Tag: Saudi ambassador

  • روڈ ٹو مکہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، سعودی سفیر

    روڈ ٹو مکہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، سعودی سفیر

    اسلام آباد : سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ محمد بن سلمان کے وژن2030 کا حصہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی جانب سے روڈ ٹو مکہ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں دیگر ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام ترکیہ، بنگلہ دیش، پاکستان سمیت7ممالک سے شروع ہورہا ہے، حجاج کی امیگریشن اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل ہوگی۔

    نواف سعید المالکی نے کہا کہ اسلام آباد سے26ہزار حجاج اس پروگرام سے مستفید ہونگے،حجاج کے سامان سیدھے ان کے ہوٹل میں ہی براہ راست جائیں گے۔

    اس موقع پر وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روڈ ٹو مکہ پروگرام کا آغاز بڑا اقدام ہے، سعودی سفیر نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا، آئندہ سال روڈ ٹو مکہ پروگرام لاہور اور کراچی سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے وژن 2030 کے تحت چار برس قبل روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد حجاج کو امیگریشن کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کے تمام مراحل اور قانونی تقاضے روانگی سے پہلے متعلقہ ہوائی اڈے پر پورے کرلئے جاتے ہیں جس کی رو سے سعودی عرب پہنچنے پر مع سامان وہ کم سے کم وقت میں اپنی قیام گاہ(ہوٹل) پہنچ جاتے ہیں

     

  • وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر گفتگو کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور بھی زیر گفتگو آئے۔

  • سعودی سفیر کی شہباز شریف کو مبارکباد

    سعودی سفیر کی شہباز شریف کو مبارکباد

    سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کیساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

    اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، ترکی، بھارت، قطر کے حکمران بھی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔

  • سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ: پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ: پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ، گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی ، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

    گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کےساتھ کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، سعودی عرب کی سالمیت کےتحفظ کیلئےپاکستان کھڑا رہے گا۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کوپہلےکبھی تنہانہیں چھوڑااورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، ترقی استحکام اورامن کیلئےسعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑاہے۔

  • عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کا آغاز : سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کا آغاز : سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر  نے  وفاقی وزیر غلام سرور سے ملاقات میں کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایوی ایشن کے حوالے سے دونوں ممالک میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر نے پر گفتگو کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی اور خلیجی ممالک میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی خوشحالی اور امن میں بہتری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

    غلام سرور خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں ABHA (ابھا)شہر کے لئے نئی فلائٹس شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابھا کے لئے ہفتے میں دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی، اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ٹورازم میں مزید اضافہ ہو گا۔

    سعودی سفیر نے اس حوالے سے جلداقدامات کی یقین دہانی کروائی اور کرونا وائرس کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی۔

    دونوں نے کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی تاکہ اس سال حج کی ادائیگی احسن طریقے سے کی جا سکے۔

  • سعودی سفیر نے  عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی سفیر نے عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا، خادم حرمین شریفین ،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں ،کورونا میں محفوظ حج کرانے پر خادم حرمین شریفین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا آنے والےوقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

    سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین ،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، سعودی ولی عہد خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔

    ،نواف المالکی نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق،ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔

  • سعودی عرب  کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    سعودی عرب کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعودی کمپنیوں کوشعبہ زراعت میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ، جس پر سعودی سفیر کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ باہمی تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ، باہمی تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں۔

    تعلقات عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔

    فواد چوہدری نے سعودی سفیر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منصوبوں سے آگاہ کیا، جس پر سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت میں اصلاحات کی کاوشوں کو سراہا۔

    فواد چوہدری نے سعودی کمپنیوں کوشعبہ زراعت میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ، جس پر سعودی سفیر کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دے دیئے، سعودی سفیر نے کہا پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیر نواف بن سعیداحمدالمالکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

    چوہدری سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کوچٹان سےمضبوط قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑعوام کیلئے قابل فخرہیں، سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں سعودی عرب کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، دونوں ممالک کےعوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات2بھائیوں جیسےہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں، عارف علوی

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں، عارف علوی

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں، ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ہرسطح پر تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی سے گزشتہ روز اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرعارف علوی نے ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی جڑیں گہری اور مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے شاہ سلمان کی قیادت میں سلامتی،علاقائی اور عالمی استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا اور مسلم ممالک میں اس کے خصوصی مقام کی ستائش کی۔

    صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانےاور ہرسطح پر تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مختلف مواقع پر حمایت کو بھی سراہا۔

    پاکستان میں سعودی سفیر المالکی نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب کی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور وہ پاکستان اور اس کے عوام کی حمایت کی خواہش رکھتی ہے، ایک کامیاب اور مستحکم ملک بننے کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    مزید پڑھیں : صدر مملکت نے ذخیرہ اندوزی سےمتعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کی منظوری کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ذخیرہ اندوزی سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

    جس کے بعد ذخیرہ اندوزی کےخلاف آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو 3 سال کی سزا دی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔

  • حاکم شارجہ کی خدمت میں سعودی سفیر کا بیش قیمت تحفہ

    حاکم شارجہ کی خدمت میں سعودی سفیر کا بیش قیمت تحفہ

    شارجہ : سعودی عرب کے سفیر نے حاکمِ شارجہ کو القاسمی پبلیکیشنز کے ہیڈکواٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بیش قیمت تحفہ پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الدخیل نے حاکم شارجہ الشیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کوان کی شایان شان ایک تحفہ پیش کیا۔

    ترکی الدخیل نے سلطان التواریخ کے عنوان سے یہ تحفہ القاسمی پبلیکیشنز کے ہیڈ کواٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی سفیرنے الشیخ سلطان بن محمد القاسمی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی ربط و محبت کا عکاس ھدیہ پیش کیا جسے حاکم شارجہ نے شکریے کے ساتھ قبول کرتے ہوئے سعودی عرب کےساتھ مثالی تعلقات کے دوام کے عزم کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تاریخی اور بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک وقتا فوقتاً ایک دوسرے کے لیے مختلف امور انجام دیتے رہتے ہیں حتیٰ کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن جنگ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ حوثیوں خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

    اس سے قبل اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر 2018 تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔