Tag: Saudi arab

  • سعودی عرب میں ہزاروں غیر قانونی تارکین گرفتار، سیکڑوں بے دخل

    سعودی عرب میں ہزاروں غیر قانونی تارکین گرفتار، سیکڑوں بے دخل

    ریاض (17 اگست 2025): سعودی عرب میں مزید 22 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیے گئے جبکہ 12 ہزار سے زائد کو بے دخل کر دیا گیا۔

    اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 21 ہزار 997 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا۔ اس مدت کے درمیان مجموعی طور پر 13 ہزار 434 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 697 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 866 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

    سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 787 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 35 فیصد یمنی، 64 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کیلیے بڑی خوشخبری

    علاوہ ازیں 27 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 18 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    سعودی حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ’25 ہزار 439 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ان میں 22 ہزار 837 مرد اور 2 ہزار 602 خواتین ہیں، ان میں 18 ہزار 149 کے سفری انتظامات کیلیے سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا جبکہ 2 ہزار 973 سفری دستاویز حاصل کر چکے، 12 ہزار 861 افراد کو مملکت سے بے دخل کیا گیا۔

    سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کیلیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

    قوانین کے مطابق جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائیداد ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • سعودی عرب کا پریمیم ریزیڈنسی پروگرام کیا ہے اور کتنے غیر ملکیوں نے درخواستیں دیں؟

    سعودی عرب کا پریمیم ریزیڈنسی پروگرام کیا ہے اور کتنے غیر ملکیوں نے درخواستیں دیں؟

    ریاض (7 اگست 2025): سعودی عرب کے پریمیم ریزیڈنسی پروگرام کیلیے ہزاروں غیر ملکیوں نے درخواست دی۔ یہ پروگرام ہنر مند پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور دولت مند شخصیات کو مقامی کفیل کے بغیر مملکت میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق پریمیم ریذیڈنسی پلیٹ فارم کو جنوری 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان 40,163 درخواستیں موصول ہوئیں جو غیر ملکیوں کی اس اقدام میں مضبوط اور بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی ہے۔

    پریمیم ریزیڈنسی پروگرام سعودی حکومت کے وژن 2030 کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے جس کا مقصد معیشت کو متنوع بنانا اور جدت اور سرمایہ کاری کیلیے مملکت کو ایک عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینا ہے۔

    واضح رہے کہ صرف 2024 میں 8074 پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ جاری کیے گئے۔ سب سے بڑا حصہ 5578 اجازت نامے غیر معمولی قابلیت کی کیٹیگری کے تحت دیے گئے۔

    دیگر کیٹیگریز میں سرمایہ کاری، انٹرپرینیورشپ، رئیل اسٹیٹ کی ملکیت اور وقت کیلیے محدود اور لامحدود رہائش کے اختیارات شامل ہیں۔

    اس سے قبل 2024 میں سعودی عرب نے اس پروگرام کو دو سے سات مختلف کیٹیگریز تک بڑھایا جس سے درخواست دہندگان کی ایک وسیع رینج کیلیے یہ زیادہ قابل رسائی ہوگیا۔

    ان کیٹیگریز میں غیر معمولی قابلیت، ہنر، سرمایہ کار، کاروباری، رئیل اسٹیٹ کے مالک اور محدود یا لامحدود مدت کی پریمیم رہائش شامل ہیں۔

    سعودی عرب کا پریمیم ریزیڈنسی پروگرام ایک ایسا نظام ہے جو غیر ملکیوں کو بغیر کفیل (اسپانسر) کے سعودی عرب میں رہائش، کام کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

  • سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    سعودی عرب نے پہلی بار غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔

    سعودی گیزٹ کے مطابق مذکورہ پیش رفت سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی توسیع کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

    نئے قوانین جو کہ آئندہ سال جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، غیر ملکی مخصوص علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے، اس سے قبل سعودی عرب میں اب تک کسی بھی غیر ملکی شخص کو جائیداد خریدنے اور وہاں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    مذکورہ قانون سعودی کابینہ کی منظوری کے بعد متعارف کرایا گیا ہے، قانون کے مطابق مقدس شہروں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیداد کی ملکیت اضافی شرائط اور سخت ضوابط سے مشروط ہوگی۔

    رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کو ان علاقوں کی نشاندہی کا اختیار حاصل ہوگا جہاں غیر ملکی جائیداد خرید سکتے ہیں، یہ نیا قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی قانون اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے جائیداد کے حقوق سے متعلق موجودہ ضوابط سے ہم آہنگ ہے۔

    واضح رہے کہ یہ اقدام وژن 2030 کے تحت ہونے والی وسیع اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر سعودی عرب کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے۔

  • عمرہ ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

    عمرہ ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

    ریاض: سعودی حکومت نے حج سیزن 2025 کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا، آج 11 جون بروز بدھ سے (Nusuk) ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

    یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا عمرہ پرمٹ سے متعلق اہم اعلان

    حج سیزن 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

    وزارت نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کیلیے تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز ہموار طریقہ کار اور مستقل بہتری کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کے ساتھ کر دیا گیا۔

    متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی کی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ عمرہ کیلیے حفاظت اور اعلیٰ ترین معیارات کی فراہمی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور حجاج کرام بغیر کسی پریشانی کے حج کر سکیں۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سعودی عرب میں آج 11 اپریل 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا مزید اضافے کے بعد 4 ہزار 335 ریال کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 721 ریال اور فی اونس 11 ہزار 573 ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں تازہ ترین اتار چڑھاؤ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سمیت درجنوں ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد شروع ہونے والی تجارتی جنگ کے باعث دیکھا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گھر میں سونا رکھنے کی حد مقرر

    گزشتہ روز پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی تازہ ترین شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 10 اپریل 2025 کو ایک ریال 74.30 روپے کے برابر رہا۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ایک ریال 75.27 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سعودی عرب: ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    سعودی عرب: ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کو حکام نے خبردار کر دیا۔

    ٹریفک کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیورز پر 500 سے 900 ریال تک کے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں، محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ٹریفک کی خلاف ورزی ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ایک لاپرواہی کا عمل ہے جو گاڑی کے مالک اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو حادثات کے خطرے سے دوچار کرتا ہے۔

    محکمہ نے اس سے قبل نوٹ کیا تھا کہ گاڑیاں چلاتے ہوئے ہینڈ ہیلڈ موبائل آلات کا استعمال مملکت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ پایا گیا تھا۔

    انہوں نے مملکت میں تمام موٹرسائیکلوں پر زور دیا کہ وہ سختی سے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے ضوابط پر عمل کریں۔

  • سگریٹ اور نسوار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سگریٹ اور نسوار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    محکمہ کسٹم نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سگریٹ اور نسوار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ریاض جانے والے مسافر سے سگریٹ اور نسوار کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی تھی۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم حماد احمد کے مطابق کسٹم عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 17ہزار سے زائد سگریٹ کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

    کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے قبضے سے 410سے زائد باکس بھی برآمد ہوئے جس میں ممنوعہ نسوار چھپا رکھی گئی تھی،

    محکمہ کسٹم نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافروں سے 38ہزار سے زائد سگریٹ برآمد کئے گئے جبکہ 800سے زائد ممنوعہ اشیاء نسوار کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صل للہ علیہ والہ وسلم پرحاضری دی اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

    شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی، شہزادے نے حرمین شریفین انتظامیہ، روزہ رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خادمین، مملکت کے مفتی اعظم، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی اور عمرہ زائرین سمیت تمام نمازیوں کو پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے‘۔

    جس کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے، گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔

  • سعودی عرب میں ملازمتوں سے متعلق بڑا اعلان

    سعودی عرب میں ملازمتوں سے متعلق بڑا اعلان

    ریاض: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں 75 فیصد ملازمتوں کو مقامی بنانے کیلیے ایک پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ہیومن کیپیسٹی انیشیٹو کی تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے پاس دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہے، اعداد و شمار کے مطابق 15 فیصد خواتین اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارت تعلیم، دیگر وزارتوں اور تربیتی اداروں کیلیے صلاحیتیں پیدا کرنے، ملازمین کو برقرار رکھنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک کمیٹی ہے جس میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندے ہیں، کمیٹی میں ہر ٹیم تحقیق اور ترقی کیلیے کام کرے گی، علاوہ ازیں، پیشہ ورانہ تربیت پر کام کرنے والی ٹیمیں بھی اس میں ہیں۔

    شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ وہ انسانی وسائل اور انسانی سرمائے کی ترقی کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

  • سعودی کابینہ نے بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی کابینہ نے بڑی خوشخبری سنادی

    ریاض: سعودی کابینہ نے تجارتی اداروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    کابینہ اجلاس میں خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر غور کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب مکمل جنگ بندی کے ساتھ اسرائیلی افواج کے انخلا اور رہائشیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    کابینہ نے مالک سمیت 9 افراد پر مشتمل تجارتی اداروں کو تین سال کے لیے مقابل المالی فیس سے استثنیٰ دے دیا جبکہ وزارت کھیل اور وزارت تعلیم کی تنظیمی گائیڈ لائن کی بھی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں سعودی کابینہ نے یوم تاسیس پر مملکت کی تین صدیوں پر محیط تاریخ پر فخر کا اظہار کیا۔