Tag: Saudi Arabia

اردو زبان میں سعودی عرب سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

Saudi Arabia News In Urdu by ARY News

  • حج و عمرہ زائرین کیلیے نئی سہولت متعارف

    حج و عمرہ زائرین کیلیے نئی سہولت متعارف

    ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’’نسک‘‘پورٹل کا نیا ورژن متعارف کرا دیا، جس کے تحت حج و عمرہ زائرین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے’’نسک‘‘پورٹل کا نئے ورژن میں 100سے زائد نئی خدمات شامل کی گئی ہیں۔

    سال 2024میں حج و عمرہ زائرین کی تعداد18.5ملین سے تجاوز کرگئی، مسجد نبویؐ میں13 ملین سے زائد افراد نے روضہ شریف کی زیارت کی۔

    اس حوالے سے سعودی وزیر حج کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کا مقصد حج زائرین کو مثالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل حج آپریشنز  نے خدمات کو جدید اور مؤثر بنایا ہے، حج کا سفر اب پہلے سے آسان اور اطمینان بخش ہوگیا ہے۔

    سعودی وزیر  نے بتایا کہ 100سال قبل حجاج کرام کی تعداد50ہزار تک تھی اور اب 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، 33 ممالک کا دورہ کرکے حجاج کی ضروریات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حج انتظامات کے لیے2024 تک جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، اللہ کے مہمانوں کی کی خدمت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

    حج انتظامات کی منصوبہ بندی12ذوالحجہ سے شروع کردی جاتی ہے، ’’نسک‘‘پورٹل کے نئے ورژن کے جدید اور ڈیجیٹل نظام سے حج کے انتظامات منظم اور تیز ترین ہوگئے ہیں۔

    سعودی وزیرحج نے مزید بتایا کہ حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح جدہ میں ہوا، سعودی عرب ہر سال حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

    مزید پڑھیں : عمرہ زائرین کو کون سی ویکسین لگوانا ہوگی؟ نئی ہدایات جاری 

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے جامع صحت کے اصول وضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں نایاب نسل کا بکرا 60 ہزار ریال میں نیلام

    سعودی عرب میں نایاب نسل کا بکرا 60 ہزار ریال میں نیلام

    سعودی عرب میں ایک چھوٹا نایاب نسل کا بکرا 60 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے، جس کی بھارتی کرنسی میں قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ننھے سے بکرے کے لمبے کان اسے دیگر بکروں سے مختلف بناتے ہیں۔ مختلف نیوز پورٹلز کی رپورٹس کے مطابق اس بکرے کی نیلامی کے لئے خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں، جس میں صرف اس بکرے کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق اس منفرد بکرے کی نیلامی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کمسن بکرے کے لمبے کان اور نایاب خصوصیات نے سعودی عرب میں ایک ہلچل مچا دی۔ جانور پالنے کے شوقین سعودی شہری اس بکرے کے دیوانے ہو گئے ہیں۔

    اس کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اسے ایک قیمتی جانور بنا دیا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مختلف لوگوں نے نیلامی میں اپنی بولی بڑھانی شروع کی۔

    سب سے اہم بات یہ تھی کہ بکرے کی نیلامی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں صرف اس بکرے کے لیے ہی بولیاں لگائی جا رہی تھیں۔

    آخر کار ایک سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا، جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

    Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

    اس نیلامی نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا کہ ایک جانور کی قیمت اتنی زیادہ کس طرح ہوسکتی ہے۔

  • سعودی عرب، بھارتی شہری سنگین جرم میں گرفتار

    سعودی عرب، بھارتی شہری سنگین جرم میں گرفتار

    سعودی عرب کے الباحہ پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی شہری انٹونی راج نے خاتون کو چھیڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے پر ایک بھارتی کو حراست میں لے لیا تھا۔

    ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی فورس کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری اسلام علی خان نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام تفصیلات اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کہا ہے کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

    بھارت خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار، ہر 16 منٹ میں ایک ریپ

    سیکیورٹی فورس کے مطابق ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اوراسی طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے میڈیا کوآگاہی فراہم کی جائے گی۔

  • سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

    سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

    سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ یا عدالتی حکم کے بغیر سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سرویلنس کیمرا سسٹم کے آلات یا ریکارڈنگ کو تباہ یا سبوتاژ کرنا بھی قابلِ سزا جرم ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگز کو صرف وزارت داخلہ کی منظوری، عدالتی حکم یا تفتیشی اتھارٹی کی درخواست پر منتقل یا شائع کیا جاسکے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رہنے والے باشندے خبردار ہو جائیں کہ اب سڑکوں کو نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

    عوامی سہولیات کے تحفظ کے قانون کے تحت متعارف کرائے گئے نئے ضوابط کے مطابق ان افراد پر 100,000 ریال کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا جو جان بوجھ کر عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی کے نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    نئے قانون کے تحت سڑک کو جان بوجھ کر بلاک کرنے یا رکاوٹ ڈالنا بھی قابلِ جرمانہ ہے۔

    سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

    یہ ضوابط جن کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانا ہے خلاف ورزیوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

  • سعودی سینما گھروں میں 13 فلموں کی نمائش، کتنی آمدنی حاصل ہوئی؟

    سعودی سینما گھروں میں 13 فلموں کی نمائش، کتنی آمدنی حاصل ہوئی؟

    سعودی فلم اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024 میں ملک کے 65 سینما گھروں میں دکھائی جانے والی 13 فلموں سے 72 ملین ریال آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت کے 21 شہروں میں سینما گھر موجود ہیں جہاں پیش کی جانے والی فلموں میں سب سے زیادہ مقبول حقیقت سے قریب اور کومیڈی رہیں۔

    اس کے علاوہ سعودی فلم اتھارٹی کی جانب سے تصوراتی اور جرائم پرمبنی فلمیں بھی تیار اور پیش کی گئی تھیں۔

    ’مندوب اللیل‘ (شب کا نمائندہ) کے عنوان سے بنائی گئی فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب رہی، جس 28.255 ملین ریال کا بزنس کیا۔

    یہ فلم ایک تیس سالہ شخص کی زندگی کی عکاس تھی جس میں اسے روزگار کیلیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے دکھایا گیا ہے، شائقین نے اس فلم کو کافی پسند کیا۔

    فلم جس نوجوان کے گرد گھومتی ہے اسے ریاض میں ڈلیوری کیلیے رات کی شفٹ دی جاتی ہے جس کیلیے اسے رات بھر سڑکوں پر گزارنا پڑتی ہے۔

    دوسرے نمبر پر آنے والی فلم کی اگر بات کی جائے تو وہ ’شباب البومب‘ رہی جس کے 632.3 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اس نے 26.592 ملین ریال کا بزنس کیا۔ یہ کامیڈی فلم تھی، جسے نوجوانوں نے کافی پسند کیا۔

    تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’لیل و نھار‘ (رات دن) رہی جس نے 2.6 ملین ریال کا بزنس کیا۔

    نیلم منیر نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

    یہ فلم بنیادی طور پر مذاحیہ تھی تاہم اس فلم پر جتنے اخراجات آئے اور توقع کی جارہی تھی وہ اس معیار پر پوری نہیں اتری تاہم سال 2025 کے لیے بھی اسے مزید سینماوں میں دکھائے جانے کی امید ہے۔

  • سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

    سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے، سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

    أديل ایئر (Flyadeal) کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے فلائی أديل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایئر لائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔

  • شام اور سعودی عرب میں تاریخی تعلقات کا نیا باب کھل گیا

    شام اور سعودی عرب میں تاریخی تعلقات کا نیا باب کھل گیا

    ریاض: شامی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ شام اور سعودی عرب میں تاریخی تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کی سربراہی میں شامی وفد پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گیا، وفد میں وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ بھی شامل ہیں۔ سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے ریاض میں شام کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔

    اسعد الشیبانی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ’’میں ابھی ابھی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچا ہوں، یہ آزاد شام کی تاریخ کا پہلا دورہ ہے اور اس کے ذریعے ہم شام اور سعودی تعلقات میں ایک نیا اور روشن صفحہ کھولنے کی خواہش رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل مشترکہ تاریخ کے لیے موزوں ہے۔‘‘

    اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ماہ، ایک سعودی وفد نے دمشق میں شام کے نئے رہنما، حیات تحریر الشام کے سربراہ، احمد الشرع سے ملاقات کی تھی،

    پچھلے ہفتے، العربیہ ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں شرع نے کہا تھا کہ شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا یقینی طور پر ایک بڑا کردار ہوگا، اور یہ کہ شام میں تمام پڑوسی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بڑا موقع ہوگا۔ واضح رہے کہ شام کی معیشت اور انفراسٹرکچر 13 سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی سے تباہ ہو چکا ہے، جس کا آغاز 2011 میں جمہوریت کے حامی مظاہروں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن سے ہوا تھا۔

    سعودی عرب نے 2012 میں اسد کی حکومت سے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور ملک کی خانہ جنگی کے آغاز میں شامی باغیوں کی حمایت کی تھی۔ لیکن گزشتہ سال، ریاض نے اسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کیے اور اس کی علاقائی تنہائی کو ختم کرتے ہوئے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • سعودی عرب: 6 غیرملکیوں کو سزائے موت دیدی گئی

    سعودی عرب: 6 غیرملکیوں کو سزائے موت دیدی گئی

    سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دے دی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ برس 117 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

    ایران نے سعودی عرب سے منشیات اسمگلبگ پر پھانسی دینے پر شدید احتجاج کیا ہے، تہران میں سعودی سفیر کی طلب کیا گیا ہے۔ ایران نے اپنے ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دیا۔

    اس سے قبل امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدر کے فیصلے کے بعد سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی ہے جبکہ دہشت گرد حملوں میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔

    سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

    امریکی صدر کے مطابق سزا میں یہ تبدیلی ان کی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہے۔

  • کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے والی 2 ہندو خواتین گرفتار

    کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے والی 2 ہندو خواتین گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کیلئے سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی ملزمہ عیشادیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

    امیگریشن حکام کے مطابق نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکی جس کے بعد خواتین کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

  • سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

    سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

    کابل: سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں مملکت کے سفارتی مشن نے دوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے سفارتخانے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، یہ فیصلہ سعودی حکومت کی خواہش کے مطابق ہے۔

    اس سے قبل افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سعودی سفیر سے ملاقات میں مملکت کے ساتھ افغانستان کے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    سعودی سفیر نے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں انسانی امداد اور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ اگست2021 میں سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا تھا۔

    دوسری جانب واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کو مزید فوجی امداد اور فروخت کے اعلان کے بعد چین نے امریکا کو ”آگ سے کھیلنے”سے خبردار کیا ہے۔

    اتوار کو چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں امریکا پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ”خطرناک اقدامات جو آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں ”کو روکے۔

    امریکہ سرکاری طور پر تائیوان کو سفارتی طور پر تسلیم نہیں کرتا، لیکن یہ خود حکمران جزیرے کا اسٹریٹجک اتحادی اور ہتھیاروں کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

    جمعہ کو، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سبکدوش ہونے والی بائیڈن انتظامیہ نے تائیوان کو 571.3 ملین ڈالر تک کی دفاعی امداد کی منظوری دی ہے۔

    اگرچہ وائٹ ہاؤس کے بیان میں پیکج کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، لیکن یہ 567 ملین ڈالر کی امداد کے اعلان کے تین ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آیا۔

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جنگ نہیں ظلم ہے، پوپ فرانسس

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے۔