Tag: Saudi Arabia condemns

  • متنازع اسرائیلی نقشہ، سعودی عرب کا ردِ عمل سامنے آگیا

    متنازع اسرائیلی نقشہ، سعودی عرب کا ردِ عمل سامنے آگیا

    سعودی عرب نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کیے ہیں۔

    سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کے نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے اس طرح کے اقدامات قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خود مختاری پر حملے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کا اظہار کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام پر جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے جس سے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

    پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ہم جنگ بندی اور یرغمالیوں کے حوالے سے ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

    بھارت کا دوغلا کھیل: فلسطین پر انصاف کی تبلیغ، منافقت پر عمل

    قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات تکنیکی سطح پر جاری ہیں اور وفود قاہرہ اور دوحہ میں مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بعد میں اسرائیل نے فلسطین کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے حوالے سے حماس پر نئے الزامات لگائے تھے۔

  • سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے علی الصباح ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے، اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ” ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔”

    بیان کے مطابق یہ حملہ ”ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔”

    سعودی عرب نے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران میں 20 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اس حملے میں 100 سے زیادہ طیارے اور ڈرون شامل تھے، جنہوں نے میزائلوں کی تیاری کی تنصیبات، دفاعی نظام اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دھماکے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے سے ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او کے مطابق ہوائی اڈے سے پہلی پرواز معمول کے مطابق صبح روانہ ہوئی اور کسی پرواز کی منسوخی نہیں ہوگی، مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی تمام پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھر رہی ہیں۔

  • شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کا رد عمل سامنے آگیا

    شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کا رد عمل سامنے آگیا

    شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سعودی عرب نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی جواز اور بہانے سے سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی سفارتی قوانین اور سفارتی استثنیٰ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ دمشق میں اسرائیل کے مشتبہ میزائل حملے میں ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر تہران نے کہا تھا کہ اس واقعے میں مرنے والوں میں تین سینئر کمانڈروں سمیت سات فوجی مشیر شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو دمشق حملے کے بعد ذہنی توازن کھو چکا ہے، حملہ صیہونی عزائم کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا دمشق حملہ غزہ میں صیہونی عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم ذہنی توازن کھو چکا ہے، دمشق حملے پر عالمی برادری کا شدید اور سنجیدہ ردعمل آنا چاہیے۔

    غزہ جنگ سے متعلق امریکی سینیٹر نے بائیڈن کو متنبہ کردیا

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب وقت پر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران اپنی مرضی سے اسرائیل کو دوٹوک جواب اور سزا دے گا۔