Tag: Saudi arab

  • موبائل صارفین کیلئے خوشخبری : سعودی عرب میں واٹس ایپ کال کی سہولت متعارف

    موبائل صارفین کیلئے خوشخبری : سعودی عرب میں واٹس ایپ کال کی سہولت متعارف

    سعودی عرب میں موبائل فون صارفین کو پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر کال کی محدود سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں کمپنی نے ’کال ٹو‘کے نام سے ’التراسل الفوری ایپلی کیشن‘میں نئی خصوصیات کا اضافہ کیا ہے، مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کال وصول کرنے والا صارف اسے براہ راست مسترد کرسکتا ہے، تاہم واٹس ایپ کال ریسیو کرنے پر صارف کو پہلے سے جاری کال کو منقطع کرنا ہوگا۔

    کمپنی کی جانب سے نئی ایپلی کیشن کی بدولت آئی او ایس ایپل سسٹم والے موبائل سیٹس رکھنے والے موصول ہونے والی کال کا جواب دے سکیں گے۔

    کال ریسیو کرنے والے صارف کو نئی کال ہی میں خود کو مصروف کرنا ہوگا کیونکہ واٹس ایپ کی نئی خصوصیت ایک کال سے دوسری کال کے درمیان منتقل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کرتی۔

    مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا ’کال ویٹنگ‘ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کمپنی کے مطابق ابتدا میں کال ٹو ایپل سیٹس تک محدود ہوگی، تاہم اینڈرائڈ گوگل سسٹم والے موبائل سیٹ رکھنے والوں کو یہ سہولت میسر ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔

  • ایران پر سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام روسی صدر نے مسترد کردیا

    ایران پر سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام روسی صدر نے مسترد کردیا

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران پر سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گردی میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر اس میں ایران ملوث نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے ذاتی طور پر بتایا کہ تہران کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر لگائے جانے کے خلاف ہیں۔

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تہران حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

    جبکہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ یہ دعویٰ کرچکا ہے کہ سعودی عرب کی آئل فیکٹریوں پر حملے میں ایرانی ڈرون طیارے استعمال ہوئے جنہیں عراقی سرزمین سے اڑایا گیا تھا۔

    آئل فیکٹری پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنا جانتے ہیں: سعودی عرب

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب میں دمام کے قریب سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی 2 فیکٹریز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے، آئل ریفائنریز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی، حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کر لی تھی۔

    حملے کے بعد سعودی خام تیل کی پیداوار میں 57 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی، بین الاقوامی ماہرین کے مطابق یہ تاریخ کی بدترین بندش تھی۔ حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ بھی ہوگیا تھا۔

  • ریاض : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    ریاض : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    ریاض : سعودی عرب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آرپارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر بنے گا پاکستان کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

    تقریب سے  رانا عبدالرؤف، شیخ اسرار، حنیف بابر اور خالد رانا نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تمام سیاسی و سماجی جماعتیں کشمیر کے معاملے میں یکجا ہیں جبرو تشدد کے بل بوتے پر کسی بھی قوم سے اس کی آزادی کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔

    مقررین نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تمام سیاسی و سماجی جماعتیں کشمیر کے معاملے میں یکجا ہیں اور جبرو تشدد کے بل بوتے پر کسی بھی قوم سے اس کی آزادی کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی26 کروڑوں عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مودی جو کر رہا ہے اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کرنے میں حکومت پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کا تنازع پر امن طریقے سے حل کریں، سعودی عرب

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تمام پارٹیز کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے تین فریق ہیں انڈیا، پاکستان اور کشمیر اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان اپنا اخلاقی اور سفارتی کردار ادا کرے گا۔

  • سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد تیز بنانے کی یقین دہانی

    سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد تیز بنانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودیہ عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

    مشیرتجارت زراق داود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

    دوسری جانب پاک- سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا، تمام منصوبے بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔

    خیال رہے یہ معاہدے سعودی ولی عہد کے دورے پاکستان کے دوران ہوئے تھے، معاہدے ریفائنری، رینیو ایبل اینرجی اور معدنیات کے شعبوں میں کئے گئےتھے۔

    یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

  • اب تک 37لاکھ غیرقانونی تارکین وطن گرفتارکرلیے ہیں، سعودی وزارت داخلہ

    اب تک 37لاکھ غیرقانونی تارکین وطن گرفتارکرلیے ہیں، سعودی وزارت داخلہ

    ریاض :سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین سے پاک مہم کے تحت اب تک 37 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔

    سعودی ایجنسی میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سعودی شہری بھی شامل ہیں جو اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کی مدد کر رہے تھے۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گرفتار شدگان کی مجموعی تعداد37 لاکھ14 ہزار418 ہے جن میں سے 28 لاکھ 99 ہزار 318 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔

    لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار شدگان کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار573 ہے جبکہ دو لاکھ 42 ہزار 527 ایسے افراد گرفتار ہوئے جو ملک کے سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں دراندازی کرنے والے 62 ہزار825 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 46 فیصد یمنی ،51 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    اسی طرح 2718 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے ، ان کے ساتھ تعاون کرنے یا انہیں مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں4139 افراد گرفتار ہوئے، ان میں سے سعودی شہریوں کی تعداد1543 ہے جنہیں گرفتار کیا گیا ۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان میں سے 9 لاکھ 18 ہزار203 غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے جبکہ باقی گرفتار شدگان میں سے بعض سزا پوری کر رہے ہیں اور بعض مملکت سے بیدخل کئے جانے کی کارروائی کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں مقیم تارکین کو مملکت میں قیام اور کام کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے 6 ماہ کی مہلت دی تھی جس کے ختم ہونے پر”غیر قانونی تارکین سے پاک مہم“ کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • سانحہ کرائسٹ چرچ شہداء کے اہلخانہ سعودی بادشاہ کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    سانحہ کرائسٹ چرچ شہداء کے اہلخانہ سعودی بادشاہ کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    ریاض : کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد کے اہل خانہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جانب سے خصوصی حج پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ سے آنے والے عازمین حج کے قریبی عزیز 15 مارچ 2019ءکو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے شہداءکے لواحقین کو حکومت کی میزبانی میں حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے، اس کوشش کے نتیجے میں متاثرین کواپنا غم دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا استقبال کیا گیا، نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے متاثرین کا سرکاری حج پر یہ پہلا قافلہ ہے۔ مزید متاثرین بھی اس قافلے میں جلد شامل ہو جائیں گے۔

    سعودی عرب میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو نے اپنے ملک سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کوششوں پر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین شاہی پروٹوکول میں حج کریں گے، سعودی عرب

    یاد رہے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں مرنے والوں کے 200 رشتے داروں اور زخمیوں کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    نیوزی لینڈ کے شہر سانحہ کرائسٹ چرچ سے جڑے عازمین کو شاہی مہمان بنایا جائے گا اور اُن کے تمام بشمول سفری اخراجات بھی سعودی عرب کی حکومت ادا کرے گی۔

    واضح رہے رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کو مسلح شخص نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 51 ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

  • ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، وزارت مذہبی امور

    ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، وزارت مذہبی امور

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت مکہ پہنچنے والےعازمین کی تعداد81ہزارہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،93ہزار سرکاری اور36 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے47 ہزار عازمین مدینہ کی زیارت مکمل کرکے مکہ پہنچ گئے ہیں جبکہ سرکاری حج اسکیم کے 12 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت مکہ پہنچنے والےعازمین کی تعداد81ہزارہوگئی ہے، مذہبی امور کی ٹیمیں نجی حج کمپنیز کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔

    علاوہ ازیں پشاور سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز پی اے670 طیارہ نہ ہونے پر جدہ روانہ نہیں ہوسکی۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو عازمین حج کو لے کر جدہ جانا تھا، پرواز کی روانگی کی درست معلومات نہ ملنے پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔

    کئی گھنٹے احتجاج کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا، تاخیر کا شکار پرواز اب کل صبح روانہ ہوگی۔

  • عازمین حج فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب

    عازمین حج فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب

    ریاض : سعودی وزارت حج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حج کی رجسٹریشن کے لیے صرف حکومت سعودی عرب کی فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےاندرون ملک مقیم غیرملکی مسلمان شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں، جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرموں کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کراس کر اسکتے ہیں۔

    وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقوم اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں،ایسے افراد جو جنہوں نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل انہیں ہوں گے۔

    سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک رابط لنک بنایا گیا ہے، تمام مجاز کمپنیاں اپنے ہاں آنے والے عازمین حج کی اسی لنک پر رجسٹریشن کرا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی سطحپر عازمین حج کی رجسٹریشن حج کے عمل کو شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے موقع پر غیرمتعلقہ لوگوں کو حجاج میں شامل ہونے سے روکا جاسکے۔

  • سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    کراچی : سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی، عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    کراچی کی بندر گاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو3ارب20کروڑمالیت کا تیل ادھارفراہم کرے گا۔

    پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3سال میں کرنا ہوگی، یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب بیس کروٓڑ ڈالر کا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہمی جولائی سے شروع ہوگی

    خیال رہے کہ یکم جون کو شہر مکہ میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی تھی۔
    سعودی عرب نے گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب ڈالر کا تھا۔
    سعودی سفارت خانہ کے مطابق پیکج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی، پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوئے تھے۔

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کی سہولت کیلئے اہم شرط ختم کردی

    سعودی عرب نے حجاج کرام کی سہولت کیلئے اہم شرط ختم کردی

    کراچی : سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرائط ختم کردیں، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حجاج کی سہولت کیلیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے عازمین کیلئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی۔

    اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے احکامات جاری کردیئے، سعودی ایوی ایشن کا جاری کردہ خط کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگیا۔

    سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کردی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین امیگریشن لینڈنگ کارڈ نہیں بھریں گے۔

    جی اے سی اے کے مطابق امیگریشن لینڈنگ کارڈ بھرنے کی وجہ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر رش لگ جاتا تھا، عازمین کو سہولت فراہم کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔