکی سیاحوں، خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) ویزا ہولڈرز غیرملکیوں اور وطن واپسی کے خواہشمند تارکین کو مشروط طریقے سے ان کے وطن لے جانے کے لیے بھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے 15 مارچ کو پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا بعدازاں وزارت داخلہ نے بین الاقوامی اور داخلی پروازوں کی معطلی میں تااطلاع ثانی مزید توسیع کی تھی۔

  • غیرملکی ایئرلائن 50 عازمینِ حج چھوڑ کرروانہ

    غیرملکی ایئرلائن 50 عازمینِ حج چھوڑ کرروانہ

    کراچی: شہرقائد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن 50 سے زائد عازمینِ حج کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی، مسافروں کا احتجاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن (سعودی ایئر) کی پرواز ایس وی 701پچاس سے زائدعازمین حج ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرکے جدہ روانہ ہوگئی ہے ، جس کے سبب ایئرپورٹ پر بد نظمی اور مسافروں کی جانب سے تلخ کلامی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    عازمینِ حج کا کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن کے عملے سے تلخ کلامی کا سبب یہ ہے کہ انہیں کسی نے بھی صورتحال کے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کیں اور استسفار کرنے پر بھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

    احرام پہنے ہوئے پچاس سے زائد عازمینِ حج کا موقف ہے کہ پرواز کی روانگی کے دوگھنٹے گذرنے کے باوجود مسافروں کو کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ، یہاں تک کہ ایئر لائن کی جانب سے انہیں کھانا اور پانی بھی مہیانہیں کیاجارہا ہے۔

    دوسری جانب سعودی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ سے بڑے جہاز کے بجائے چھوٹا جہاز کراچی آیا جس کے سبب پچاس سے زائد عازمین کو آف لوڈ کرنا پڑا،مذکورہ بالا عازمینِ حج کو دوسری پرواز کے ذریعے جدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، جلد ہی ان کے لیے پرواز کا انتظام کردیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں