Tag: Saudi arab

  • دمام میں پاکستانیوں‌ کی جشن آزادی کی تقریب

    دمام میں پاکستانیوں‌ کی جشن آزادی کی تقریب

    دمام : سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل نمائندہ تنظیم پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب ’’ایک قوم ایک پہچان۔ پاکستان‘‘ کے بینر تلے منائی گئی۔

    دمام سعودی عرب میں میں جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ملی یکجہتی کا ثبوت دیا۔

    پاکستانی سفارت خانے کے ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے خطاب میں کہا کہ 70 برس کا سفر ہمارے آباؤ اجداد کی لا زوال قربانیوں کی بے مثال داستان ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے مالا مال فرمایا ہے۔

    فیصل احسان اور دانش قمر نے خطاب میں قائد اعظم کی زندگی کے واقعات اور ان کی عملی خدمات، پر روشنی ڈالی،تقریب میں بچوں کے لیے ٹیبلو اور تقریر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

  • عیدکا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا

    عیدکا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا

    ریاض : عید کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا جبکہ برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید کا انتظار ہوتا ہے، مختلف ملکوں میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کل عید ہوگی یا روزہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا۔

    سعودی عرب میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری چاند دیکھنے کیلئےدوربین اور سادہ طریقہ اپنائیں اور چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی سرکاری ادارے یا عدالت پہنچ کر شہادتیں قلمبند کرائیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں کیلنڈر پر عمل کرنے والی تنظیمیں اور مساجد اتوار کو عید منائیں گی جبکہ چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی تنظیمیں آج اجلاس میں فیصلہ کریں گی۔

    بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس کل ہوں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم  اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    جدہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر نے کیا، دورے کا مقصد قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود ہیں، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

     

    وزیراعظم اور آرمی چیف ایک روزے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں قطر تنازع پر بات چیت کریں گے۔

    روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔


    مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ


    خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازع کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے

    قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے پاکستان متحرک ہیں، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیجی ممالک کے حالیہ تناؤ پر بات چیت کریں گے ۔

    وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل واپس آئیں گے۔


    مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ


    گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے زریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازعے کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکہ عرب اسلامی ممالک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں وہ امریکہ-عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے،سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

    وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز- ٹرمپ ملاقات کے امکانات روشن ہیں، ڈونلڈٹرمپ کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

    دورے کے دوران وزیراعظم  ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ شاہ سلمان ، سعودی عمائدین اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ ان کی واپسی مدینہ المنورہ سے ہوگی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف نے خادم حرمین الشریفین کی دعوت قبول کرلی


    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے گذشتہ ہفتے اپنے اسلام آباد کے دورے میں پہنچایا۔

    جس کو نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ  سعودی عرب،  پی آئی اے سے طیارہ مانگ لیا

    وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب، پی آئی اے سے طیارہ مانگ لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف چین کے دورے کے بعد کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کے لئے وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے وی وی آئی پی پرواز کے لئے 777 بوئنگ طیارہ مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ انکی واپسی مدینہ المنورہ سے ہو گی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم شاہ سلمان اوردیگر سعودی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف کے دورے کیلئے پی آئی اے سے وی وی آئی پی پرواز کے لئے 777 طیارہ مانگ لیا ہے، رجسٹریشن نمبراے پی،بی آئی ڈی ہامل بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کیلئے مختص ہوگا، بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کے زیراستعمال رہنے سے فضائی آپریشن متاثر ہوگا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف نے خادم حرمین الشریفین کی دعوت قبول کرلی


    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسلامی کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس کو نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کے دفاع میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ

    سعودی عرب کے دفاع میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکہ سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مئی میں سعودی عرب اور اسرائیل کے ممکنہ دوروں کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ 25 مئی کو بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر نیٹو سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز جائیں گے، جہاں سے ان کے دیگر ممالک میں بھی دورے متوقع ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی سعودی عرب سے نہیں الجھ سکتا کیونکہ ہم ان کا دفاع کر رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں اس کی مناسب قیمت نہیں چُکا رہے اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے حوالے سے تبصرے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی طرح کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب بطور اتحادی اپنی ضروریات خود پوری کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے والا سب سے اہم ملک امریکہ ہے جس نے گذشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سمیت اربوں ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔

  • سعودی عرب کے متعدد شہر گرد اور دھند کی لپیٹ میں

    سعودی عرب کے متعدد شہر گرد اور دھند کی لپیٹ میں

    ریاض : سعودی عرب کے متعدد شہر گرد اور دھند کی لپیٹ ہے،  فضا گردآلود ہوجانے سے ٹریفک کی روانی اور معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئے ہیں، سعودی سول ڈیفنس کا کہناہے کہ گرد آلود موسم آئندہ ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے متعدد شہر جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ مدار نامی ریت کے طوفان کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج صبح سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔

    smog-post-1

    سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے، دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بیشتر مقامی اور غیر ملکی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور مختلف بیماریوں کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے۔

    مدینہ منورہ ریجن، حائل، تبوک، الجوف میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ گرو غبار کا طوفان جاری ہے،  فضا میں ریت ہی ریت پھیلی ہونے سے سینے اور سانس کے امراض میں مبتلا مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، محکمہ شہری دفاع

    محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، وہ افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے وہ خصوصی احتیاط کریں جبکہ ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب وزارت تعلیم نے آج تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    کراچی: امریکا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی آنے لگی، 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے ریمی ٹینس ( ترسیلات زر) میں 6.8 فیصد، امریکا سے 7.8 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کے حوالے سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران امریکا،سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی رقوم میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سخت پابندیوں اور تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید کمی متوقع ہے۔

    رواں سال پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 3.57 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

    اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور سعودی عرب سے پاکستان 3.57 ارب ڈالر ارسال کیے گئے۔

    امریکا سے اسی مدت کے دوران 7.8 فیصد کمی سے 1.51 ارب ڈالر اورمتحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں جبکہ یورپی ممالک سے جولائی 2016 تا فروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔

    یورپی ممالک سے جولائی 2016 تافروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ30 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری 2017 کے مقابلے میں فروری 2017 کے دوران ترسیلات زر میں 4.7 فیصد کی کمی رہی، اور ایک ارب 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کی گئیں۔

    اس دوران خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر، اور عمان سئ ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 197.63 ملین ڈالر سے گھٹ کر168.2 ملین ڈالر، سعودی عرب سے بارہ فیصد کمی سے 457.07 ملین ڈالر سے گھٹ کر 404.39 ملین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

     برطانیہ سے 5 فیصد کمی سے 179.65 ملین ڈالرسے گھٹ کر170.55 ملین ڈالر، امریکا سے دو فیصد کمی سے 182.17 ملین ڈالر سے کم ہوکر177.76 ملین ڈالر اور عرب امارات سے 320.37 ملین ڈالرسے گھٹ کر 320.24 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

  • سعودی عرب:ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

    سعودی عرب:ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

    ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی باشندوں کی جانب سے اپنے وطن بھیجی جانے والی رقومات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کوئی اقدام زیر غور نہیں۔

    عرب میڈیا نے سعودی وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی باشندوں کی جانب سے اپنے وطن بھیجی جانے والی رقومات پر چھ فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    یہ تجویز انہوں نے سعودی عرب میں جاری مالی بحران کے سبب پیش کی جس کا مقصد تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کے سبب ہونے والے مالی خسارے میں کمی لانے میں مدد کرنا ہے۔

    اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سعودی وزارت خزانہ نے مجلس شوریٰ کی یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ٹیکس عائد کرنے سے منع کردیا ہے۔

    سعودی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فی الحال تارکین وطن کی جانب سے بیرون ملک بھیجی جانے والی رقومات پر ٹیکس عائد کرنے کی کوئی تجویز یا کوئی منصوبہ زیر غور۔