Tag: Saudi arab

  • وزیراعظم نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کےلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے جو جمعہ کو علی الصبح انتقال کرگئے تھے۔

    ان کی نماز جنازہ بعد نمازعصر ریاض میں مسجد پرنس ترکی بن عبدالعزیزمیں ادا کی جائے گی ۔وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر پاکستان میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا ہر پاکستانی کے دل میں ایک خصوصی مقام تھا ۔

    وزیراعظم نے شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ قبل ازیں اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا ہر پاکستانی کے دل میں ایک خصوصی مقام تھا ۔

    وزیراعظم نے شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

  • شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پراہم شخصیات کا اظہارافسوس

    شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پراہم شخصیات کا اظہارافسوس

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف جنازے میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر صدر ممنون حسین نے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کاانتقال امت مسلمہ کےلیےناقابل تلافی نقصان ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں شاہ عبداللہ کاخاص مقام تھا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی شہلا رضا نے شاہ عبداللہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےبھی اظہار افسوس کرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان سےاظہارتعزیت کیا ہے۔عمران خان اور طاہر القادری نے بھی خادم حرمین شریفین کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی سعودی فرمانروا کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورگورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے کا کہنا ہے شاہ عبداللہ کی وفات سے پاکستان بہترین دوست سے محروم ہوگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی خادم حرمین شریفین کے انتقال ہر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    ریاض : سعودی عرب نے داعش سے بچاؤ کیلئے عراق کے ساتھ چھ سو میل طویل بارڈر پرسرحدی دیوارتعمیر کرنا شروع کردی ہے۔داعش نے عراق اورشام کے چند علاقوں پرقبضہ کیا ہوا ہے ۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ سال دوہزار چھ سے زیرغور تھا۔

    اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگراس پرعمل درآمد سال دوہزار چودہ کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔ مکہ اورمدینہ میں اسلام کی اہم ترین عبادت گاہوں پرقبضہ بھی داعش کے اہم مقاصد بتائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں عراق کے ساتھ سرحد کی دوسری جانب زیادہ تر علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک سعودی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، اس حملے میں شمالی سرحدوں کے انچارج جنرل احد البلاوی دو اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

  • سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    ریاض : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے ایشیائی خریداروں کیلئے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل فروری کے سودے پچپن سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی مگر سعودی عرب نے عرب لائٹ کے ایشیائی خریداروں کیلئے قیمت میں ایک ڈالر بیس سینٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔

    یورپ اور امریکہ کیلئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کا یہ فیصلہ قیمتوں میں کمی کیلئے نہیں بلکہ امریکہ اور یورپ میں مارکیٹ شیئر کو بچانے کیلئے ہے۔

  • سعودی عرب کی جانب سے پی آئی اے کو جرمانے کا نوٹس

    سعودی عرب کی جانب سے پی آئی اے کو جرمانے کا نوٹس

    کراچی: سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اور امیگریشن نے پی آئی اے کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دس ہزار ریال جرمانے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سے جدہ اور مدینہ آنیوالی پروازوں کے مسافروں کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود سفر کرانے پر سعودی عرب کی جانب سے پی آئی اے کو دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔

    سعودی ایوی ایشن کے مطابق جرمانہ چوبیس گھنٹے کے اندر ادا نہیں کیا گیا تو پاکستان سے آنے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں کے مسافروں کاامیگریشن نہیں کیا جائے گا،

    سعودی ایوی ایشن کے پی آئی اے کو جاری نوٹس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو ڈی پورٹ کرنے کا خدشہ ہے۔

  • سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    کراچی: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن 2014 کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آروائی نیوز کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

    سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کی جانے والی سینئر صحافی محمد صلاح الدین کی رپورٹنگ کو سعودی حکام نے بے حد سراہا ، اور اس کے اعتراف میں پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز میں سے اے آروائی نیوز کو غیر جانبدارانہ اور شفاف قراردیتے ہوئے اسناد سے نواز ا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے دنیا صحافت میں دوسری مرتبہ اے آروائی نیوز کو اس اعزاز سے نوازا ہے ، 2013 میں بھی اے آروائی نیوز کویہ تعریفی اسناد جاری کی  گئی تھیں۔

    اے آر  وائی کے رپورٹر صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوشی کی باعث ہے کہ سعودی حکومت نے اے آر وائی کی کاوشوں کو سراہا،اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے آر وائی کی حج نشریات کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔

  • سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    جدہ: سعودی عرب کے شہر دمام میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کے دوران 2 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی محمد رضوان اکرم اپنے دوست کے ساتھ گاڑی پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

    رضوان اکرم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی لیگی ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان کا قریبی رشتہ دار تھا۔

  • دہشت گردی کا الزام، 4سعودی خواتین کو سزائے قید

    دہشت گردی کا الزام، 4سعودی خواتین کو سزائے قید

    ریاض : سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے دہشت گردی اور تکفیری نظریات کی ترویج کے الزام میں چار خواتین کو چھ سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

    سزا پانے والی خواتین شدت پسند تنظیم القاعدہ سے بھی رابطے میں رہی ہیں اور گذشتہ کچھ عرصے کے دوران گمراہ فرقوں کی حمایت میں سرگرم پائی گئی ہیں، ریاض کی عدالت کی جانب سے جاری مقدمہ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سزا یافتہ اپنے عزیز و اقارب کو بیرون ملک جنگی محاذوں پر’جہاد‘ کے لیے خود تیار کرکے بھجواتی رہی ہیں۔

    ان کے خیال میں سعودی شہریوں پر جہاد ’فرض عین‘ کی حیثیت رکھتا ہے، ان خواتین نے نہ صرف خود جنگی تربیت حاصل کر رکھی ہے بلکہ وہ اپنے ساتھ کئی دوسری خواتین کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ان میں سے بعض نے بیرون ملک القاعدہ تنظیم کے لیے فنڈز بھی بھجوائے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی ایک دوسری فوج داری عدالت نے قطر میں امریکی فوج پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث 41 ملزمان میں سے 14 کو چھ ماہ سے 23 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان ملزمان پر عراق اور شام میں لڑائی کے لیے سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے اور دہشت گرد گروپوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے الزامات بھی عائد  کیے گئے ہیں۔

  • سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    مکۃ المکرمہ: سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جمعہ کے ہونے والے حج میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے مکہ میں شاندار ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

    سعودی اسپیشل فورس نے مکۃ المکرمہ میں حج کی تیاری کے دوران ملٹری پریڈ میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا، اسپیشل فورس ملٹری نے پریڈ میں حجاج کی سیکورٹی کیلئے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر سعودیہ عرب کے وزیرِ داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اسپیشل فورسز کے چاک و چوبند دستوں نے حج کے دوران پیش آنے والے وقعات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر اور ریسکیو موبائلز نمائش کیلئے پیش کی گئیں، ملٹری پریڈ مِیں نوے ہزار سے زیادہ فوجیوں نے شرکت کی۔

  • اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    ریاض :غزہ میں پندرہ سو سے زائد شہادتوں کے بعد سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔۔ کہتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے۔

    ریاض میں علما کے وفد سے ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے بین االاقوامی برادری کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جنگی جرائم کے متراد ہے، فلسیطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف موثر پالیسی اپنائی جائے۔

    سعودی فرمانروان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی یلغار کو پچیس دن ہوگئے ہیں اور پندر سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔