Tag: Saudi arab

  • ریاض: پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد 40ہزار ریال چوری کرکے لے گئے

    ریاض: پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد 40ہزار ریال چوری کرکے لے گئے

    ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد چالیس ہزار ریال چوری کرکے لے گئے، واقعے کی رپورٹ ریاض کے پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق ریاض میں پی آئی اے آفس میں چوری کے واقعے کی رپورٹ کنٹری مینجر امتیاز بھٹو کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہے، سعودی پولیس نے عملے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے افسران نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، سعودی قوانین کے مطابق اتنی بڑی رقم کسی بھی آفس میں نہیں رکھے جاسکتی، اسے بینک میں جمع کرایا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • سعودی عرب،خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی ملکوں میں عید آج منائی جارہی ہے

    سعودی عرب،خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی ملکوں میں عید آج منائی جارہی ہے

    ریاض: سعودی عرب،خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی ملکوں میں عید آج منائی جارہی ہے۔

    Eid celebrations in Dubai The faithful offer prayer
    Eid in Afghanistan

     

    مسجد نبوی اور مکہ مکرمہ میں نماز عید ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، دنیا کے بیشتر ملکوں میں ماہ صیام اختتام کو پہنچا، سعودی عرب،خلیجی اور یورپی ممالک سمیت امریکی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

    مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی گئی، جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مسجد نبوی میں بھی نماز عید ادا کی گئی اورامت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

    The faithful offer prayers at Al Karama Mosque
    The faithful offer prayers at Al Karama Mosque

    انڈونیشیا، ملائشیا، عراق، اردن میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن اورجرمنی میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں، برطانیہ میں کچھ علاقوں میں آج عید ہے۔ افغانستان، بنگلہ دیش اورکچھ بھارتی ریاستوں میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔

    امریکہ بھر کی ریاستوں میں دو عیدیں منانے جانے کا امکان ہے، امریکہ میں سعودی عرب اور مشرق وسطٰی کے علمائے کرام نے سعودیہ عرب کےساتھ آج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے علماء پر مشتمل رویت ہلال کمیٹی آج رات چاند دیکھنے بیٹھے گی، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہفتے کو عید منائے گے۔

    امریکی صدربراک اوباما نے دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ہرعقیدے اورمذہب کے احترام کا درس دیتی ہے۔

  • نوازشریف کا سعود الفیصل کے انتقال پراظہارِافسوس

    نوازشریف کا سعود الفیصل کے انتقال پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے سابق وزیرِخارجہ سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتےہوئے تعزیت کی ہے۔

    تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق سعودی وزیرِخارجہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

    ان کے انتقال کے موقع پرجاری کردہ بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ’’ سعود الفیصل ہمیشہ پاکستان کے خیرخواہ رہے اور ان کے انتقال سے سعودی عرب اور پاکستان کے عوام ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں۔

    شہزادہ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 کو سعودی شہرطائف میں پیدا ہوئے تھے اور 9 جولائی 2015 کو متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوکر اس جہان سے رخصت ہوئے۔

  • ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

    ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

    کراچی : ماہ رمضان کاچاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب  الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے چاند دیکھنے کی  شہادتیں موصول نہ ہونے کے باعث پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال نازک معاملہ ہے جلد بازی نہ کی جائے۔

    انہوں نے میڈیا کو بھی متنبہ کیا کہ غیر تصدیق شدہ پیش گوئیوں کو نشر نہ کیا جائے۔

    مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی  شریک تھے جبکہ اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

    تاہم کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ دیدی گئی۔ جس کے مطابق پاکستان بھر میں پہلا روزہ انیس جون بروز جمعۃ المبارک کو ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، مفتی منیب گرتے گرتے بچے، جنہیں وہاں موجود علما ء کرام نے سنبھال لیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

    اجلاس کے دوران علما کرام اور محکمہ موسمیات کے افسروں میں تلخ کلامی ہو گئی ۔ علما کا مؤقف تھا کہ محکمہ موسمیات والے پہلے ہی چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے افسروں نے اس بارے میں وضاحت کی جس سے بات آگے نہ بڑھی اور معاملہ ختم ہو گیا۔

    دوسری جانب سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ کل ہوگا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

    جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

  • سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق

    سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع مسجد میں خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو شیعہ مسجد میں دھماکہ خیزمواد سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں اب تک  30افراد جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

     ایک عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ القعدہ گاؤں میں امام علی مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مسجد میں 150 نمازی موجود تھے۔

  • یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا ہے کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام نکالی گئی تحفظ حرمین شریفین ریلی اور جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    ریلی کے بعد جلسے میں پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی قرارداد منظور کی گئی۔جلسے سےخطاب میں دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ حوثی باغی مدینہ اور مکہ سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر آگئے ہیں انہیں فوری طورپر کچلا جائے۔

    اس سے پہلے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگ زیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے متحد ہوجانا چاہیئے۔

    ریلی کےشرکا نے سعودی عرب سےاظہاریکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

  • سعودی عرب: زیرِتعمیرعمارت زمیں بوس، 4مزدورجاں بحق

    سعودی عرب: زیرِتعمیرعمارت زمیں بوس، 4مزدورجاں بحق

    سعودی عرب: زیرِ تعمیرعمارت گرنے سے چارافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبےمیں پچاس کے قریب مزدور پھنسے ہیں جنہیں نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق زیرِتعمیرعمارت میں کام کرنے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ واقعہ سعودی عرب کے صوبے بریدہ میں اس وقت پیش آیا، جب القاسم نامی زیرِتعمیرعمارت کا کنونشن سینٹر کا ڈھانچہ اچانک زمیں بوس ہوگیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یہ زیرِ تعمیرعمارت ایک یونیورسٹی کی ملکیت ہے۔

    یونیورسٹی ترجمان نے سعودی میڈیا سے گفتگو میں چار مزدورں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملبے تلے دبے بیشتر مزدورں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

  • سعود ی عرب نے خواہشات کی کوئی فہرست نہیں دی، نوازشریف

    سعود ی عرب نے خواہشات کی کوئی فہرست نہیں دی، نوازشریف

    لندن : وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے لیٹ ہوا، سعود ی عرب نے خواہشات کی کوئی فہرست نہیں دی،سعودی عرب کی خود مختاری کی حفاظت کریں گے۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے  لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں سعودی حکومت نے پاکستان سے کوئی خواہش یا مطالبہ نہیں کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب برادر ملک ہے جس کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔  چینی صدر کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر نے تاریخی منصوبوں کا اعلان کیا۔

    ان کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے لیٹ ہوا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ برطانیہ قریبی دوست ہےاورہمارےبہترین تعلقات ہیں، پاکستان میں تعلیم کےشعبےمیں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے۔